جو كل خوارج تہیں ، آج دہشتگرد ہیں

  • Work-from-home

Shakil-A

Regular Member
Jun 6, 2011
140
28
1,128
اسلام امن و سلامتی اور محبت و مروت کا دین ہے . انسانی جان و مال اور عزت و آبرو کا تحفظ شریعت اسلامی کے اہم مقاصد میں سے ہے . کسی بھی انسان کی ناحق جان لینا یا اسے اذیت دینا فعل حرام ہے، قطع نظر اس کے کہ وہ انسان مسلم ہے یا غیر مسلم . دہشت گردی کے موجودہ واقعات میں ملوث خودکش بمبار قتل اور خودکشی جیسے دو حرام امور کے مرتکب ہوکر صریحا کفر کر رہے ہیں . اپنی بات منوانے اور دوسروں کے موقف کو غلط قرار دینے کے لیے اسلام نے ہتھیار اٹھانے کی بجائے دلیل ، منطق ، گفت و شنید اور پرامن جد و جہد کا راستہ کھلا رکھا ہے . جو لوگ اس اصول کی خلاف ورزی کرتے ہیں وہ بالعموم جہالت اور عصبیت کے ہاتھوں مجبور ہو کر بغاوت کے مرتکب ہوتے ہیں

آیات قرآنی، احادیث نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور تصریحات ائمہ فقہ کی روشنی میں بغاوت کی حرمت و ممانعت واضح ہے . اس سلسلے میں احادیث کے علاوہ صحابہ کرام ، تابعین ، ائمہ اربعہ اور دیگر جلیل القدر ائمہ دین کے نزدیک مسلم ریاست کے خلاف بغاوت فتنہ و فساد اور محاربت کے زمرے میں آتی ہے، جس کی حرمت قطعی پر اجماع امت ہے . مسلم حکومت میں نظمِ ریاست اور ہیئت اجتماعی کے خلاف ہتھیار اٹھانا ’’خوارج‘‘ کا کام ہے ، جس کی شدید مذمت اور اس کے خلاف عملی اقدامات تعلیمات اسلام اور اسلامی تاریخ کا مستقل باب ہے . عہد حاضر کے دہشت گرد بھی درحقیقت انہی خوارج کا تسلسل ہیں . لہٰذا ان کی سرکوبی اور مکمل خاتمے کے لیے بھی اسی طرح اقدامات ضروری ہیں جس طرح قرون اُولیٰ میں اٹھائے گئے تھے
 
Top