"the Lost Passenger" ("دی لوسٹ پسنجر")

Lost Passenger

Senior Member
Assalam-o-Alaikum
Ek jagha kisi ney unwan dia huwa tha aur request ki thi keh is per ek tehreer likhi jaye so unwan pasand aaya tu tehreer likhney ka socha pehley socha keh baad mai'n likh loo'n ga mager phir likhta hi chala gaya ab mairi ye kawish aap ko kaisi lagi ye tu aap hi batai'n ge comments ka intizar rahey ga
"The Lost Passenger"
"دی لوسٹ پسنجر"
تاریخ پڑھنے کا مجھے ہمیشہ ہی شوق رہا ہے لیکن یہ مجھے ہمیشہ ہی اداس کردیا کرتی ہے جب میں مسلمانوں کے عروج کے بارے میں پڑھتا ہوں تو دل میں ایک جوش اور ولولہ سا پیدا ہو جاتا ہے لیکن جیسے ہی آج کے مسلمان کی حالت زار پر نظر جاتی ہے سر شرم سے جھک جاتا ہے کہ آج ہم صرف اس لئے مسلمان ہیں کہ مسلمان گھرانوں میں پیدا ہوے ہیں ورنہ ہم وہ ہیں جو زبان سے الله اور اس کے پیارے رسول کی محبت کے دعویدار ضرور ہیں مگر عمل میں صفر دل خون کے آنسو روتا ہے آج اپنی حالت دیکھ کر آنکھوں سے آنسو رواں ہو جاتے ہیں اور دم گھٹنے لگتا ہے آج کی دنیا میں اپنی ذلت دیکھ کر مگر شاید ہم اتنے بے حس ہو چکے ہیں کہ ہم پر اس سب کا کوئی اثر ہی نہیں ہوتا مساجد سے بلند ہوتی الله اکبر کی صدا میری رگوں میں دوڑتے خون کو مہمیز نہیں کرتی میں دل سے تو غلامی مصطفیٰ کا دعویدار ہوں مگر میرا عمل مجھے الله اور اس کے رسول کے دشمنوں کا غلام ثابت کرتا ہے میں وہ تو دنیا کی غلاظت میں لتھڑا ہوا ایک غلیظ ترین انسان ہوں جو ہر غلط کام کی کوئی نہ کوئی دلیل ڈھونڈ لیتا ہے نہ جانے آج تک میں کسےدھوکہ دیتا آیا ہوں آج یہ احساس ہو رہا ہے کے میں تو اس احمق مسافر کی طرح ہوں جس کا سفر اس کے سر پر ہے مگر وہ زادہ راه کی تیاری کی بجایے طویل آرام کرنے کی سوچ رہا ہے ,آج یہ احساس ہوا کے میری حیثیت تو اس اندھے طالب علم کی سی ہے جسے یہ بتا بھی دیا جائے کے پیپر میں کیا کیا سوال پوچھے جائیں گے اور ان کے جوابات بھی بتا دیے جائیں مگر وہ ان کی تیاری کرنے کی بجایے کسی اور ہی تیاری میں مشغول رہے اور آج خیال آیا ہے تو شاید کافی وقت بیت چکا ہے میں کیا کروں ?.............یہ سوال مستقل میرے دماغ میں گردش کر رہا ہے وقت کا بھی پتا نہیں کون جانے کب وسل ہو اور گاڑی روانہ ہو جائے کب ممتحن پیپر کے اختتام کا اعلان کردے نہ جانے وہ دن کب آے گا جب میں حقیقت سے آنکھیں ملانا سیکھوں گا..........ایسا کیوں ہے ؟ ہم کیوں اس حال کو پہنچے تو اسکا ایک ہی جواب ہے کہ ہم نے اس قافلے کا ساتھ چھوڑدیا جو الله اور اسکے رسول کے کے احکامات پر عمل کرتے ہوے دنیا میں حق کی آواز بلند کرنے نکلا تھا جسکے مسافر مظلوموں کی داد رسی کرتے تھے اور ظلم کے خلاف صف آرا رہتے تھے جنھیں نہ تو اپنی جن کی فکر تھی اور نہ ہی اپنی دنیا کی جو اپنی بھوک مٹانے سے پہلے کسی دوسرے کی بھوک مٹانا ضروری سمجھتے تھے میں چشم تصور اس قافلے کے ان مجاہدین کو بخوبی دیکھہ سکتا ہوں جن کی نگاہیں جھکی ہوئی ہیں مگر عزائم بلند ہیں یہ وہ ہیں جنھوں نے الله کی مدد کے بھروسے اس وقت کی سپر پاور ایران اور عراق کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا جنھوں نے دریا فرات، دجلہ اور جیجوں کے کنارے بہادری کی وہ داستانیں رقم کیں کہ ان دریاؤں کی لہروں نے بھی جھک کر انھیں سلامی پیش کی ہم سلطان ایوبی، محمد بن قاسم، نورالدین زنگی اور ایسے ہی بہت سے مجاہدوں کی روایات کے امین ہیں مگر دنیاوی عیاشی اور اقتدار کی جنگ نے آج ہمیں کہیں کا بھی نہ چھوڑا غیر مسلم اس بات سے بہت اچھی طرحہ سے واقف تھے کہ اگر مسلمانوں پر غلبہ حاصل کرنا ہے تو انہیں ٹکڑوں میں بانٹنا ہوگا سو دوسری جنگ عظیم کے بعد ترکی کے ٹکڑے کرنے کے ساتھہ ساتھہ خلافت کا خاتمہ کردیا گیا اور مسلمان ٹوٹی ہوئی تسبیح کے دانوں کی طرحہ بکھر گئے اور ہم جو اس قافلے کے مسافر تھے جو اپنی مدد کے لئے الله کو پکارتے تھے غیر مسلموں کی مدد کے محتاج ہوگے اور آج ہمارا یہ حال ہے کہ ہمیں اسکا احساس بھی نہیں حالانکہ اب ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلم دنیا کو ان حقائق کو سمجھتے ہوے اپنے آپ کو معاشی طور پر مضبوط بنانا ہوگا انتھک محنت کرنا ہوگی جاپان نے یہ ثابت کیا کہ سخت محنت سے ترقی یافتہ قوموں کی صف میں کھڑا ہونا ممکن ہے اس کے لئے مسلم دنیا کو آپس میں تجارت کو بہتر بنانے کے ساتھہ ساتھہ بڑھانا بھی ہوگا اس کے ساتھہ ساتھہ تمام اسلامی ممالک ہوائی اور سمندری راستوں کے علاوہ سڑک اور ریل کے ذریے بھی آپس میں منسلک ہوں اب وہ وقت آگیا ہے جب مسلمان اس حقیقت کو تسلیم کرلیں کہ انہیں اپنی مدد آپ کے اصول پر عمل کرنا ہوگا اگر آج کا فاقہ ہمیں کل ترقی یافتہ قوموں کی صف میں کھڑا کرسکتا ہے تو بہتر ہے کہ ہم فاقہ کرلیں بجاے اس کے کہ ہم بھیک مانگ کر پیٹ بھریں ، نجانے وہ دن کب آے گا جب مسلمان اس بات کو سمجھیں گے کہ غیر مسلم کتنے ہی وعدے کیوں نہ کرلیں وہ ہمارے دوست نہیں ہوں گے ، کتنی عجیب بات ہے نہ کہ آج دنیا بھر میں مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلی جارہی ہے اور ہم مدد کے لئے بھی انھیں ہی پکارتے ہیں اگر ہم اب بھی نہ سمبھلے تو وہ وقت دور نہیں جب دنیا کے بے شمار ممالک میں صرف قبروں سے یہ اندازہ ہو کہ یہاں
کبھی مسلمان آباد تھے.
میں نہیں جانتا کہ وہ معجزہ کب ظہور پذیر ہوگا جب مسلمانوں پر حضرت عمر بن عبدلعزیز جیسے حکمرانوں کی حکومت ہوگی اور مسلمانوں کی عزت ہوگی........میں آج بھی روز رات کو سونے سے قبل چشم تصور سے اس انسان کو دیکھتا ہوں جو ریت کے ٹیلے پر چڑھ کر روز صحرا کی طرف دیکھتا ہے اور انتظار کرتا ہے اس قافلے کا جو حقیقت میں غلامان مصطفیٰ ہوں گے کہ جن کا ہمسفر بن کروہ اپنی منزل کا نشاں نہ صرف دیکھ سکے گا بلکہ پا بھی لے گا وہ روز ان کا انتظار کرتا ہے اور میں بھی کہ میں بھی تو اس ہی قافلے کا بچھڑا ایک مسافر ہوں
"دی لوسٹ پسنجر"
 

zoonia

TM Star
hmm bohet hsaas mozoo or aj kal ki zroorat b k koi jhanjor kr rekh day jga day khab-e-ghaflat say muslmanon ko hum phir say ikhatay ho jain ameen
 

Lost Passenger

Senior Member
gr8 sharing :-bd
yakjehti aur mehnat may hi kamyabi hay!
Buhat shukria hoorain[DOUBLEPOST=1348343380][/DOUBLEPOST]
awosome sharing
Thanks anoush[DOUBLEPOST=1348343457][/DOUBLEPOST]
mehnat me azmat hai
mehnat hi kamyaabi ki kunji hai :)
100 % agreed faari[DOUBLEPOST=1348343507][/DOUBLEPOST]
hum waqai behis ho chukay hain Agha ji,ab tou koi moajza hi humay jaga sakta hai,
dil ko choti hoi bohat asar angeez tehreer,,,,lajwab...!
Hosla afzai ka shukria momo[DOUBLEPOST=1348343679][/DOUBLEPOST]
gr8 sharing :-bd
Buhat shukria mirza ji[DOUBLEPOST=1348343729][/DOUBLEPOST]
superbbbbbbbbbbbbbbb
Buhat shukria Tooba[DOUBLEPOST=1348343793][/DOUBLEPOST]
ak bar phir bht behtareen.............
ap sochne pe majoob kr dete ho apni tehreeron se
Hosla afzai kerney ka buhat shukria Bela[DOUBLEPOST=1348343839][/DOUBLEPOST]
fantastic sharing :)
Thanks Zee Leo[DOUBLEPOST=1348343886][/DOUBLEPOST]
very nice sharing good luck...stay blessed....
Buhat shukria Gudia[DOUBLEPOST=1348343974][/DOUBLEPOST]
hmm bohet hsaas mozoo or aj kal ki zroorat b k koi jhanjor kr rekh day jga day khab-e-ghaflat say muslmanon ko hum phir say ikhatay ho jain ameen
Buhat shukria zoonia, Allah tumhari dua qabool fermaye,Ameen
 
Top