السلام و علیکم
تفریح میلہ پر مریضوں کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ کسی کو دل کے مرض نے آ گھیرا ہے اور کسی کو دماغ کے مرض نے۔ خدا نخواستہ دل کے مرض سے مراد وہ دل کا مرض نہیں جس میں دل کی شریانیں سکڑ کر خون کی روانی میں رکاوٹ کا باعث بنتی ہیں بلکہ یہ وہ مرض ہے جس میں کسی خاص کے لئے دل کی دھڑکنیں معمول سے بھی زیادہ تیز ہو جاتی ہیں۔ کسی بھی چیز کی کمی یا زیادتی باعثِ تشویش ہی ہوتی ہے نا؟ اسی طرح دماغ کا صحیح وقت پر استعمال نہ کرنا، کھویا کھویا رہنا بھی پریشانی کی بات ہے۔ ان سب باتوں کی وجہ سے بھوک پیاس کم ہونا یا زیادہ بھوک لگنا بلاوجہ مایوسی طاری ہونا بھی سامنے آتا ہے۔
یہ تھریڈ شروع کرنے کا مقصد صرف اتنا ہے کہ جو بھی خود میں ان میں سے کوئی نشانی پائے یا جس کو ذرا برابر اندیشہ ہو وہ آ کے اپنی حالت بیان کرے تا کہ باقی لوگ اپنی ذہانت اور تجربے بلکہ مشاہدے کے بھی بل بوتے پر کوئی مفید مشورہ دے سکیں۔
آزمائش شرط ہے