Minaahil's Collection By Mohsin Naqvi

  • Work-from-home

minaahil

Queen of dreams
Super Star
Jan 11, 2014
6,997
4,327
1,313
Dream land
اک قیامت کی خراشیں میرے چہرے پہ سجیں
اک محشر میرے اندر سے اٹھا تیرے بعد

تو کہ سمٹا تو رگِ جاں کی حدوں میں سمٹا
میں کہ بکھرا تو سمیٹا نہ گیا تیرے بعد

ملنے والے کئی مفہوم پہن کے آئے
کوئی چہرہ بھی نہ آنکھوں نے پڑھا تیرے بعد

یہ الگ بات ہے کہ افسانہ ہوا تو ورنہ
میں نے کتنا تجھے محسوس کیا تیرے بعد

میری دکھتی ہوئی آنکھوں سے گواہی لینا
میں نے سوچا ہے تجھے اپنے سوا تیرے بعد

جانِ محسن میرا حال یہی مبہم سطریں
شعر کہنے کا ہنر بھول گیا تیرے بعد
 
  • Like
Reactions: sikander1111

minaahil

Queen of dreams
Super Star
Jan 11, 2014
6,997
4,327
1,313
Dream land
اَب کے سفر میں تشنہ لَبی نے، کیا بتلائیں، کیا کیا دیکھا؟

اَب کے سفر میں تشنہ لَبی نے، کیا بتلائیں، کیا کیا دیکھا؟
صحراؤں کی پیاس بجھاتے دریاؤں کو پیاسا دیکھا

شاید وہ بھی سرد رُتوں کے چاند سی قسمت لایا ہو گا
شہر کی بھِیڑ میں اکثر جس کو ہم نے تنہا تنہا دیکھا

چارہ گروں کی قَید سے چھوُٹے، تعبیریں سب راکھ ہوئی ہیں
اب کے دل میں درد وہ اُترا، اب کے خواب ہی ایسا دیکھا

رات بہت بھٹکے ہم لے کر، آنکھوں کے خالی مشکیزے
رات فرات پہ پھر دشمن کے لشکریوں کا پہرا دیکھا

درد کا تاجر بانٹ رہا تھا گلیوں میں مجروح تبسّم
دِل کی چوٹ کوئی کیا جانے، زخم تو آنکھ میں گہرا دیکھا

جس کے لیے بدنام ہوئے ہم، آپ تو اُس سے مِل کر آئے
آپ نے اُس کو کیسا پایا، آپ نے اُس کو کیسا دیکھا؟

کیسا شخص تھا زرد رُتوں کی بھیڑ میں جب بھی سامنے آیا
اُس کو دھوپ سا کھُلتا پایا، اُس کو پھول سی کھِلتا دیکھا

اَبر کی چادر تان کے جھیل میں ساتوں رنگ رچانے اُترا
موجئہ آب کی تہہ میں جانے چاند نے کس کا چہرہ دیکھا

تیرے بعد ہمارے حال کی ہر رُت آپ گواہی دے گی
ہر موسم نے اپنی آنکھ میں ایک ہی درد کا سایا دیکھا

محسنؔ بند کواڑ کے پیچھے ڈھونڈ رہی ہے، سہمی شمعیں
جیسے عُمر کے بعد ہوَا نے میرے گھر کا رستہ دیکھا
 
  • Like
Reactions: sikander1111

minaahil

Queen of dreams
Super Star
Jan 11, 2014
6,997
4,327
1,313
Dream land
بچھڑ کے مجھ سے کبھی تُو نے یہ بھی سوچا ہے

بچھڑ کے مجھ سے کبھی تُو نے یہ بھی سوچا ہے
اَدھورا چاند بھی کتنا اُداس لگتا ہے

یہ ختم وصل کا لمحہ ہے رائیگاں نہ سمجھ
کہ اِس کے بعد وہی دُوریوں کا صحرا ہے

کچھ اور دیر نہ جھڑنا اُداسیوں کے شجر
کسے خبر تیرے سائے میں کون بیٹھا ہے؟

یہ رکھ رکھاؤ محبت سکھا گئی اُس کو
وہ روٹھ کر بھی مجھے مُسکرا کے ملتا ہے

میں کس طرح تجھے دیکھوں نظر جھجکتی ہے
تیرا بدن ہے کہ یہ آئینوں کا دریا ہے؟

کچھ اِس قدر بھی تو آساں نہیں ہے عشق تیرا
یہ زہر دل میں اُتر کر ہی راس آتا ہے

میں تجھ کو پا کے بھی کھویا ہُوا سا رہتا ہُوں
کبھی کبھی تو مجھے تُو نے ٹھیک سمجھا ہے

مجھے خبر ہے کہ کیا ہے جدائیوں کا عذاب
کہ میں نے شاخ سے گُل کو بجھڑتے دیکھا ہے

میں مُسکرا بھی پڑا ہُوں تو کیوں خفا ہیں یہ لوگ
کہ پھول ٹوٹی ہُوئی قبر پر بھی کِھلتا ہے

اُسے گنوا کے مَیں زندہ ہُوں اِس طرح محسن
کہ جیسے تیز ہَوا میں چراغ جلتا ہے
 
  • Like
Reactions: sikander1111

minaahil

Queen of dreams
Super Star
Jan 11, 2014
6,997
4,327
1,313
Dream land
منسوب تھے جو لوگ میری زندگی کے ساتھ

منسوب تھے جو لوگ میری زندگی کے ساتھ
اکثر وہی ملے ہیں بڑی بے رُخی کے ساتھ

یوں تو مَیں ہنس پڑا ہُوں تمہارے لیے مگر
کتنے ستارے ٹوٹ پڑے اِک ہنسی کے ساتھ

فرصت مِلے تو اپنا گریباں بھی دیکھ لے
اے دوست یوں نہ کھیل میری بے بسی کے ساتھ

مجبوریوں کی بات چلی ہے تو مئے کہاں
ہم نے پِیا ہے زہر بھی اکثر خوشی کے ساتھ

چہرے بدل بدل کے مجھے مل رہے ہیں لوگ
اتنا بُرا سلوک میری سادگی کے ساتھ؟

اِک سجدۂ خلوص کی قیمت فضائے خلد؟
یاربّ نہ کر مذاق میری بندگی کے ساتھ

محسن کرم بھی ہو جس میں خلوص بھی
مجھ کو غضب کا پیار ہے اُس دشمنی کے ساتھ
 
  • Like
Reactions: sikander1111

minaahil

Queen of dreams
Super Star
Jan 11, 2014
6,997
4,327
1,313
Dream land
شامِ غم جب بکھر گئی ہو گی

شامِ غم جب بکھر گئی ہو گی
جانے کس کس کے گھر گئی ہو گی؟

اِتنی لرزاں نہ تھی چراغ کی لَو
اپنے سائے سے ڈر گئی ہو گی

چاندنی ایک شب کی مہماں تھی
صبح ہوتے ہی مَر گئی ہو گی

دیر تک وہ خفا رہے مجھ سے
دُور تک یہ خبر گئی ہو گی

ایک دریا کے رُخ بدلتے ہی
اِک ندی پھر اُتر گئی ہو گی

جس طرف وہ سفر پہ نکلا تھا
ساری رونق اُدھر گئی ہو گی

رات سورج کو دھونڈنے کے لیے
تا بہ حدِّ سحر گئی ہو گی

میری یادوں کی دھوپ چھاؤں میں
اُس کی صورت نکھر گئی ہو گی

یا تعلّق نہ نبھ سکا اس سے
یا طبیعت ہی بھر گئی ہو گی

تیری پل بھر کی دوستی محسنؔ
اُس کو بدنام کر گئی ہو گی
 
  • Like
Reactions: sikander1111

minaahil

Queen of dreams
Super Star
Jan 11, 2014
6,997
4,327
1,313
Dream land
ترکِ محبت کر بیٹھے ہم، ضبط محبت اور بھی ہے

ترکِ محبت کر بیٹھے ہم، ضبط محبت اور بھی ہے
ایک قیامت بیت چکی ہے، ایک قیامت اور بھی ہے

ہم نے اُسی کے درد سے اپنے سانس کا رشتہ جوڑ لیا
ورنہ شہر میں زندہ رہنے کی اِک صورت اور بھی ہے

ڈوبتا سوُرج دیکھ کے خوش ہو رہنا کس کو راس آیا
دن کا دکھ سہہ جانے والو، رات کی وحشت اور بھی ہے

صرف رتوں کے ساتھ بدلتے رہنے پر موقوف نہیں
اُس میں بچوں جیسی ضِد کرنے کی عادت اور بھی ہے

صدیوں بعد اُسے پھر دیکھا، دل نے پھر محسوس کیا
اور بھی گہری چوٹ لگی ہے، درد میں شدّت اور بھی ہے

میری بھیگتی پلکوں پر جب اُس نے دونوں ہاتھ رکھے
پھر یہ بھید کھُلا اِن اشکوں کی کچھ قیمت اور بھی ہے

اُس کو گنوا کر محسنؔ اُس کے درد کا قرض چکانا ہے
ایک اذّیت ماند پڑی ہے ایک اذّیت اور بھی ہے!
 
  • Like
Reactions: sikander1111

minaahil

Queen of dreams
Super Star
Jan 11, 2014
6,997
4,327
1,313
Dream land
بہار کیا، اب خزاں بھی مجھ کو گلے لگائے تو کچھ نہ پائے
میں برگِ صحرا ہوں ، یوں بھی مجھ کو ہَوا اُڑائے تو کچھ نہ پائے

میں پستیوں میں پڑا ہوا ہوں، زمیں کے ملبوس میں جڑا ہوں
مثالِ نقشِ قدم پڑا ہوں، کوئی مٹائے، توکچھ نہ پائے


تمام رسمیں ہی توڑ دی ہیں، کہ میں نے آنکھیں ہی پھوڑ دی ہیں
زمانہ اب مجھ کو آئینہ بھی، مرا دکھائے تو کچھ نہ پائے

عجیب خواہش ہے میرے دل میں، کبھی تو میری صدا کو سن کر
نظر جھکائے تو خوف کھائے، نظر اُٹھائے تو کچھ نہ پائے

میں اپنی بے مائیگی چھپا کر، کواڑ اپنے کھلے رکھوں گاکہ
میرے گھر میں اداس موسم کی شام آئے تو کچھ نہ پائے

تو آشنا ہے نہ اجنبی ہے، ترا مرا پیار سرسری ہے
مگر یہ کیا رسمِ دوستی ہے، تو روٹھ جائے تو کچھ نہ پائے؟

اُسے گنوا کر پھر اس کو پانے کا شوق دل میں تو یوں ہے محسن
کہ جیسے پانی پہ دائرہ سا، کوئی بنائے تو کچھ نہ پائے
 
  • Like
Reactions: sikander1111

minaahil

Queen of dreams
Super Star
Jan 11, 2014
6,997
4,327
1,313
Dream land
وفا میں اب یہ ہنر اختیار کرنا ہے
وہ سچ کہے نہ کہے اعتبار کرنا ہے

یہ تجھکوجاگتےرہنےکا شوق کب سےہوا
مجھے تو خیر تیرا انتظار کرنا ہے

ہوا کی زد میں جلانے ہیں آنسوؤں کے چراغ
کبھی یہ جشن بھی سرِ راہ گزار کرنا ہے

وہ مسکرا کے نئے وسوسوں میں ڈال گیا
خیال تھا کہ اسے شرمسار کرنا ہے

چلو یہ اشک ہی موتی سمجھ کے بیچ آئیں
کسی طرح تو ہمیں روزگار کرنا ہے

خدا خبر یہ کوئ ضد ہے کہ شوق ہے محسن
خود اپنی جان کے دشمن سے پیار کرنا ہے
 
  • Like
Reactions: sikander1111

minaahil

Queen of dreams
Super Star
Jan 11, 2014
6,997
4,327
1,313
Dream land
یہ پچھلے عشق کی باتیں ہیں

جب آنکھ میں خواب دمکتے تھے

جب دل میں داغ چمکتے تھے

جب پلکیں شہر کے رستوں میں

اشکوں کا نور لٹاتی تھیں

جب سانسیں اجلے چہروں کی

تن من میں‌پھول سجاتی تھیں

جب چاند کی رم جھم کرنوں سے

سوچوں میں بھنور پڑ جاتے تھے

جب ایک تلاطم رہتا تھا

اپنے بے انت خیالوں میں

ہر عہد نبھانے کی رسمیں

جب عام تھیں ہم دل والوں میں

اب اپنے بھیگے ہونٹوں پر

کچھ جلتے بجھتے لفظوں کے

یاقوت پگھلتے رہتے ہیں

اب اپنی گم صم آنکھوں‌میں

کچھ دھول ہے بکھری یادوں کی

کچھ گرد آلود سے موسم ہیں

اب دھوپ اگلتی سوچوں میں

کچھ پیماں جلتے رہتے ہیں

اب اپنے ویراں آنگن میں

جتنی صبحوں کی چاندی ہے

جتنی شاموں کا سونا ہے

اس کو خاکستر ہونا ہے

اب یہ باتیں‌رہنے دیجئے

جس عمر میں قصے بنتے ہیں

اس عمر کا غم سہنے دیجئے

اب اپنی اجڑی آنکھوں میں

جتنی روشن سی راتیں ہیں

اس عمر کی سب سوغاتیں ہیں

جس عمر کے خواب خیال ہوئے

وہ پچھلی عمر تھی ، بیت گئی

وہ عمر بتائے سال ہوئے

اب اپنی دید کے رستے میں

کچھ رنگ ہے گذرے لمحوں کا

کچھ اشکوں کی باراتیں ہیں

کچھ بھولے بسرے چہرے ہیں

کچھ یادوں کی برساتیں ہیں

یہ پچھلے عشق کی باتیں ہیں۔
 
Last edited:
  • Like
Reactions: sikander1111

minaahil

Queen of dreams
Super Star
Jan 11, 2014
6,997
4,327
1,313
Dream land
کبھی جو عہدِ وفا میری جاں تیرے میرے درمیان ٹوٹے
میں چاہتا ہوں کہ اس سے پہلے زمیں پہ یہ آسمان ٹوٹے

تیری جدائی میں‌ حوصلوں کی شکست دل پر عذاب ٹھہری
کہ جیسے منہ زور زلزلوں کی دھمک سے کوئی چٹان ٹوٹے

اسے یقیں تھا کہ اس کو مرنا ہے پھر بھی خواہش تھی اس کے دل میں
کہ تیر چلنے سے پیشتر دستِ دشمناں میں کمان ٹوٹے

وہ سنگ ہے تو گرے بھی دل پر وہ آئینہ ہے تو چبھ ہی جائے
کہیں تو میرا یقین بکھرے کہیں‌ تو میرا گمان ٹوٹے

اجاڑ بن کی اداس رت میں غزل تو محسن نے چھیڑ دی ہے
کسے خبر ہے کہ کس کے معصوم دل پہ اب کہ یہ تان ٹوٹے
 
  • Like
Reactions: sikander1111

minaahil

Queen of dreams
Super Star
Jan 11, 2014
6,997
4,327
1,313
Dream land
وہ دے رہا ہے دلاسے عمر بھر کے مجھے
بچھڑ نہ جائے کہیں پھر اداس کرکے مجھے

جہا‌ں نہ تو، نہ تری یاد کے قدم ہوں گے
ڈرا رہے ہیں وہی مرحلے سفر کے مجھے

ہوائے دشت اب تو مجھے اجنبی نہ سمجھ
کہ اب تو بھول گئے راستے بھی گھر کے مجھے

دلِ تباہ ، ترے غم کو ٹالنے کے لیے
سنا رہا ہے فسانے اِدھر اُدھر کے مجھے

کچھ اس لیے بھی میں اس سے بچھڑ گیا محسن
وہ دُور دُور سے دیکھے ، ٹھہر ٹھہر کے مجھے
 
  • Like
Reactions: sikander1111

minaahil

Queen of dreams
Super Star
Jan 11, 2014
6,997
4,327
1,313
Dream land
درِ قفس سے پرے جب صبا گزرتی ہے
کسے خبر کہ اسیروں پہ کیا گزرتی ہے

تعلقات ابھی اس قدر نہ ٹوٹے تھے
کہ تیری یاد بھی دل سے خفا گزرتی ہے

وہ اب ملے بھی تو ملتا ہے اس طرح جیسے
بجھے چراغ کو چھو کر ہوا گزرتی ہے

فقیر کب کے گئے جنگلوں کی سمت مگر
گلی سے آج بھی ان کی صدا گزرتی ہے

یہ اہلِ ہجر کی بستی ہے احتیاط سے چل
مصیبتوں کی یہاں انتہا گزرتی ہے

بھنور سے بچ تو گئیں کشتیاں مگر اب کے
دلوں کی خیر کہ موجِ بلا گزرتی ہے

نہ پوچھ اپنی انا کی بغاوتیں محسنؔ
درِ قبول سے بچ کر دعا گزرتی ہے
 
  • Like
Reactions: sikander1111
Top