Urdu Hyku

  • Work-from-home

dr maqsood hasni

Senior Member
Aug 11, 2008
943
286
1,163
72
kasur, pakistan

کسی کی آنکھ میں سمائی ظلمت شب
کسی کی آنکھ میں تسکین کا جادو
گلیوں کے ہونٹوں پر سجی عید مبارک
...........
شب ہجر ہم سفر ہوئے
تری آنکھوں کے مست پیالے
پیاس میں ڈوبے بادلوں کے
...........
بھوک جب بھی ستاتی ہے
دریچے اخلاص کے سب
بہرے ہو جاتے ہیں
............
شام کے ہاتھوں میں پتھر
صبح کی آنکھ میں خنجر
بچہ مرا پوچھے ہے آج کا موسم
...............
مچھرے کی پلکوں پر شبنم
تڑپ بےآب ماہی کی
یا یہ جلتی آنکھوں کا دھواں
..........
1995
 
Top