,ujri hui galio se dar lagta hay!(farhat abbas shah)

  • Work-from-home

Hoorain

*In search of Oyster Pearls*
VIP
Dec 31, 2009
108,467
40,710
1,313
A n3st!
اد اس شہر نہ جا ، اجڑی ہوئ گلیوں سے ڈر لگتا ہے

کوں جانے کہاں گھات لگی ہو دکھ کی

کون جانے کسی چوراہے،کسی موڑ ،کسی گھر میں چھپی

بیٹھی ہو رنجش کوئ ۔ ۔

یاد إ اس شہر میں گجروں سے سجے ہاتھوں سے دل دکھتا ہے

یاد إ اس شہر میں آنکھوں کے پپوٹوں پہ جمے بوسوں سے دم

گھٹتا ہے

یاد إ اس شہر میں گردن کا کوئ تل اگر آنسو میں اتر آیا

یاد اس شہر نہ جا

جس میں تمناؤں کی دہلیزوں پر

بارشیں آنے سے پہلے ہی جدائ آ جاے

یاد اس شہر میں، اب غم کے سوا کچھ بھی نہیں

کوئ ناراض پڑوسی ہوا بھی تو بھلا کیا ہو گا

تجھ کو معلوم ہے إ

ناراضگیاں درد بڑھا دیتی ہیں

نہ کوئ بولے گا

نہ تجھ کو مناے گا کوئ

خشک آنکھوں کے کسی ترچھے کنارے پہ پڑے

درد بھرے شکوے کی چنگاری سے

دیر تک تجھ کو جلاے گا کوئ

دیر تک تجھ کو رلاے گا کوئ

دیر تک تجھ کو ستاے گا کوئ

یاد إ اس شہر نہ جا

یاد اس شہر نہ جا ٰ اجڑی ہوئ گلیوں سے ڈر لگتا ہے

کون جانے کہ کہاں گھات لگی ہو دکھ کی ۔ ۔ ۔

فرحت عباس شاہ
 
Top