Help اسلام سیکشن سے متعلق ایک بار پھر فوری توجہ کی درخواست

  • Work-from-home
Status
Not open for further replies.

nasirnoman

Active Member
Apr 30, 2008
380
574
1,193
اسلام سیکشن کے متعلق ہم پہلے بھی دو تھریڈ میں گذارشات کرچکے ہیں ۔۔۔۔ لیکن انتظامیہ کی طرف سے ابھی تک کوئی لائحہ عمل نہیں طے ہوا ۔۔
۔۔ آج ایک بار پھر اس تھریڈ کی توسط سے انتظامیہ کی توجہ ایک تھریڈ کی طرف دلاتے ہوئے یاد دہانی کراتے ہیں
یہ صحیح ہے کہ یہاں کی انتظامیہ نے لوگوں کو اسلام سیکشن میں بات چیت کی ایک سہولت دی ہوئی ہے ۔
۔۔۔ لیکن افسوس وہاں اسلام سیکشن میں اس سہولت کا انتہائی سے زیادہ مس یوذ ہورہا ہے ۔
جس کی ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے
یہ بالکل اسی طرح سے ہے جیسے کوئی شخص اپنی کوئی جگہ میڈیکل سے ناواقف لوگوں کو آپریشن کرنے کے لئے دے دے ۔۔۔۔۔ اور کہے کہ میں چاہتا ہوں کہ لوگ یہاں سے کچھ سیکھ کر جائیں ۔
تو ماشاء اللہ سے آپ سمجھدارلوگ ہیں اور یہ بات بخوبی سمجھ سکتے ہیں کہ ایسی صورت میں بھی دنیا کی کوئی عدالت بھی عام لوگوں کو آپریشن کرنے کے لئے پلیٹ فارم دینے کا عذر قبول نہیں کرے گی ۔۔۔۔۔ اور نہ ہی یہ کمزور دلیل سنے گی کہ میں لوگوں کو سیکھنا سکھانا چاہتا تھا ۔
تو پھر دین اسلام پر نت نئے تجربات کے لئے یہاں ایسا پلیٹ فارم کیوں دیا گیا ہے ؟؟؟
جس پر ایک ماڈریتر کا کہنا تھا کہ ہم نے اچھی نیت سے یہ پلیٹ فارم دیا ہے لیکن اگر لوگ اس کا غلط استعمال کریں تو کیا کیا جاسکتا ہے
جس کے بعد ہم نے کہا کہ جہاں کسی سہولت کے غلط استعمال کا خدشہ ہوتا ہے ۔۔۔۔ وہاں کچھ قاعدے قانون بنائے جاتے ہیں تاکہ لوگ کسی سہولت کا غلط استعمال نہ کریں
اور اگر کوئی ایسا پلیٹ فارم بنا کسی قاعدے قانون کے چل رہا ہو اور اس کا غلط استعمال ہورہا ہو تو پھر اس کی ذمہ دار انتظامیہ ہوتی ہے
ملاحظہ فرمائیں ایک تھریڈ اسلام سیکشن سے متعلق:
انا للہ وانا الیہ راجعون
کیا آپ کو کہیں سے بھی لگتا ہے کہ یہ لوگ سیکھنے سکھانے والے ہیں ؟؟؟
کیا یہ اسلام سیکشن معلوم ہوتا ہے ۔۔۔۔ یا (معاذ اللہ) طنز و مزاح پر مبنی کوئی سیکشن معلوم ہوتا ہے ؟؟؟؟
نہ جانے کون سے ایسے قاعدےقانون بنائے جارہے ہیں ۔۔۔جس کا ابھی تک کوئی فیصلہ ہی نہیں ہورہا ؟؟؟
ہماری انتظامیہ سے پرزور اپیل ہے کہ خدارا اسلام سیکشن کے متعلق فوری ایکشن لے کر کاروائی کی جائے ۔۔۔۔
خدانخواستہ ایسا نہ ہو کہ آپ لوگ قاعدے قانون ہی بناتے رہ جائیں ۔۔۔۔ اور یہاں لوگوں کا جو بچا کچا ایمان ہے اُس کو ہی نہ کھو دیں
حدیث پاک میں ہے

" اھا کفر الرجل اخاہ فقد باءبھا احدھما"(صحیح بخاری 6104و مسلم 111)
یعنی جب ایک آدمی دوسرے کو کافر کہتا ہے تو دونوں میں سے ایک کافر ہوجاتاہے-
مسلم کی روایت کے الفاظ ہیں:
" ان کان کما قال والا رجعت علیہ"
جس پر حکم لگایا گیا ہے، اگر وہ اس کا مستحق ہے ، تو ٹھیک ہے ورنہ حکم لگانے والا خود کافر ہوجائے گا-
لہذا اگر خدانخواستہ کسی نے جذبات میں ایسی کوئی بات بول دی تو اس کی ذمہ دار یہاں کی انتظامیہ ہوگی ۔
اللہ تعالیٰ ہم مسلمانوں کی حالت پر رحم فرمائے اور ہم سب کا ایمان سلامت رکھے اور ہم سب کو دین کی صحیح سمجھ اور عمل کی توفیق عطاء فرمائے۔آمین
 
  • Like
Reactions: Tooba Khan
Status
Not open for further replies.
Top