دریچہ بے صدا کوئ نہیں ہے
اگرچہ بولتا کوئ نہیں ہے
میں ایسے جمگھٹے میں کھو گیا ہوں
جہاں میرے سوا کوئ نہیں ہے
رکوں تو منزلیں ہی منزلیں ہیں
چلوں تو راستہ کوئ نہیں ہے
کھلی ہیں کھڑکیاں ہر گھر کی لیکن
گلی میں جھانکتا کوئ نہیں ہے
کسی سے آشنا ایسے ہوا ہوں
مجھے پہچانتا کوئ نہیں ہے
اگرچہ بولتا کوئ نہیں ہے
میں ایسے جمگھٹے میں کھو گیا ہوں
جہاں میرے سوا کوئ نہیں ہے
رکوں تو منزلیں ہی منزلیں ہیں
چلوں تو راستہ کوئ نہیں ہے
کھلی ہیں کھڑکیاں ہر گھر کی لیکن
گلی میں جھانکتا کوئ نہیں ہے
کسی سے آشنا ایسے ہوا ہوں
مجھے پہچانتا کوئ نہیں ہے