Aaj Ka Intikhaab............!!

  • Work-from-home

Angela

♡~Loneliness Forever~♡
Administrator
Apr 29, 2019
6,438
2,436
513
♡~Dasht e Tanhayi~♡
غم کو ثبات ہے نہ خوشی کو قرار ہے
جو کل تھا خندہ ریز وہ آج اشک بار ہے

کہتی ہے اوس پھول سے او بے خود نشاط
روئے خزاں بھی زیر حجاب بہار ہے

جب تک جلی جلا کی ہوا آئی بجھ گئی
یہ زندگی بھی شمع سر رہ گزار ہے

جس کا نفس کی آمد و شد پر مدار ہو
ایسی حیات کا بھی کوئی اعتبار ہے

اک میں ہی بد نصیب ہوں محروم‌ انبساط
دنیا کے لب پہ ذکر بہاروں کا رہے

اپنی بہار وقف خزاں ہو چکی تو ہو
ہر سو جو شور آمد فصل بہار ہے

آسیؔ طرب کدہ تھا کبھی یہ دل حزیں
اے وائے آج حسرت و غم کا مزار ہے
 

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,181
3,477
1,313
Dubai

وہ بھی آخر تیری تعریف میں ہی خرچ ہوا
میں نے جو وقت نکالا تھا شکایت کے لئے
 
  • Like
Reactions: Angela

ROHAAN

TM Star
Aug 14, 2016
1,795
929
613

مرا خاموش رہ کر بھی انہیں سب کُچھ سُنا دینا
زُباں سے کُچھ نہ کہنا دیکھ کر آنسو بہا دینا
 

Angela

♡~Loneliness Forever~♡
Administrator
Apr 29, 2019
6,438
2,436
513
♡~Dasht e Tanhayi~♡
کوئی ہستی یہاں میری شریک غم نہیں ہوتی
وہ ایک تیری نظر ہے جو کبھی برہم نہیں ہوتی

نہیں آتی کسی کو موت دنیائے محبت میں
چراغ زندگی کی لو یہاں مدھم نہیں ہوتی

امیدیں ٹوٹ جاتی ہیں سہارے چھوٹ جاتے ہیں
مگر تیری محبت کی تمنا کم نہیں ہوتی

نہیں ہوتی وفا کی منزلیں آساں کبھی اس پر
محبت میں جو ہستی آشنائے غم نہیں ہوتی

میرے سوز دروں نے آنکھ میں آنسو نہیں چھوڑے
جہاں شعلے بھڑکتے ہوں وہاں شبنم نہیں ہوتی

ہمیں دنیا سے امید وفا ہو کس لئے آخر
یہ دنیا تو کسی کی بھی شریک غم نہیں ہوتی

مآل کار بھی معلوم ہے جب مجھ کو ہستی کا
الٰہی آرزوئے زندگی کیوں کم نہیں ہوتی

کہاں ہوتی ہے معراج نیاز بندگی اس کو
ترے در پر جبین شوق جس کی خم نہیں ہوتی

سرور بادہ و عرفاں کبھی حاصل نہیں ہوتی
نگاہ ساقیٔ محفل اگر پیہم نہیں ہوتی

گزر جاؤں گا میں ہستی کی ہر دشوار منزل سے
کسی درویش کی نسبت بھی صادقؔ کم نہیں ہوتی
 

Blue-Black

chai-mein-biscuit
TM Star
May 27, 2014
1,921
607
1,213
KARACHI
دیدار یار _______نہیں ہوتا تو یہ لب بھی نہیں مسکراتے
آبھی جاو کہ مسکراہٹ_______تیرے انتظار میں ہے
 

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,181
3,477
1,313
Dubai

کلام کر کہ میرے لفظ کو سہولت ہو
تیرا سُکوت میری گفتگو محال کرے
 
  • Like
Reactions: Angela

Blue-Black

chai-mein-biscuit
TM Star
May 27, 2014
1,921
607
1,213
KARACHI
👍👍👍👍
ایک آواز کی دوری پہ کھڑا ہے کوئی
ایک آواز کی دوری بھی بہت ہوتی ہے
:)
,میں تیرے اجنبی شہر میں
,ڈھونڈتا پھر رہا ہوں تجھے
,مجھ کو آواز دے

.مجھ کو آواز دے
 
Top