جعلی ڈگری پارٹی

  • Work-from-home

khaweri

Newbie
Jul 29, 2010
2
0
1
گستاخی معاف !
جے ڈی پی ۔جعلی ڈگری پارٹی
اے اس قوم کے احسان فراموش لوگو!کیا تمہاری عقل چرنے کو گئی ہے؟غیر اگر ہمارے بارے میں کوئی بات کریں تو خیر ، غیر جو ٹھہرے! مگر تم تو اسی دیس کے باشندے ہو ، تمہیں کیا ہوگیا ہے؟ تمہاری حرکات و سکنات دیکھ کر تو میرے دل میں ہول اٹھتے ہیں،اور میرا دل خون کے آنسو روتا ہے اور رہ رہ کر یہی دل کرتا ہے کہ رو رو کر گنگناتا رہوںکہ۔۔۔اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پہ بجلیاں۔۔۔۔اپنے دل پر ہاتھ رکھ کر بتائے بھلا اس طرح بھی کرتا ہے؟۔۔۔۔ایک ہم ہیں کہ ہمیں اس قوم کا غم کھائے جار ہاہے ۔۔۔نہ دن کو سکون ہے نہ رات کو چین ۔۔۔اور ایک تم ہو کہ بس ۔۔۔کیا اچھالنے کو ہماری پگڑیاں ہی رہ گئی ہیں؟۔۔۔۔ذرا ٹھنڈے دل سے سوچئے۔۔۔کیا قوم کے خیرخواہوں کے ساتھ بھلا کوئی یہ سلوک کرتا ہے؟۔۔۔ذرا سبق سیکھو ۔۔۔ہمارے ساتھی کس طرح اچھی اچھی میٹھی میٹھی باتیں کرتے ہیں۔۔۔کیسے کیسے دلائل اوج آسمان سے کھینچ کر لاتے ہیں۔۔۔کیسی کیسی گل افشانیاں میرے یہ عزیز کرتے ہیں۔۔۔۔ان کے منہ سے ستارے جھڑتے نظر آتے ہیں جب یہ کہتے ہیں ۔۔۔''ڈگری تو ڈگری ہوتا ہے چاہے اصلی ہو یا جعلی''۔۔۔نادانو! تم ایسی باتیں کیوں نہیں کرتے ؟۔۔۔۔تم نے برسوں سے کچھ بھی حاصل نہیں کیا کچھ بھی نہیں سیکھا۔۔۔سو۔۔۔ اے میرے پیارے احسان فراموش لوگو!سیکھو میرے دوستوں سے سیکھو۔۔۔صلائے عام ہے یارانِ نکتہ داں کے لیے۔۔۔
میرے عزیز ہم وطنو ! میرا کام تھا آپ کو مشورہ دینا اس پر عمل کرنا نہ کرنا آپ کا کام ہے۔جو میرے کہنے پر عمل کرے اس کا بھلا اور جو نہ کرے اس کا بھلا میں کہوں چاہوں گا۔۔کیا میں نرا چغد ہوں؟۔ہم سب کی بھلائی اسی میں ہے کہ سارے مل کر ان باتوں پر تہہ دل سے عمل درآمد کریں ۔۔۔۔میں ٹھہرا قوم کا خیرخواہ بھلا کوئی غلط مشورہ دے سکتا ہوں؟
اور جناب اس لمبی تمہید کے بعد اب میں آتا ہوں اپنے مذموم مقاصد(معاف کیجئے نیک مقاصد)کی طرف ۔۔سو جناب میں نے اپنے جیسے تمام دوستوں کے بارے میں سوچا ہے کہ ہم ایک الگ پارٹی بنالیں اور اس کا نام جے ڈی پی ہو۔
اب تم لوگ کہوگے کہ اتنی ساری پارٹیاں تو پہلے سے موجود ہیں بھلا ایک اور پارٹی کی کیا ضرورت۔۔۔پہلے ہی ہم لوگ پارٹی پارٹی کھیل رہے ہیں۔۔۔۔تو جناب اس کا جواب یہ ہے کہ جب تم لوگ پہلے سے ،پکی پلید پارٹی ، قاتل پارٹی ، نکمّی پارٹی ، فضول پارٹی ، جھوٹی پارٹی ، مکار پارٹی اور نہ جانے کون کون سی پارٹیوں کو برداشت کر رہے ہو۔۔۔۔تو ایک اور پارٹی کے آنے سے تم لوگوں کو کون سی موت پڑ جائے گی۔۔۔۔اور جناب والا اس پارٹی کی خاصیت یہ ہے کہ اس کے پیروکار ملک کے طول وعرض میں ، پرائیوٹ اداروں ، سرکاری محکموںاور تعلیمی بورڈوں میں جابجا بکھرے پڑے ہیں ۔۔۔یعنی ۔۔۔۔
جس طرف آنکھ اُٹھاؤں تری تصویراں ہیں
یہ کوئی غیر نہیں ہیں یہ مرے ویراں ہیں
سو جناب میرے یہ ویر ہرجگہ براجمان ہیں۔۔۔اور انشاء اللہ براجمان رہیں گے۔۔۔۔اور جناب ہماری اس پارٹی کے دروازے تھڑ ڈیویژن رکھنے والوں کے لیے بھی کھلے ہیں ۔۔۔جن کی ماشاء اللہ اس ملک میں بھر مار ہے۔۔اور اپنی چاپلوسیوں ، خوشامدوں کی وجہ سے جن کی پانچوں گھی اور سر کڑاہی میں ہے۔۔۔۔اب آپ کہیں گے کہ میں آپ کو ان لوگوں کے نام گنوا دوں ۔۔۔تو جناب عرض یہ ہے کہ یہ گناہِ کبیرہ مجھ جیسے خیرخواہِ قوم سے ہرگز ہرگز نہ ہوگا کہ اس میں کچھ پردہ نشینوں کے بھی نام آتے ہیں۔
میرے دوستو! میں تم سب پر واضح کردینا چاہتا ہوں کہ جے ڈی پی کا منشور ہی اس کے ممبران کا تحفظ ہے اور اس کے لیے ہمیں جو بھی اقدامات اُٹھانے پڑے وہ ہم اٹھائیں گے اور ہم پر انگلیاں اُٹھانے والوں سے ہم آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔۔۔اس کام کے لیے ہم نے آہنی مکوں کا آرڈرپہلے سے دے دیا ہے۔۔۔۔سوآپ سب کو فکر کرنے کی کوئی لوڑ نہیں ہے۔۔۔اس کے علاوہ جو ہمارے تھرڈ ڈیویژنر ساتھی ہیں ان کا تحفظ بھی ہمارا آئینی اور قانونی فرض ہے اور اس کام کو ہم بطریق احسن انجام دیں گے۔۔۔اس سلسلے میں ہم اس گستاخ شاعر کے خلاف ایک ملگ گیر تحریک چلانے کا اعلان کرتے ہیں جس نے بہت عرصہ پہلے میرے ان تھرڈ ڈیویژن رکھنے والے دوستوں کے خلاف ہرزہ سرائی کی ہے اور نہ صرف ہرزہ سرائی کی بلکہ قوم کے بچوں کو بھی بذریعہ نصاب اس سے خبردار کیا۔۔۔۔اب بھلا بتائیے ۔۔
میں تھرڈ ڈیویژنرا ہوں مجھے مار ڈالیئے
ڈگری کو میری لیجئے اچار ڈالیئے
اس قسم کے خرافات کو نصاب میں دینے کی کوئی ضرورت تھی۔۔۔۔میرے خیال میں تو اس کی چنداں ضرورت نہیں تھی۔۔۔۔اور مجھے معلوم ہے کہ آپ بھی میری اس بات سے ایک سو ایک فی صد متفق ہیں۔۔۔۔لیکن آپ لوگ فکر مند نہ ہوں ۔۔۔میں ہوں نا!
اور جناب اب ایک آخری بات اور وہ بات یہ ہے کہ میرے پیارے دوستو! میں سچ مچ(نہایت معذرت کے ساتھ) جناب نواز شریف صاحب سے بہت تنگ ہوں۔۔۔بے موقع و محل اشعار سنانا بھی ان کی سرشت میں لگتا ہے شامل ہوچکا ہے ۔۔۔ابھی اس دن ایک پریس کانفرنس کے دوران ایک شعر سنایا ، جسے سن کر میرے تن بدن میں آگ لگ گئی ۔۔۔۔اب دیکھئے جو شعرہم لوگوں کا ہے اور جو ہمارے نیک و پارسا غمخوارقوم جناب عالی مرتبت جمشید دستی کو سنانا چاہیے وہ انہوں نے سنایا۔۔۔۔اب دیکھئے اور خود ہی فیصلہ کیجئے کہ یہ شعر کس کو سنانا چاہئے۔۔۔
میں اکیلا ہی چلا تھا جانب منزل مگر
لوگ ساتھ آتے گئے اور کارواں بنتا گیا
آپ ہی کہیے کارواں کس کا بنتا جارہا ہے نواز شریف صاحب کا ، یا میرے پیارے جمشید دستی کا۔۔۔۔۔سو میرا ہمدردانہ مشورہ جمشید دستی صاحب کو یہی ہے کہ وہ یہ شعر ازبر کریں اور ہر پریس کانفرنس میں اس کا برملا اظہار کریں۔۔۔اس سے میرے جیسے بہت سارے جے ڈی پی ممبران کی تنہائی کا احساس جاتا رہے گا۔۔۔۔اور ہمارے زخموں پر جو یہ لوگ نمک پاشی کر رہے ہیںان کا منہ کالا ہوگااور ہمارے زخموں کا بھی مداوا ہوتا رہے گا۔



 

muslim

Regular Member
Sep 28, 2010
114
55
928
We have give priority to education and we have to select educated leaders. Education is very very important for us.

Muslim all over the world generally consume more than what they produce. This is the basic reason of poor Economic conditions of Muslim countries. Look at different products and services around you and then you can realize how many of them are produced or provided by Muslims or Muslim countries.
Just take the example of Internet and see how many Free Email services, Message Boards, Groups, Web Hosting, Download Sites, News & Information sites are run by Muslims, very few.
This is not limited to material things. Muslim are also far behind in non-material things, for example in theories, philosophy, creative writing, theoretical sciences etc.
It is very necessary for Muslims and Muslim countries to enter in producing mode from consuming mode. Do some productive and creative work. A Muslim should be beneficial to mankind. He should be generous. He should give more than take
 
Top