برکس ممالک کا ترقیاتی بینک

  • Work-from-home

karwanpak

Newbie
Jul 16, 2014
28
2
3
فورٹالیزا (آن لائن)چین، روس، بھارت، جنوبی افریقہ اور برازیل کے گروپ برکس نے ایک سو بلین ڈالر کے ترقیاتی بینک کے قیام کا اعلان تنظیم کی چھٹی سربراہی کانفرنس کے موقع پر برازیل کے شہر فورٹالیزا کے مقام پر کیا ہے۔

اس بینک کے مراکز پہلے پانچ برسوں میں شنگھائی اور بھارت میں ہوں گے جب اس کے بعد اس کے مراکز روس اور برازیل میں بھی کام شروع کر دیں گے۔ برکس ممالک کے مطابق یہ بینک ترقی پزیر ممالک میں انفراسٹرکچر کے شعبے میں سرمایہ فراہم کرے گا۔

برِکس ممالک کی آبادی عالمی آبادی کا چالیس فیصد بنتی ہے جب کہ ان کی مجموعی قومی پیداوار عالمی پیداوار کا پچیس فیصد بنتی ہے۔ یہ پانچوں ممالک ایک نیا اقتصادی بلاک وجود میں لاتے ہوئے دنیا میں زیادہ اثر و رسوخ چاہتے ہیں اور یوں عالمی اداروں پر مغربی دنیا بالخصوص امریکہ کی بالا دستی کو چیلنج کرنا چاہتے ہیں۔
for more detail visit
Karwan News
 
Top