Zehar Alood Fizaen

  • Work-from-home

Zee Leo

~Leo ! The K!ng~
Banned
Aug 1, 2008
56,471
23,637
713
Karachi
زہر آلود فضائیں، یہ ہوائیں مسمُوم
خون بہاتے ہوئے یہ وحشی درندوں کے ہجُوم
جانے کتنوں کے ابھی اور کٹیں گے حلقُوم
کتنے بارود کے شعلوں میں جلیں گے معصُوم
کون سا شہر نشانے پہ ہے اب کیا معلوم؟

دھرم کے کیسے خدا جانے نگہان ہیں یہ
یہ نہ عیسائی نہ ہندو، نہ مسلمان ہیں یہ
کون پاگل انہیں کہہ دے گا انسان ہیں یہ
یہ تو قاتل ہیں، جلّاد ہیں، شیطان ہیں یہ
کب تلک ڈھائیں گے یہ ظلم و ستم کیا معلوم؟

قومِ مُسلم میں ہی پیدا یہ کیوں حیوان ہوئے
جن سے شیطان بھی پناہ مانگے وہ شیطان ہوئے
جن سے ہر قوم کے انسان، پشیمان ہوئے
جن سے بدنام جہاں بھر میں مسلمان ہوئے
کتنے گھر اور اُجڑنے ہیں ابھی کیا معلوم؟

 
Top