بس وقت گزارا کرتے ہیں

  • Work-from-home

sairabanoo

Newbie
Dec 30, 2008
59
12
0
بس وقت گزارا کرتے ہیں
ہم بیٹھ کے اپنی یادوں میں بس وقت گزارا کرتے ہیں
یا دیکھتے ہیں ان کی حالت یا اپنا نظارا کرتے ہیں
ہم سوچ کے ان کی خصلت کو اپنی خاموش نگاہوں سے
اس دل میں ان کا نام لئے، نظروں سے اتارا کرتے ہیں
اک درد کے آنگن میں ٹھہرے،اک دشت کے صحرا میں چل کر
جو دیکھتے ہیں ان کی صورت، تو زہر اتارا کرتے ہیں
جب دل کی حالت ہوتی ہے بے نام سے کوچے کی مانند
نظروں سے گرا کر ہم ان کو لمحوں کو سنوارا کرتے ہیں
کیا کیا نہ سزائیں ہم کو ملیں بے درد زمانے کے ہاتھوں
بس سوچ کے اپنی ذلت کو مجمعوں کا سہارا کرتے ہیں
کیا کیا نہ کئے اس ظالم نے ظلم و ستم اور جورو جفا
ہم درد کے مارے لوگ مگر تقدیر گوارا کرتے ہیں

 

Gossioii6

Newbie
Mar 24, 2009
6
4
0
Thanks

Looks like your question thing at the end of the post worked. Also not having to sign in is nice too. Good job. Nice list. Thanks.
 
Top