Aaj Ka Intikhaab............!!

  • Work-from-home

Fantasy

~ The Rebel
Hot Shot
Sep 13, 2011
48,910
11,270
1,313

دیکھ مستی وجود کی میری
تا ابد دھوم مچ گئی میری

دل مرا کب کا ہو چکا پتھر
موت تو کب کی ہو چکی میری

اب تو برباد کر چکے، یہ کہو
کیا اسی میں تھی بہتری میری؟

زندگی کا مآل اتنا ہے
زندگی سے نہیں بنی میری

اب میں ہر بات بھول جاتا ہوں
ایسی عادت نہ تھی، کہ تھی میری؟

پہلے سینے میں دل دھڑکتا تھا
اب دھڑکتی ہے بے دلی میری

میں تو پل بھر نہیں جیا عرفان
عمر کس نے گزار دی میری

 

Fantasy

~ The Rebel
Hot Shot
Sep 13, 2011
48,910
11,270
1,313
کیا عجب وقت ہے بچھڑنے کا
دیکھ، رکتی نہیں ہنسی میری
 
  • Like
Reactions: Angela

Fantasy

~ The Rebel
Hot Shot
Sep 13, 2011
48,910
11,270
1,313
زمیں کیسی لگے گی آسماں کیسا لگے گا
ہمارے بعد تم کو یہ جہاں کیسا لگے گا

اسی مٹی میں مل جاۓ گی پونجی عمر بھرکی
گرےگی جس گھڑی دیوارِجاں کیسا لگے گا

وہ جس کے بعد ہو گی اک مسلسل بے نیازی
گھڑی بھر کا وہ سب شوروفغاں کیسا لگے گا
 
  • Like
Reactions: Angela

Fantasy

~ The Rebel
Hot Shot
Sep 13, 2011
48,910
11,270
1,313
رفتہ رفتہ یہی زنداں میں بدل جاتے ہیں
اب کسی شہر کی بنیاد نہ ڈالی جائے
 
  • Like
Reactions: Angela

Fantasy

~ The Rebel
Hot Shot
Sep 13, 2011
48,910
11,270
1,313
عجب ہے رنگ ِ چمن، جا بجا اُداسی ہے
مہک اُداسی ہے، باد ِ صبا اُداسی ہے

نہیں نہیں، یہ بھلا کس نے کہہ دیا تم سے؟
میں ٹھیک ٹھاک ہوں، ہاں بس ذرا اُداسی ہے

میں مبتلا کبھی ہوتا نہیں اُداسی میں
میں وہ ہوں جس میں کہ خود مبتلا اُداسی ہے

طبیب نے کوئی تفصیل تو بتائی نہیں
بہت جو پوچھا تو اتنا کہا، اُداسی ہے

تمہیں ملے جو خزانے، تمہیں مبارک ہوں
مری کمائی تو یہ بے بہا اُداسی ہے

چھپا رہی ہو مگر چھپ نہیں رہی مری جاں
جھلک رہی ہے جو زیر ِ قبا اُداسی ہے

دماغ مجھ کو کہاں کائناتی مسئلوں کا
مرا تو سب سے بڑا مسئلہ اُداسی ہے

فلک ہے سر پہ اُداسی کی طرح پھیلا ہُوا
زمیں نہیں ہے مرے زیر ِ پا، اُداسی ہے

 

Fantasy

~ The Rebel
Hot Shot
Sep 13, 2011
48,910
11,270
1,313
وہ خود ہارے ہوۓ ہیں زندگی سے
جو دنیا پر حکومت کر رہے ہیں

ہماری بے بسی کی انتہا ہے
کہ ظالم کی حمایت کر رہے ہیں

پرندوں کے زمین و آسماں کیا
وطن میں رہ کے ہجرت کر رہے ہیں
 
  • Like
Reactions: Angela

Siyaah_Posh

Senior Member
Jul 16, 2018
561
455
763
پنجاب ،پاکستان
‏ہماری تالی دھنک کے رنگوں میں کھو گئ تھی
ہمارا قصہ وہ قہوہ خانوں میں رہ گیا تھا

تمام سمتوں میں تُو ہی تُو تھا کہاں میں جاتا ؟
میں ساری سمتوں کے درمیانوں میں رہ گیا تھا
 
  • Like
Reactions: Angela and Fantasy

Fantasy

~ The Rebel
Hot Shot
Sep 13, 2011
48,910
11,270
1,313
زمیں کی گود میں سر رکھ کے سو گۓ آخر
تمہارے ہجر میں کتنے نڈھال تھے ہم بھی
 
  • Like
Reactions: Angela

Fantasy

~ The Rebel
Hot Shot
Sep 13, 2011
48,910
11,270
1,313
یہ ایک شام نہیں کٹ رہی کسی صورت
ابھی تو عمر ہے اور عمر بھی جداٸی کی
 
  • Like
Reactions: Angela
Top