Naat Maqbool Saw

  • Work-from-home

duaabatool

TM Star
Mar 12, 2016
1,118
519
413
  1. ایسی شب بھی کبھی تو پاؤں میں
    وہ نظر آئیں جو سو جاؤں میں

    جو کبھی خواب میں وہ آ جائیں
    پھر کبھی جاگنا نہ چاہوں میں


    حُسنِ ماہتاب ماند پڑجائے
    ڈُ بڈ با تا ہوا یہ دل پوچھے اُنکی آنکھوں میں ڈوب جاؤں میں؟ وصل کی شادمانی کیا ہوگی؟ لذتِ غم سے مسکراؤں میں بھول جائے جو تو انہیں اے دل ! اس سے بہتر ہے جی نہ پاؤں میں

    حُسن اُن کا اگر بتاؤں میں





    غنچہء دل پہ اَوس سی برسے
    شبِ ہجراں کو جب رُلاؤں میں



    وہ جو آ جائیں حال پُرسی کو
    مارے فرحت کے مرنہ جاؤں میں







    دل جھکا جائے جانبِ طیبہ
    سوئے کعبہ جو سر جھکاؤں میں

    اُنکے دربار سے ہو وہ نسبت
    حشر میں اُن کا کہلواؤں میں

    آپ کا ہوں میں دو جہانوں میں
    تھام لینا جو ڈگمگاؤں میں

    نعت ایسی کوئی کہوں اے رضا
    روبرو اُن کے جو سناؤں میں

 
Top