Ikhlaqiat اخلاق کا مفہوم اوراخلاق حسنۃ کی فضیلت

  • Work-from-home

arifmaqsood1125

Regular Member
Jul 13, 2012
128
177
43
Karachi
اخلاق کا معنی
اخلاق خُلُق کی جمع ہے جس کے معنی ہیں عادت، طبیعت، مروت {المنجد} اخلاق اچھا بھی ہوتا ہے اور برا بھی، حسن خلق اور بد خلق لیکن عام طور پر اخلاق کا استعمال خلق حسن کے لیے ہوتا ہے، جیسے کہا جاتا ہپے فلاں شخص بڑا با اخلاق یا خوش خلق ہے "یعنی اچھی خصلتوں کا مالک ہے
اخلاق کی تعریف
نفس کی وہ حالت راسخہ جس سے اچھے یا برے افعال صادر ہوں بغیر کسی غور و فکر کے۔ یعنی اچھائئ یا برائئ کی وہ عادت جو آدمی کے اندر راسخ ہو چکی ہو اور قصد و بلا قصد اس کا صدور ہوتا رہتا ہو۔ یا اس کو یوں سمجھیں کہ آدمی کہ طبیعت میں جو بات بیٹھ چکی ہو اور بلا تکلف اس کا صدور ہوتا ہو وہ اخلاق ہے تو جو خوش خلق ہو اس سے خوش خلقی ہی کا صدور ہوگا ایسے ہی جو بد خلق ہو اس سے بد خلقی ہی صادر ہو گی مگر یہ کہ اسے اخلاق حسنہ کے اظہار کے لیے تکلیف اٹھانی پڑے تب اچھی بات کہہ سکے واللہ اعلم
احادیث کی روشنی میں اخلاق حسنہ
قیامت کے دن مومن کی میزان میں سب میں بھاری جو چیز رکھی جائے گی وہ خلق حسنہ ہے اور اللہ تعالی اُس کو دوست نہیں رکھتا جو فحش گو بد زبان ہو {ترمذی
ایمان میں زیادہ کامل وہ ہیں جن کے اخلاق اچھے ہوں {ابو داود
مومن اپنے اچھے اخلاق کی وجہ سے قائم اللیل اور صائم النہار کا درجہ پا جاتا ہے {ابو داود
میں اس لیئے بھیجا گیا کہ اچھے اخلاق کی تکمیل کر دوں {امام مالک و احمد
 

arifmaqsood1125

Regular Member
Jul 13, 2012
128
177
43
Karachi
ایک شخص نبی اکرم صلِی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کی طرف سے آپ کی خدمت میں آیا اور اس نے عرض کی یا رسول اللہ دین کیا ہے؟ آپ نے فرمایا "اچھے اخلاق" پھر وہ آپ کی داہنی جانب سے آیا اور عرض کیا یا رسول اللہ دین کیا ہے؟ آپ نے فرمایا "اچھے اخلاق" پھر وہ آپ کی بائیں طرف سے آیا اور عرض کیا دین کیا ہے؟ آپ نے فرمایا "اچھے اخلاق" پھر وہ پیچھے کی طرف سے آیا اور عرض کیا یارسول اللہ دین کیا ہے؟ آپ نے فرمایا "اچھے اخلاق" پھر آپ نے اس کی طرف متوجہ ہو کر فرمایا " کیا تو اسے نہیں سمجھا اس کا مطلب یہ ہے کہ تو غصہ نہ کھائے
____________________________
الدرالمثور جلد ۲، ص ۷۵ تھت آیت الذین ینفقون فی اسراء
[DOUBLEPOST=1345534253][/DOUBLEPOST]
رسول کریم صلِی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
انکم لن تسعوا الناس باموالکم فسعوھم ببسط الوحہ و حسن الخلق
تم مالوں کے ذریعے لوگوں کے ساتھ حسن سلوک نیہں کر سکتے لہِذا کشادہ روئی اوراچھے اخلاق سے پیش آو
_____________________________________________________​
مجمع الزوائد جلد ۸، ص ۲۲ کتاب الاداب،
احیاء العلوم، جلد سوئم
[DOUBLEPOST=1345534808][/DOUBLEPOST]
حضرت ابو مسعود بدری رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں رسول اکرم صلِی اللہ علیہ وسلم یوں دعا مانگتے تھے
اللھم حسنت خلقی فحسن خلقی
یا اللہ تو نے میری صورت کو اچھا بنایا پس میرے خلق کو بھی اچھا کر دے
_________________________________
مشکوِۃ المصابیح باب الرفق و الحیائ فصل ثالث ص ۴۳۲
احیاء العلوم، جلد سوئم
[DOUBLEPOST=1345536033][/DOUBLEPOST]
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے فرماتے ہیں ام المومنین حضرت ام حبیبہ رضی اللہ عنہا نے نبی اکرم صلِی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کیا دنیا میں ایک عورت کے دو خاوند ہوں {اک کے فوت ہونے کے بعد یکے بعد دیگرے} وہ عورت فوت ہو جائے اور وہ بھی فوت ہوجائیں اوریہ سب جنت میں چلے جائین تو وہ عورت کیس کے لیے ہو گی؟ آپ نے فرمایا دنیا میں جو اس کے ساتھ زیادہ حسن اخلاق سے پیش آتا رہا، اے ام حبیبہ حسن اخلاق دنیا اور آخرت کی بھلائی کو حاصل کر لیتا ہے۔
_____________________________
الدرالمثور جلد ۲، ص ۷۵ تھت آیت الذین ینفقون فی اسراء
احیاء العلوم، جلد سوئم
 
  • Like
Reactions: S_ChiragH
Top