Assalam-o-Alaikum
کچھ بھی نہیں بچا
(Kuch bhi nahi'n bacha)
ہم اکثر سنتے ہیں کہ کوئی کہتا ہے کے وقت نہیں ہے تو کوئی پیسے کی کمی کی بات کرتا نظر آتا ہے کوئی مہنگائی کی بات کرتا ہے تو کوئی اس بات کا رونا روتا نظر آتا ہے کے آج کل لوگوں کی عمر کم ہوتی ہے تو کوئی کہتا ہے کے اب خلوص نہیں رہا محبت نہیں رہی زندگی بہت تیز ہو گئی ہے ایک نفسہ نفسی کا دور ہے جہاں ہر کوئی کچھ دو اور کچھ لو کے قانون کے تحت کام کرتا ہے تو ذہن میں یے سوال اٹھتا ہے ک ایسا کیوں ہے ؟ ایسا کیا ہوا ہے کے ہم یہ سب دیکھ رہے ہیں ایسی کون سی چیز الله پاک نے ہمارے درمیاں سے اٹھالی ہے بہت سوچا تو دماغ صرف دو باتوں پر آکر رکا، ایک ہے "برکت" اور دوسری "شکر" ہو سکتا ہے بہت سے لوگ اس سے اتفاق نہ کریں لیکن میرا خیال یہی ہے کے الله پاک نے برکت اٹھالی ہے ہر چیز میں سے زندگی سے برکت چلی گئی تو وقت میں سے بھی اور رزق میں سے بھی اور یہاں تک کے محبت میں سے بھی چاہے وہ محبت کی کوئی سی بھی قسم رہی ہو تو "برکت" ایک ایسا لفظ ہے جو اپنے اندر بہت کچھ لئے ہوے ہے لیکن ہم اس لفظ کی قدر و قیمت سے ناواقف ہیں اور "شکر" کے لفظ کو ہم بہت فراخ دلی ک ساتھ استعمال کرتے ہیں لیکن صرف زبان سے ادائیگی کی حد تک اسکا ہمارے عمل سے کوئی تعلق نہیں ہم بس اس حد تک مطمئن ہیں کہ ہر نماز کے بعد ہاتھ اٹھا کر کہتے ہیں کے "الله تیرا لاکھ لاکھ شکر ہے تو کیا یہ کافی ہے تو شاید ہر کسی کا جواب ہوگا نہیں لیکن یہ بھی ایک تلخ حقیقیت ہے کہ اکثریت ٹھیک سے الله کا شکر ادا کرنے کا سوچتی بھی نہیں.
آج کے دور میں ہر کوئی روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی سے مقابلہ کرنے کے لئے آمدنی میں اضافے کی تگ و دو میں لگا ہوا ہے اور اس کوشش میں اس حد تک چلا گیا ہے کے حرام و حلال کی تمیز بھی کھو بیٹھا ہے ہم الله سے مانگتے ہیں کے الله ہمارے روزگار میں اضافہ فرما لیکن جو وہ ہمیں دے رہا ہے نہ تو اس میں برکت مانگتے ہیں اور نہ ہی اس کی نعمتوں کا شکر ادا کرتے ہیں ہماری خود غرضی، بے شرمی اور ڈھٹائی کا یہ عالم ہے کہ کھلے عام الله اور اس کے رسول کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہیں اور پھر ڈھٹائی سے اس سے مانگتے بھی ہیں اور یہ دعائیں بھی وہ رٹی رٹائی دعائیں ہیں جو ہمیں یاد ہو چکی ہیں روز مانگ مانگ کر لیکن اس سے گِڑ گڑا کر نہیں مانگتے اس کے آگے شرمندگی اور پشیمانی کے آنسو نہیں بہاتے الله کی نعمتوں کا شکر ادا کرنے کا طریقہ یہ نہیں ہوتا ک ہاتھہ اٹھاے اور کہا یا الله تیرا لاکھ لاکھ شکر ہے نعمتوں کا شکر عمل سے ادا کیا جاتا ہے یعنی آنکھوں کا شکر یہ ہے کہ انسان وہ نہ دیکھے جس سے منع کیا گیا ہے کانوں کا شکر یہ ہے کہ جو سننے سے منع کیا گیا ہے اسے نہ سنا جائے زبان کا شکر یہ ہے کہ زبان ان باتوں سے گریز کرے جو منع ہیں اور بہ حیثیت ایک بندے کے ہمیں یہ بات کبھی فراموش نہیں کرنی چاہیے کے جن نعمتوں کا شکر ادا نہ کیا جائے ان میں کمی ہوجاتی ہے لیکن شاید ہمیں اس کا احساس ہی نہیں ہے نہ تو کوئی سوچ ہے اور نہ ہی کوئی سمجھ بس جِیے جا رہے ہیں بنا کسی مقصد کے بلکہ یہ کہنا زیادھ مناسب ہوگا کہ بنا کسی ایسے مقصد کے کہ جس میں کہیں الله اور اس کے رسول کو راضی کرنا بھی شامل ہو لیکن مجھے شرم بھی نہیں آتی جب میں نیت باندھ کر الله ہو اکبر کی صدا لگاتا ہوں اور جب میں رکوع الله کی عظمت کی گواہی دیتا ہوں یا جب میں کلمہ طیبہ پڑھتا ہوں کیوں کہ میرا عمل میری زبان کا آئینہ دار نہیں نجانے میں نے اپنے اطراف میں کتنے معبود تراش رکھے ہیں جن کی عظمت اور بڑائ کے میں گن گاتا ہوں اس وقت نہ تو مجھے الله ہی یاد آتا ہے اور نہ اس کی عظمت اور بڑائ اور یاد کب آتا ہے؟ جب یہ دنیاوی معبود میرے کسی کام نہیں آتے اور کا آ بھی کیسے سکتے ہیں جب کہ وہ خود الله کے محتاج ہیں انکی روزی بھی تو وہیں سے آتی ہے جہاں سے میری لیکن میں جو یہ بات جانتا تو ہے زبان سے اقرار بھی کرتا ہے لیکن ایمان نہیں لاتا، ایمان اسے کہتے ہیں جبکہ انسان صرف زبان سے نہیں بلکہ عمل سے ثابت کرے کہ وہ الله پر ایمان رکھتا ہے اور جب ہم الله کو ہی ناراض کئے بیٹھے ہیں تو کہاں سے برکت آییگی، میں کوشش کر رہا ہوں کہ جس رب ک حضور میں پانچ وقت نیت باندھ کر اسے یہ یقین دلانے کی کوشش کرتا ہوں کے میں صرف اسے ہی اپنا معبود مانتا ہوں اور اپنی ہر مشکل اور مسئلے کا حل اسی سے چاہتا ہوں اس بات کو اپنے عمل سے ثابت کرسکوں کہ الله پاک ہی سب کچھ ہے لیکن یہ دل ہے کے اسے کسی طور چین ہی نہیں آتا کے معلوم نہیں اپنے الله کو راضی بھی کر پاؤں گا یا نہیں روز آخرت الله کے پیارے رسول حضرت محمد صلی الله علیہ وسلم کا سامنا کس طرح کر پاؤں گا کہ جنھوں نے ہماری خاطر بے شمار آزمائشیں اٹھائیں لیکن ان کی ایک ایک سانس میں امت کی محبت تھی اور آج جو ہمیں الله نے ڈھیل دے رکھی ہے وہ صرف ان کی دعاؤں کی بدولت ورنہ آج ہر وہ گنها ہو رہا ہے جس صرف ایک گنها پر پچھلی امتوں پر الله کا عذاب نازل ہوا معلوم نہیں ہم کب سمجھیں گے کہ جو کچھ ہے صرف الله ہے اور اس کے نافرمانوں کے لئے کبھی کچھ بھی نہیں بچا
الله ہم سب کے حال پر رحم فرماۓ اور ہدایت کی نعمت اور دولت سے نوازے
آمین
@Nelli @Hans_Mukh @*SHOAIB* @*Muskaan* @S_ChiragH@ayyaz99@*khushi*@hoorain@ღ*HõOriã*ღ@Pari
@Fa!th @Asma Shah @Asma24 @Ghooost @Zee Leo @Masoom C Chaahat @Wasif Safi @dream girl@Dreamy Boy @faari
@fari pari @ChEeRfUl> @sweet doll @UqAbi-RoOh @Sara Cilli Milli@masoom_se_chahat@gulfishan@Tooba Khan@mirza37 @sweet_c_kuri
@sho_shweet @faizi9 @zeest @Diva @Jiya. @Princess Maithili@soonifari@*shehzadi*@yoursks@iramsweet
@~Zeest~ @~Prince-Farry~ @~Pari Gul~ @Raat ki Rani@$HADOW@~Bahaar~@goodfrndz@Sabah@Qalandar@saadat tahir @
@unpredictable @Sparkofighter @parveez @imran122
@esha_ali @SaaD_KhaN @sobtar
@RedRose64 @Don @whiteros
@Rubi @Raat ki Rani @~Unknown
@Fa!th @Asma Shah @Asma24 @Ghooost @Zee Leo @Masoom C Chaahat @Wasif Safi @dream girl@Dreamy Boy @faari
@fari pari @ChEeRfUl> @sweet doll @UqAbi-RoOh @Sara Cilli Milli@masoom_se_chahat@gulfishan@Tooba Khan@mirza37 @sweet_c_kuri
@sho_shweet @faizi9 @zeest @Diva @Jiya. @Princess Maithili@soonifari@*shehzadi*@yoursks@iramsweet
@~Zeest~ @~Prince-Farry~ @~Pari Gul~ @Raat ki Rani@$HADOW@~Bahaar~@goodfrndz@Sabah@Qalandar@saadat tahir @
@unpredictable @Sparkofighter @parveez @imran122
@esha_ali @SaaD_KhaN @sobtar
@RedRose64 @Don @whiteros
@Rubi @Raat ki Rani @~Unknown