Zarra C Baysakooni Hai

  • Work-from-home

Dark

Darknes will Fall
VIP
Jun 21, 2007
28,885
12,579
1,313
مجھے اس زندگانی سے کوئی شکوہ نہیں لیکن ذرا سی بے سکونی ہے نجانے کیوں مرے دل میں عجب اک خوف رہتا ہے مجھے محسوس ہوتا ہے کہ میرے دل کے دروازے پہ تیری یاد کی دستک میں وہ شدت نہیں باقی بہت سی خاص باتیں ہیں جو مجھ کو عام لگتی ہیں مرے دل میں انہیں سن کر کوئی طوفاں نہیں اُٹھتا تری آنکھیں‘ ترا چہرہ تری آواز کی رم جھم سبھی کچھ خواب لگتا ہے مجھے محسوس ہوتا ہے سنہری تتلیوں جیسے وہ سب خوش رنگ سے سپنے مرے لفظوں کے پھولوں پر بہت دن سے نہیں بیٹھے مجھے محسوس ہوتا ہے سمے کی تیز لہروں نے ہمارے ریت کے کچے گھروندے توڑ ڈالے ہیں مجھے اُن تیز لہروں سے سنہری تتلیوں جیسے سبھی خوش رنگ سپنوں سے کوئی شکوہ نہیں لیکن ذرا سی بے سکونی ہے مجھے محسوس ہوتا ہے تمہارے دل کے دروازے پہ میری یاد کی دستک مری جاں اب نہیں ہوتی مری جاں اب نہیں ہوتا کہ میری یاد آئے تو تمہاری آنکھ بھر آئے دعائیں مانگتے لمحے مجھے تم بھول جاتی ہو مگر پھر مجھے تم سے کوئی شکوہ نہیں لیکن عجب سی بے سکونی ہے عجب اک خوف ہے دل میں میں تم کو بھول جاؤں گا
 
Top