Aaj Ka Intikhaab............!!

  • Work-from-home

ROHAAN

TM Star
Aug 14, 2016
1,795
929
613
مٹی کی مورتوں کا ہے میلہ لگا ہوا
آنکھیں تلاش کرتی ہیں انساں کبھی کبھی
ہزار چہرے ہیں ........ موجود آدمی غائب
یہ کس خرابے میں دنیا نے لا کے چھوڑ دیا
 

ROHAAN

TM Star
Aug 14, 2016
1,795
929
613
زندگی سے کوئی بچائے مجھے
ہائے.... 😓
زندہ ہیں یہی بات بڑی بات ہے پیارے
زندگی نقص زندگی تو نہیں
بندگی میں کوئی کمی تو نہیں
 

ROHAAN

TM Star
Aug 14, 2016
1,795
929
613
وہ نظر چپ کے مجھے دیکھ رہی ہو جیسے👍

ہر ملاقات پہ محسوس یہی ہوتا ہے
مجھ سے کچھ تیری نظر پوچھ رہی ہو جیسے
اک بے قرار دل سے ملاقات کیجیے
جب مل گئے ہیں آپ تو کچھ بات کیجیے
 

Angela

♡~Loneliness Forever~♡
Administrator
Apr 29, 2019
6,438
2,436
513
♡~Dasht e Tanhayi~♡
زندگی نقص زندگی تو نہیں
بندگی میں کوئی کمی تو نہیں
لے مجھ کو غم سے فرصت تو سناؤں وہ فسانہ
کہ ٹپک پڑے نظر سے مئے عشرت شبانہ
یہی زندگی مصیبت یہی زندگی مسرت
یہی زندگی حقیقت یہی زندگی فسانہ
کبھی درد کی تمنا کبھی کوشش مداوا
کبھی بجلیوں کی خواہش کبھی فکر آشیانہ
مرے قہقہوں کی زد پر کبھی گردشیں جہاں کی
مرے آنسوؤں کی رو میں کبھی تلخیٔ زمانہ
مری رفعتوں سے لرزاں کبھی مہر و ماہ و انجم
مری پستیوں سے خائف کبھی اوج خسروانہ
کبھی میں ہوں تجھ سے نالاں کبھی مجھ سے تو پریشاں
کبھی میں ترا ہدف ہوں کبھی تو مرا نشانہ
#ChishMish
جسے پا سکا نہ زاہد جسے چھو سکا نہ صوفی
وہی تار چھیڑتا ہے مرا سوز شاعرانہ
 
  • Like
Reactions: Spirit and ROHAAN

Angela

♡~Loneliness Forever~♡
Administrator
Apr 29, 2019
6,438
2,436
513
♡~Dasht e Tanhayi~♡
اک بے قرار دل سے ملاقات کیجیے
جب مل گئے ہیں آپ تو کچھ بات کیجیے
اک بے قرار دل سے ملاقات کیجیے
جب مل گئے ہیں آپ تو کچھ بات کیجیے

مجھے ﻧﻔﺮﺕ ﮨﮯ ﻣﺤﻔﻞ ﺳﮯ ، تکلم ﺳﮯ، تبسم ﺳﮯ
ﻣﺠﮭﮯ ﺗﻨﮩﺎﺋﯿﺎﮞ ﺩﮮ ﺩﻭ۔۔۔۔۔ ﻣﺠﮭﮯ ﺧﺎﻣﻮﺵ ﺭﮨﻨﺎ ہے
 
  • Like
Reactions: Spirit

ROHAAN

TM Star
Aug 14, 2016
1,795
929
613
لے مجھ کو غم سے فرصت تو سناؤں وہ فسانہ
کہ ٹپک پڑے نظر سے مئے عشرت شبانہ
یہی زندگی مصیبت یہی زندگی مسرت
یہی زندگی حقیقت یہی زندگی فسانہ
کبھی درد کی تمنا کبھی کوشش مداوا
کبھی بجلیوں کی خواہش کبھی فکر آشیانہ
مرے قہقہوں کی زد پر کبھی گردشیں جہاں کی
مرے آنسوؤں کی رو میں کبھی تلخیٔ زمانہ
مری رفعتوں سے لرزاں کبھی مہر و ماہ و انجم
مری پستیوں سے خائف کبھی اوج خسروانہ
کبھی میں ہوں تجھ سے نالاں کبھی مجھ سے تو پریشاں
کبھی میں ترا ہدف ہوں کبھی تو مرا نشانہ
#ChishMish
جسے پا سکا نہ زاہد جسے چھو سکا نہ صوفی
وہی تار چھیڑتا ہے مرا سوز شاعرانہ
اف مری زندگی کی رات اف مری زندگی کے دن
ایسی نہ ہے کسی کی رات ایسے نہ ہیں کسی کے دن
رخ پہ ہے سرخیٔ حیا رنگ نگاہ سرمگیں
جان بہار بن گئے حسن کی سادگی کے دن
زندگی امیدوار ایک ادا عتاب کی
آنکھ میں کٹ گئی تھی رات ہائے وہ برہمی کے دن
پاؤں بڑھا کے چل دیا اور میں دیکھتا رہا
آہ شباب بے خطر ہائے ہنسی خوشی کے دن
کیفیؔٔ بے قرار اب دل سے بنے گی کس طرح
ہوش کی بات رہ گئی کٹ گئے بے خودی کے دن
 

ROHAAN

TM Star
Aug 14, 2016
1,795
929
613
مجھے ﻧﻔﺮﺕ ﮨﮯ ﻣﺤﻔﻞ ﺳﮯ ، تکلم ﺳﮯ، تبسم ﺳﮯ
ﻣﺠﮭﮯ ﺗﻨﮩﺎﺋﯿﺎﮞ ﺩﮮ ﺩﻭ۔۔۔۔۔ ﻣﺠﮭﮯ ﺧﺎﻣﻮﺵ ﺭﮨﻨﺎ ہے
جتنی تھی کھٹک سانس کی کل نغمۂ جاں تھی
کیا تم نے مجھے ہنس کے پکارا تو نہیں تھ
 
  • Like
Reactions: Spirit

Angela

♡~Loneliness Forever~♡
Administrator
Apr 29, 2019
6,438
2,436
513
♡~Dasht e Tanhayi~♡
اف مری زندگی کی رات اف مری زندگی کے دن
ایسی نہ ہے کسی کی رات ایسے نہ ہیں کسی کے دن
رخ پہ ہے سرخیٔ حیا رنگ نگاہ سرمگیں
جان بہار بن گئے حسن کی سادگی کے دن
زندگی امیدوار ایک ادا عتاب کی
آنکھ میں کٹ گئی تھی رات ہائے وہ برہمی کے دن
پاؤں بڑھا کے چل دیا اور میں دیکھتا رہا
آہ شباب بے خطر ہائے ہنسی خوشی کے دن
کیفیؔٔ بے قرار اب دل سے بنے گی کس طرح
ہوش کی بات رہ گئی کٹ گئے بے خودی کے دن
بے خودی لے گئی کہاں ہم کو
دیر سے انتظار ہے اپنا
 
  • Like
Reactions: ROHAAN and Spirit

ROHAAN

TM Star
Aug 14, 2016
1,795
929
613
وہ حیلہ گر ہیں جو مجبوریاں شمار کریں

چراغ ہم نے جلائے ہوا کے ہوتے ہوئے 😏
شرمندہ ہوں میں اپنی دعاؤں کے اثر سے
وہ آج پریشان ہیں .... گھبرائے ہوئے ہیں
 

ROHAAN

TM Star
Aug 14, 2016
1,795
929
613
تم نے مجھ کو ہنستے دیکھا ...؟؟ حیرت ہے
میری ہمدم، مرے خوابوں کی سنہری تعبیر
مسکرا دے کہ مرے گھر میں اجالا ہو جائے
آنکھ ملتے ہوئے اٹھ جائے کرن بستر سے
صبح کا وقت ذرا اور سہانا ہو جائے
 

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,190
3,477
1,313
Dubai

نکتہ چیں شوق سے دن رات میرے عیب نکال
کیونکہ جب عیب نکل جائیں ہنر بچتا ہے
عشق وہ علم ریاضی ہے کہ جس میں فارس
دو سے جب ایک نکالیں تو صفر بچتا ہے
 

Angela

♡~Loneliness Forever~♡
Administrator
Apr 29, 2019
6,438
2,436
513
♡~Dasht e Tanhayi~♡

نکتہ چیں شوق سے دن رات میرے عیب نکال
کیونکہ جب عیب نکل جائیں ہنر بچتا ہے
عشق وہ علم ریاضی ہے کہ جس میں فارس
دو سے جب ایک نکالیں تو صفر بچتا ہے

دو سے جب ایک نکالیں تو صفر بچتا ہے
رحمان فارس، ہمارے پسندیدہ شعرا میں سے ایک :D



جب خزاں آئے تو پتے نہ ثمر بچتا ہے
خالی جھولی لیے ویران شجر بچتا ہے


نکتہ چیں! شوق سے دن رات مرے عیب نکال
کیونکہ جب عیب نکل جائیں، ہنر بچتا ہے


سارے ڈر بس اسی ڈر سے ہیں کہ کھو جائے نہ یار
یار کھو جائے تو پھر کون سا ڈر بچتا ہے

روز پتھراؤ بہت کرتے ہیں دنیا والے
روز مر مر کے مرا خواب نگر بچتا ہے


غم وہ رستہ ہے کہ شب بھر اسے طے کرنے کے بعد
صبح دم دیکھیں تو اتنا ہی سفر بچتا ہے


بس یہی سوچ کے آیا ہوں تری چوکھٹ پر
دربدر ہونے کے بعد اک یہی در بچتا ہے

اب مرے عیب زدہ شہر کے شر سے صاحب!
شاذ و نادر ہی کوئی اہل ہنر بچتا ہے


عشق وہ علم ریاضی ہے کہ جس میں فارس
دو سے جب ایک نکالیں تو صفر بچتا ہے
 
Top