Assalaamu alaikum doston
Paani peene ke mutaliq ahadeeth o ehkamaat
" Sahih Muslim "
Paani peene ke darmyan saans lena
( پانی ، شراب وغیرہ پینے کے مسائل )
باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پیتے وقت سانس لیتے تھے۔
حدیث نمبر: 1293
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
پینے میں تین بار سانس لیتے اور فرماتے تھے
کہ ایسا کرنے سے خوب سیری ہوتی ہ اور پیاس خوب
بجھتی ہے یا بیماری سے تندرستی ہوتی ہے اور پانی اچھی
طرح ہضم ہوتا ہے۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ
نے کہا کہ میں بھی پانی پینے میں تین بار سانس لیتا ہوں۔
Khare ho kar paani peena mamnooh
پانی ، شراب وغیرہ ) پینے کے مسائل)
باب: کھڑے ہو کر پینے کی ممانعت۔
حدیث نمبر: 1294
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم
میں سے کوئی کھڑا ہو کر نہ پئے
اور جو بھولے سے پی لے تو قے کر ڈالے۔
Bartan mein saans lena mamnooh
پانی ، شراب وغیرہ)پینے کے مسائل)
باب: برتن میں سانس لینے کی ممانعت۔
حدیث نمبر: 1292
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے برتن کے
اندر ہی سانس لینے سے منع فرمایا ہے۔
Sone aur Chaandi ke bartano me paani peena mamnooh
پانی ، شراب وغیرہ ) پینے کے مسائل)
باب: سونے اور چاندی کے برتنوں میں پانی پینے کی ممانعت۔
حدیث نمبر: 1288
سیدنا عبداللہ بن عکیم کہتے ہیں کہ ہم سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ
کے ساتھ مدائن میں تھے کہ انہوں نے پانی مانگا۔ ایک کسان چاندی کے
برتن میں پانی لے آیا تو سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے
برتن پھینک دیا اور فرمایا کہ
میں تمہیں بتا رہا ہوں کہ میں نے اس کو کہا تھا کہ
مجھے چاندی کے برتن میں نہ پلانا، کیونکہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ سونے اور چاندی
کے برتنوں میں نہ پیو اور موٹا اور
باریک ریشم نہ پہنو، کیونکہ یہ چیزیں (کفار) کے لئے
دنیا میں اور ہم (مسلمانوں کے لئے) آخرت
میں قیامت کے دن ہے۔ جو شخص چاندی کے برتنوں میں پیتا
ہے تو وہ یقیناً اپنے ۔پیٹ میںجہنم کی آگ داخل کرتا ہے
Aab e zamzam khare ho kar pee sakte hain
پانی ، شراب وغیرہ ) پینے کے مسائل )
باب: زمزم کا پانی کھڑے ہو کر پینے کی اجازت۔
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں نے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو زمزم کا پانی پلایا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم
نے کھڑے ہو کر پیا اور کعبہ کے پاس پانی طلب فرمایا۔
ALLAH SUBHANWA TA'ALA
amal ki taufeeq de Aameen
[DOUBLEPOST=1357157723][/DOUBLEPOST]...@zoonia @Shizuka @saviou @Dawn @Don @lotr @kool~nomi @Fahadd @whiteros @Star24[DOUBLEPOST=1357157920][/DOUBLEPOST]...@redrose64 @mahen @shyprincess @fallenangel @neevrap @*shb* @*muskaan* @*khushi* @tariq saeed @ally