Qeyamat K Roz

  • Work-from-home

Pari

(v)i§§· ßµølï ßµð£ï¨
VIP
Mar 20, 2007
46,142
19,780
1,313
Toronto, Canada
قیامت کے روز مشرکین کے معبود ان کے کسی کام نہیں آئیں گے

ملائکہ:
"اور جس دن اللہ تعالیٰ انسانوں کو جمع کرے گا پھر فرشتوں سے پوچھے گا ،کیا یہ (مشرک)لوگ تمہاری ہی عبادت کیا کرتے تھے؟فرشتے جواب دیں گے ،پاک ہے تیری ذات ہمارا تعلق تو آپ سے ہے نہ کہ ان لوگوں سے ۔دراصل یہ ہماری نہیں جنوں کی عبادت کرتے تھے۔ان(مشرکین)میں سے اکثر انہی پر ایمان لائے ہوئے ہیں۔"(سورہ سبا، آیت نمبر 40-41)

انبیاء و رسل :
"جس روز اللہ تعالیٰ سب رسولوں کو مخاطب کر کے پوچھے گا کہ تمہیں کیا جواب دیا گیا تو وہ عرض کریں گے ہمیں کچھ علم نہیں ،غیب کی باتیں تو آپ کے علم میں ہیں"(سورہ مائدہ،آیت نمبر 109)

"(قیامت کے دن)جب اللہ تعالیٰ فرمائے گا اے عیسی ابن مریم کیا تو نے لوگوں سے کہا تھا کہ اللہ کے سوا مجھے اور میری ماں کو معبود بنا لو؟تو وہ جواب دیں گے کہ سبحان اللہ !میرا یہ کام نہ تھا کہ وہ بات کہتا کہ جس کے کہنے کا مجھے حق ہی نہ تھا ،اگر میں نے ایسی بات کہی ہوتی تو تجھے ضرور علم ہوتا تو جانتا ہے جو کچھ میرے دل میں ہے اور میں نہیں جانتا جو تیرے دل میں ہے بے شک تو ساری پوشیدہ باتوں سے واقف ہے ۔میں نے ان سے اس کے سوا کچھ نہیں کہا جس کا تو نے مجھے حکم دیا تھا وہ یہ کہ اللہ کی بندگی کرو جو میرا رب ہے اور تمہارا بھی رب ہے ،میں اس وقت تک ان کا نگران تھا جب تک کہ میں ان کے درمیان تھا جب تو نے مجھے واپس بلا لیا تو پھر تو ہی ان پر نگران تھا اور تو ساری ہی چیزوں پر نگران ہے۔(سورہ مائدہ ،آیت نمبر 116-117)

اولیاء اور صلحا:
"اور جس روز اللہ تعالیٰ ان (مشرکوں)کو بھی اکٹھا کر لائے گا اور ان کو بھی جن کی اللہ کے سوا عبادت کرتے تھے پھر ان (معبودوں)سے پوچھا جائے گا کیا تم نے میرے ان بندوں کو گمراہ کیا تھا یا یہ خود راہ راست سے بھٹک گئے تھے؟وہ عرض کریں گے پاک ہے تیری ذات ہماری تو مجال بھی نہ تھی کہ تیرے سوا کسی کو اپنا مولی بنا لیتے مگر تو نے ان کے باپ دادا کو خوب سامان زندگی دیا حتی کہ یہ (تیرے)ارشادات کو بھول گئے اور شامت زدہ ہو کر رہ گئے۔"(سورہ فرقان،آیت 17-18)

"اور جس روز ہم ان سب (یعنی شریک ٹھرائے گئے اور شریک ٹھرانے والے لوگوں )کو ایک ساتھ اکٹھا کریں گے تو ان لوگوں سے جنہوں نے شریک کیا ہے کہیں گے کہ ٹھہر جاؤ تم سبھی اور ٹھہرائے ہوئے شریک بھی ،پھر ان کے درمیان سے اجنبیت کا پردہ اٹھا لیں گے (یعنی وہ مشرک اور ان کے ٹروئائے ہوئے شریک بھی ایک دوسرے کو پہچان لیں گے)تب ان کے ٹھہرائے ہوئے شریک نہیں گے تم ہماری عبادت تو نہیں کرتے تھے (اور اس بات پر)ہمارے اور تمہارے درمیان اللہ تعالیٰ کی گواہی کافی ہے (اگر تم ہماری عبادت کرتے بھی تھے تو )ہم تمہاری اس عبادت سے بے خبر تھے۔"(سورہ یونس،آیت نمبر 28-29)

 
  • Like
Reactions: mashraki.larka
Top