آپ لوگوں سے مودبانہ گذارش ہے کہ جس ٹاپک کے لئے یہ تھریڈ شروع کیا گیا ہے۔۔ اس کو مدِ نظر رکھا جائے ۔
@Untamed-Heart السلام و علیکم مطلب بھائی
خیریت موجود خیریت مطلوب۔
آپ ہمارا یہ تھریڈ شروع کرنے کا مقصد سمجھ گئے ہیں نا؟ اس ظاہری نظر آنے والے مقصد کے علاوہ ہمارا ایک ڈھکا چھپا مقصد اور بھی ہے اور وہ ہے اردو لکھنے میں روانی اور عبور حاصل کرنا۔ اب کیا معلوم کہ قسمت کا لکھا کسی اردودان سے ٹکراو ہو جائے اور ہم اس کی آدھی بات سمجھ پائیں اور آدھی ہمارے سر کے اوپر سے گزر جائے۔ ہمارے تھوڑے لکھے کو زیادہ سمجھئے کیونکہ ہم مزید اس بارے کُھل کے بات کریں گے تو آپ کی ذہانت کا اندازہ کیسے کر پائیں گے تفریح میلہ والے۔
اب اجازت دیجئیے۔۔۔۔۔ سُوئی ۔۔دھاگہ اور مشین کے ساتھ قینچی ہمارا انتظار کر رہے ہیں ۔۔۔۔ کہیں قینچی سے آپ قینچی جیسی زبان مت لے لیجیئے گا ورنہ انجام کے آپ خود ذمہ دار ہو گے۔
دعا گو
شہرِ تنہائی
Wa Alaykum Assalamآپ لوگوں سے مودبانہ گذارش ہے کہ جس ٹاپک کے لئے یہ تھریڈ شروع کیا گیا ہے۔۔ اس کو مدِ نظر رکھا جائے ۔
وعلیکم السلام
ہمشیرہ صاحبہ
الحمد للہ ہم بہ نفسِ نفیس بخیر و عافیّت ہیں
اور آپ کی خیریت نیک مطلوب ہےآپ کا مراسلہ ملا پڑھ کر انتہائ خوشی ہوئ کہ آپ کی اردو کی طلب اس قدر زوروں پر ہے لیکن میں نے ہمیشہ آپ کو اردو میں کفِ موج پایا۔... اس خوبصورت اردو کے سنگ تفریح میلہ جیسے پیارے پھولوں سے مہکتے باغیچے میں نہاں لفظوں سے مزیّن دوستوں کو ڈھونڈ نکالنے میں آپ کے شانہ با شانہ رہیںگے۔
Aap please pathan ki correction karte jaiyeTabhi merey kuch palley nahi parra
لفظ لفظ موتی پرونے ہیں تو سوئی دھاگہ چاہئیے ہو گا نا
Aap ney khat likhna hae ya seena hae?