Behison Ki Dunya Me

  • Work-from-home

Ocean-of-love

Hot Shot
Nov 13, 2014
23,099
5,146
513
بے حسوں کی دنیا میں
بے بسوں کے بارے میں
کس لئے لکھا جائے
اور کیوں لکھا جائے ؟؟
کون سن رھا ھَے یاں
شبد مرتے جاتے ھیں
لوگ ھنستے جاتے ھیں
دل خراشیاں اپنی
حالِ آدمیت پر
ظلم و بربریت پر
بے سبب مشقت پر
کم ترین اجرت پر
سب اُداسیاں اپنی
بین کرتی جاتی ھیں
بَین کون سنتا ھے ؟
بَین بور کرتے ھیں
مرثیے رلاتے ھیں
مرثیے نہیں لکھنے
بَین بھِی نہیں کرنے
لوگ مر رھے تو کیا
شہر جل رھے تو کیا
یہ تو ھوتا رھتا ھے
بس "محبتیں" لکھّو

کیا "محبّتیں" لکھوں؟
کیوں " محبّتیں" لکھّوں ؟
نغمگی مقیّد ھو
اور میں گائیکی لکھّوں؟
تیرگی کی چادر کو
دن کی روشنی لکھّوں ؟
ریپ کی اذیّت کو
حسنِ پردگی لکھّوں؟؟
لوگ اگر نہیں سنتے
دل تو سن رھا ھے ناں
دل ضمیرِ انسانی
اور "ضمیر" سے بڑھ کر
کیا کوئی سماعت ھَے ؟
کیا کوئی بصارت ھے ؟
کیا کوئی شہادت ھے ؟
سب اُداسیاں اپنی
دلخراشیاں اپنی
سارے مرثیے اپنے
ایک دن امَر ھوں گے
اب جو بے خبر ھیں وہ
سارے باخبر ھوں گے
شبد باروَر ھوں گے
دن ! جو وقت کا دن ھے
دن جو بخت کا دن ھے
جس کی سرخ کرنوں میں
نقرئی اجالا ھے
اور وہ اجالا ھی
علم کا حوالا ھے
دل کے واسطے لکھّو
دن کے واسطے لکھو
بے حسوں کی دنیا میں
اِس لئے لکھا جائے
اور یوں لکھا جائے .. !
Nycccccccc.
 
Top