اُسی کا نام لِیا جو غزل کہی میں نے

  • Work-from-home

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113
اُسی کا نام لِیا جو غزل کہی میں نے
تمام عُمر نِبھائی ہے دوستی میں نے

چراغ ہُوں میں اگر بُجھ گیا تو کیا غم ہے !
کہ جتنی دیر جَلا روشنی تو کی میں نے

میں شیر دیکھ کر پنجرے میں، خوش نہیں ہوتا
کہاں گنوا دی ہے بچپن کی سادگی میں نے

اب اِتنا شور ہے، کُچھ بھی سمجھ نہیں آتا
وہ دِن بھی تھے کہ، سِتاروں سے بات کی میں نے

میں اِس سے روز گُزرتا ہوں اجنبی کی طرح
خود اپنے گھر میں بنا لی ہے اِک گلی میں نے

اِفتخار نس

beautiful-couple-look-in-your-eyes-love-Favim.com-132795_large-720x340.jpg
beautiful-couple-look-in-your-eyes-love-Favim.com-132795_large-720x340.jpg
 
  • Like
Reactions: shehr-e-tanhayi
Top