اسرائیل پر راکٹ حملے ناقابل معافی

  • Work-from-home

karwanpak

Newbie
Jul 16, 2014
28
2
3
واشنگٹن(آن لائن)امریکی صدر باراک اوباما نے مسلم ممالک کے سفرا کے اعزاز کو مخاطب کرتے ہوئے غزہ پر اسرائیلی حملوں کو بالوسطہ طور پر جائز اور دفاعی ضرورت کا حق دے دیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وہ وائٹ ہاوس میں سالانہ دعوت افطار کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔صدر اوباما جب سے صدر بنے ہیں ان کے عہد صدارت کے دوران ہونے والی یہ چھٹی سالانہ دعوت افطار تھی۔

اوباما نے نے کہا '' ہم سب جانتے ہیں دنیا کے بہت سے حصوں میں تشدد اور دہشت گردی ہے، تشدد اور دہشت گردی کرنے والے دنیا کی تعمیر کے بجائے اس کی تخریب چاہتے ہیں۔ اس لیے میں بڑے صاف انداز سے کہتا ہوں '' کوئی ملک یہ قبول نہیں کر سکتا کہ اس کے شہریوں پر راکٹ چلائے جائیں۔

انہوں نے مزید کہا ''اس وجہ سے ہم اسرائیل کے حق دفاع کے حوالے سے بھی بہت واضح ہیں، میں سمجھتا ہوں اسرائیل پر راکٹ حملے ناقابل معافی ہیں۔ اوباما نے غزہ پر اسرائیلی بمباری کو اس کا حق قرار دیتے ہوئے کہا امریکہ کا نصب العین اسرائیلیوں اور فلسطینیوں دونوں کے لئے امن اور سلامتی ہے۔
for more detail visit
Karwan News
 
Top