Dr. Nawaz Sharif

  • Work-from-home

Zia_Hayderi

TM Star
Mar 30, 2007
2,468
1,028
1,213
ڈاکٹر نواز شریف

لاہور کی ایک یونیورسٹی نے انھیں ڈاکٹریٹ کی ڈگری دیدی ہے- حالانکہ پاکستان میں ڈاکٹری کرنے کے لئے کسی ڈگری کی ضرورت نہیں ہے- پھر بھی بغیر ڈگری والا ڈاکٹر ہمیشہ ایک انجانے خطرے سے خوفزدہ رہتا ہے- نواز شریف کے چہرے پر چھائے ہوئے خوف کے سائے کو دیکھتے ہوئے یونیورسٹی والوں نے ٹھیک ہی کیا کہ انھیں اس ٹینشن سے نکالنے کی اچھی کوشش کرلی- اب امید ہے کہ وہ بڑے بڑے آپریشن بلا جھجک کر لیا کریں گے
-
کراچی آپریشن کرتے ہوئے کتنا ڈر رہے تھے- آرمی سرجن اس میں مہارت رکھتے ہیں- مگر اس میں ڈر تھا کہ کہیں مرض مکمل طور نہ ٹھیک ہوجائے- پھر آگے دکانداری کس طرح چلتی؟

یہ ٹھیک کہ آپریشن کرنا ان کے بس کی بات نہیں ہے‘ ہاں ٹیکہ لگانے میں ان کی مہارت کو کوئی چیلیج نہیں کر سکتا ہے- اس کام کی ان کو عادت سی ہے- ایک عرصہ سے وہ قوم کو ٹیکہ لگارہے ہیں- اتفاق فونڈری بغیر کسی ٹینڈر کے ان کو واپس مل گئی تھی- مسلم کمرشل بینک جس کی نجکاری میں بولی 69 ارب روپے کی لگی تھی اس کو صرف 11 ارب روپے میں ایک سرمایہ دار کو فروخت کر دیا تھا اس طرح نواز شریف صاحب نے 1990ء میں اپنے اقتدار میں آنے کے صرف ایک مہینے بعد 60 ارب کا ٹیکہ حکومت کو لگا دیا تھا-

کتنے ٹیکوں کی بات کی جائے- صرف ایک ملک سوئیزر لینڈ کے بنکوں میں اس قوم کے90 ارب ڈالر پڑے ہیں جبکہ دنیا بھر کے مالیاتی اداروں اور بینکوں میں پاکستانی سرمایہ داروں کا سرمائے کا حجم ایک ہزار ارب ڈالر سے زیادہ ہے- مگر اس ملک میں پیدا ہونے والا ہر بچہ پیدا ہوتے ہی اوسطاً پچانوے ہزار روپے کا مقروض ہو جاتا ہے۔

آج اس ملک کے 63 بڑے اداروں کی نجکاری کر کے قوم کو ایسا ٹیکہ لگانے کا پروگرام ترتیب دے دیا گیا ہے کہ اس ٹیکے کے اثر سے مدتوں تک یہ قوم ہوش میں نہ آئے گی- ویسے بھی یہ قوم اگر باہوش ہوتی تو ہمیشہ لٹیروں کو کیوں منتخب کرتی- اور اگر کبھی یہ ہوش میں آ بھی گئی پھر کیا ہوگا؟

ایسے میں انہیں بھی ایک اصلی ڈگری کی ضرورت ہوگی- کیونکہ عوامی مینڈیٹ والی ڈگری کے جعلی ہونے کا پول کھلتا جارہا ہے
-​
 
Top