Anchal (september 2012)

  • Work-from-home

*Sonu*

•°o.O Born to Fly O.o°•
VIP
Mar 5, 2010
46,172
11,604
1,313
بیوٹی گائیڈ… روبین احمد
عید کے لیے خصوصی
چہرے کا مساج
چہرے کا مساج جلد کے لیے نہایت مفید ہے۔مساج ناصرف یہ کہ جلد کو صاف کرتا ہے بلکہ اس سے جلد کی کنڈیشننگ بھی ہوجاتی ہے اور ساتھ ہی جلد کے درجہ حرارت میں اضافہ ہوتا ہے اور خون کی گردش بھی بڑھ جاتی ہے۔ مساج ہر طرح کی جلد کے لیے فائدہ مند ہے بشرطیکہ قاعدے سے اور ہولے ہولے کیا جائے۔
پیشہ وارانہ طور پر چہرے کا جو مساج کیا جاتا ہے اس میں کلینزنگ‘ جلد کی اچھی طرح رگڑائی‘ ماسک اور کنڈیشننگ شامل ہوتی ہے‘ اس کے علاوہ گردن کا مساج بھی کیا جاتا ہے اگر آپ کا میک اپ دیر تک قائم نہیں رہتا تو پھر چہرے کا مساج اس حوالے سے آپ کے لیے بہت مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ آپ ایسابھی کرسکتی ہیں کہ اپنے دونوں ہاتھوںکو آپس میں رگڑیں اور جب یہ گرم ہوجائیں تو انہیں چہرے کی جلد پر بطور مساج استعمال کریں۔ اگر آپ کی جلد خشک ہے تو بھی آپ کے چہرے کو مساج سے فائدہ پہنچ سکتا ہے‘ جلد نرم رہے گی اور آپ کا میک اپ بھی دیر تک قائم رہے گا۔
مساج کے مختلف گر
اگر آپ جلد کی بناوٹ اور اس میں فائبر کی ترتیب سے واقف نہیں ہیں تو پھر آپ کو مساج کرنے میں دقت پیش آئے گی‘ آپ کو چاہیے کہ آپ اپنی انگلیوں کو درست سمت میں حرکت دیں‘ اگر جھریاں ہیں تو ان کو احتیاط سے مساج کریں۔ عموماً جھریاں مسلز کی دائیں جانب بنتی ہیں‘ اس سے فائبر کی سمت کا اندازہ ہوجاتا ہے۔ اگر جھریاں عمددی ہیں تو افقی انداز اور اگر افقی ہیں تو عمودی انداز میں مساج کریں یعنی انگلیوں کو حرکت دیں۔
مسل کئی لحاظ سے ایک پتے سے مشابہ ہوتا ہے یعنی یہ صرف ایک ہی سمت میں چلتا ہے اس لیے مساج بھی ایک ہی سمت میں ہونا چاہیے اگر مسل درمیان سے باہر کی طرف جارہا ہے تو آپ کو اندر اور باہر دونوں سمت میں مساج کرنا ہے۔
مساج کرتے وقت آپ کو چہرے پر بہت سارا کریم لگانے کی ضروری نہیں اگر بہت ضرور ہو تو آپ آدھا ٹی اسپون کریم لے لیں جو آپ کی انگلیوں کو چہرے پر پھیلنے میں مدد دینے کے لیے کافی ہوگی۔
تولیہ سے مدد
اگر آپ کو مندرجہ بالا طریقہ دشوار لگے تو آپ صرف یہ کریں کہ مساج کریم(معمولی مقدار میں) انگلیوں پر لگا کر چہرے پر جگہ جگہ لگالیں‘ دوسرے مرحلے میں نیم گرم تولیے کو تیس سکینڈ تک چہرے پر مساج کے طور پر رگڑیں۔
مساج کریم صاف کرنا
مساج سے فارغ ہوجائیں تو مساج کریم کی صفائی پر توجہ دیں۔ ٹشوپیپر سے کریم صاف کرنے کی کبھی کوشش نہ کریں۔ اس سے آپ کی جلد کو نقصان پہنچے گا اور مساج سے جو اثر حاصل کیا گیا ہے وہ ضائع ہوجائے گا‘ اسے صاف کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ کاٹن پیڈ کو ملک لوشن میں بھگو کر کریم کو ہولے ہولے صاف کرلیں۔ متبادل کے طور پر آپ گرم تولیے سے اپنا چہرہ صاف کرسکتی ہیں۔ تولیہ کو اگر تھوڑی دیر کے لیے اسٹیم کرلیں تو اور بھی اچھا رہے گا‘ اس سے چہرہ صاف کرنے سے جلد کی رنگت اور نکھر جائے گی۔
مرحلہ وار طریقے
گھر پر فیشل پر مساج سے سو فیصد نتیجہ حاصل کرنے کے لیے ذیل میں دی گئی ہدایات سے استفادہ کریں۔
مساج کی شروعات گردن سے کریں۔ دونوں ہاتھوں کواستعمال کریں اور ایک ہاتھ سے مساج کرنے کے فوراً بعد دوسرے ہاتھ کو حرکت میں لے آئیں تاکہ تسلسل قائم رہے۔ دونوں ہاتھوں کو حرکت میں رکھتے ہوئے اوپر کی طرف آئیں یعنی جبڑے کے نچلے حصے اور پھر گالوں کی طرف ذہن میں یہ بات رہے کہ انگلیوں کی حرکت ایک ہی سمت میں ہو۔
جہاں ہنسنے کی وجہ سے لکیر بن جاتی ہے اسے لافنگ لائن کہتے ہیں‘ اب وہاں سے مساج کا عمل شروع کریں‘ ناک سے اوپر کی طرف جائیں مگر آنکھوں کے نیچے دبائو ہلکا رکھیں۔ ایک بار پھر اس بات کا خیال رکھیں کہ مساج ایک ہی ڈائریکشن میں ہو۔
اب ٹھوڑی پر آجائیں اور دونوں ہاتھوں سے اوپر کی طرف حرکت دیتے ہوئے مساج کریں۔ اوپری ہونٹ کے پاس دونوں ہاتھوں سے مساج کریں اور دونوں ہاتھوں کی حرکت میں اختلاف ہو یعنی ایک کو دائیں جانب تو دوسرے کو بائیں جانب حرکت دیں۔
شہادت کی انگلی کی مدد سے آئی پاکٹ کا اندازہ لگائیں اور باہر والے کارنر سے مساج کا عمل شروع کریں۔ پپوٹوںپر آئیں اور اسی طرح دوسرے کارنر پر نکل جائیں مگر پک کوٹچ نہ کریں۔ اب ناک کے اوپر‘ اوپر سے نیچے کی جانب مساج کریں‘ ناک کی دائیں بائیں جانب بھی یہی عمل کریں۔
ماسک کا استعمال چہرے کو نئی شادابی عطا کرتا ہے
آج کل گھریلو ماسک تیار کرنے کا رجحان فروغ پارہا ہے۔ گھر میں بنائے جانے والے ماسک میں ایک فائدہ ضرور ہے وہ یہ کہ آپ کو اپنی جلد کے تقاضوں کے مطابق اس میں لچک رکھنے میں آسانی ہوسکتی ہے۔ گھریلو ماسک استعمال کرنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ کو اپنی جلد کی نوعیت سے بخوبی آگاہی ہو۔ بہت سے ماسک‘پھلوں‘ سبزیوں‘ انڈوں‘ دودھ اور وٹامن سے بھی تیار کیے جاتے ہیں۔
انڈوں کو ماسک کے طور پر استعمال کرنے کا رجحان اس لیے زیادہ ہے کہ انڈے ہر قسم کی جلد پر ملے جاسکتے ہیں اور اس کا طریقہ استعمال بھی آسان ہوتاہے۔ تازہ پھلوں مثلاً اسٹرابری کوکاٹیے یا اسے اچھی طرح کچل کر چہرے پر ملیے‘ اس طرح کیلے کو بھی استعمال کیا جاسکتا ہے‘ کیلے میں وٹامن‘ کیلشیم‘ فاسفورس اور پوٹاشیم کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے لہٰذا انہیں استعمال کرنے کا رجحان بھی عام ہے۔ عام طور پر کیلے حساس جلد کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔ ٹماٹر‘ پپیتے‘ دہی‘ بالائی والے دودھ‘ شہد کو بھی چہرے کی جلد کی حفاظت کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
بازار میں دستیاب ماسک استعمال کرنے میں بہت سہولت رہتی ہے۔ گھر میں ماسک کی تیاری کے لیے اجزائے ترکیبی کے لیے بہت محنت کرنا پڑتی ہے اور وقت بھی بہت ضائع ہوتا ہے۔ بہرحال ماسک بازار سے خریدنے کے بجائے بیوٹی سیلون سے بھی منگوا سکتی ہیں۔ اس کا ایک فائدہ یہ ہے کہ وہ آپ کی جلد سے واقف ہوگی۔

 

*Sonu*

•°o.O Born to Fly O.o°•
VIP
Mar 5, 2010
46,172
11,604
1,313
بیاض دل…میمونہ تاج
(پہلا انعام) چندا مثال… قصور
عشق قاتل سے بھی اور مقتول سے ہمدردی بھی
یہ بتا کس سے محبت کی جزا مانگے گا
سجدہ خالق کو بھی اور ابلیس سے یارانہ بھی
حشر میں کس سے عقیدت کا صلہ مانگے گا؟
(دوسراا انعام)نوشین اقبال نوشی… گائوں بدرمرجان
دوسروں کے سپرد کرکے اسے
خود کو دھوکا دیا تھا خود میں نے
کس قدر یادگار لمحہ تھا
اس کو رخصت کیا تھا خود میں نے
نازیہ کنول نازی… ہارون آباد
غم کے بادل فضائوں میں کچھ ایسے
دل کی دنیا میں منور نہ ہوا عید کا چاند
کتنی پلکوں سے فضائوں میں تمہارے ٹوٹے
کتنی ا فسانوں کا عنوان بنا عید کا چاند
ماریہ گھمانوی مایا… ایبٹ آباد
سوچ کرمیں نے چنی ہے آخری آرام گاہ
میں تھا مٹی اور مجھے مٹی کا گھر اچھا لگا
منزلوں کی بات چھوڑو‘ کس نے پائیں منزلیں
اک سفر اچھا لگا اک ہم سفر اچھا لگا
ماہ رخ سیال… سلانوالی
یوں جرم کی سزا دیتی ہے دنیا
ہنستے ہوئے چہروں کو رُلا دیتی ہے دنیا
مرنے کی تمنا ہو تو مرنے نہیں دیتی
جیتے ہیں تو جینے کی سزا دیتی ہے دنیا
ساریہ چوہدری… گجرات
اڑ جائیں گے تصویر کے رنگوں کی طرح ہیں
ہم وقت کی ٹہنی پر پرندوں کی طرح ہیں
تاریخ کی نظروں میں اک عمر سے محسنؔ
ہم اسکول سے بھاگے ہوئے لوگوں کی طرح ہیں
نمرہ افتخار… اوکاڑہ
تجھ کو سوچوں تو ایسا لگتا ہے
جیسے خوشبو سے رنگ ملتے ہیں
جیسے صحرا میں آگ جلتی ہے
جیسے بارش میں پھول کھلتے ہیں
شہناز انجم… لاہور
وہ شام‘ وہ ملاقات کا سماں یاد رہے گا
وہ پل‘ وہ وقت‘ وہ سفر یاد رہے گا
ہم بھول سکتے ہیں نہ تجھے بھول سکیں گے
تُو یاد تھا‘ تُو یاد ہے‘تُویاد رہے گا
مدیحہ نورین… برنالی
ہر کسی کو دل کا حال سنانا چھوڑ دیا
ہم نے بھی گہرائی میں جانا چھوڑ دیا
جب کسی کویاد ہی نہیں آتی ہماری تو
ہم نے بھی احساس دلانا چھوڑدیا
یاسمین عندلیب… شورکوٹ‘ کینٹ
تم کیا جانوہمارے عشق کا جنون اے دوست
تپتی ریت پر سجدہ کریں تو بارش ہوجائے
نورین شاہد… رحیم یار خان
الفاظ تو بہت ہیں میری محبت بیان کرنے کے لیے
وہ میری خاموشی نہ سمجھ سکا تو میرے الفاظ کیا سمجھے گا
حنا کنول… حویلی لکھا
ٹوٹ کے چاہنا اور پھر ٹوٹ جانا
بات چھوٹی ہے مگر جان لیوا ہے
طیبہ نذیر… شادیوال گجرات
لگتا ہے اک بار پھر کسی سے محبت ہو ہی جائے گی
رات پھر میں نے خواب میں خود کو مرتے دیکھا ہے
مریم الیاس… گجرات
کبھی اس کی مسکراہٹ میں چھپے غم کو محسوس تو کیا کر زیتؔ
وہ تو ہنس ہنس کر خود کو سزا دیتا ہے
انیس انجم… جھنگ صدر
ٹوٹ جاتا ہے غریبی میں وہ رشتہ جو خاص ہوتا ہے
ہزاروں یار بنتے ہیں جب پیسہ پاس ہوتا ہے
مہوش ملک… گنگاپور
حسن کے سمجھنے کو عمر چاہیے جاناں
دو گھڑی کی چاہت میں لڑکیاں نہیں کھلتیں
حافظہ سمیرا… شاہ نکڈر
وہ ڈوبتے ہوئے سورج کو تو دیکھتا ہوگا فرازؔ
کاش میں بھی شام کا اک منظر ہوتا
رافیہ بلوچ… مقام نہیں لکھا
ہر جرم میری ذات سے منسوب ہے محسنؔ
کیا میرے سوا اس شہر میں معصوم تھے سارے
ساجد زید… ویرووالہ چیمہ
پل پل اس کا ساتھ نبھاتے ہم
اک اشارے پر دنیا چھوڑ جاتے ہم
سمندر کے بیچ میں پہنچ کر فریب کیا اس نے
وہ کہتا تو کنارے پر ہی ڈوب جاتے ہم
فیاض اسحق… سلانوالی​
مانا کہ تقدیر کا لکھا ہوا ہے اٹل
میرا ایمان ہے کہ دعائوں میں اثر ہوتاہے
اس کو میں مانگوں گی خدا سے جنون کی حد تک
عشق جب حد سے بڑھتا ہے تو امرہوتا ہے
نور… خوشاب​
گلاب رُت میں بہار بن کر چلے بھی آئو
خزاں بھی رخصت ہورہی ہے چلے بھی آئو
میرا ہار سنگھار ساجن ادھورا تم بن
دل ہے محو انتظار چلے بھی آئو
کوثر مہرین گل مہر… کراچی​
یہ سال تیرے واسطے خوشیوں کا نگر ہو
کیا خوب ہو‘ ہر روز تیری عید اگر ہو
ہر رات مسرت کے نئے گیت سنائے
لمحات کے پیڑوںپر بھی شبنم کا اثر ہو
مریم کاشف… لطیف آباد‘ حیدرآباد​
کب گزرا عید کا دن خبر نہ ہوئی
یادوں میں تیری یوں کھوئے رہے
لطف اٹھا نہ سکے کسی بھی رسمِ عید سے
تم ماضی کو یوں دل میں سموئے رہے
انیقہ صدف… حیدرآباد​
ایسا مرہم کوئی ایجاد کریں اہل ہنر
جس کو اس دور کے زخموں پر لگایا جائے
امن اور چین سے دو وقت کی روٹی مانگو
اور اس دور میں کیاہے جسے مانگاجائے
لبنی ساجد… صفدرآباد​
دل مرا اک کتاب کی صورت
جس میں وہ ہے گلاب کی صورت
میں کڑی دوپہر کی تنہائی
وہ شبِ ماہتاب کی صورت
شہزادی سعادت… ڈی آئی خان​
صبح دم کھلتے ہوئے عکس گل مہر کے ساتھ
دل کی رعنائی نگاہوں میں آتی ہے
اور یادوں کے گلستان میں خزاں ہوکہ بہار
تری خوشبو مرے احساس میں در آتی ہے
فریعہ عفاف… قصور
جب لوگ ہی جذبوں کی توقیر نہیں کرتے
ہم بھی کوئی دکھ اپنا تحریر نہیں کرتے
دل چیرتا ہے کیسے لہجے کا روکھا پن
کرتی ہے زباں وہ کچھ جو تیر نہیں کرتے
نامعلوم… خواب نگر
کچھ بھی تو ہمیں حسب تمنا نہ ملا
منزل تو بڑی بات تھی رستہ نہ ملا
میں سب کو تو دکھ درد سنانے سے رہا
اک شخص ہے سو وہ کبھی تنہا نہ ملا
سکینہ عطاریہ ریاض… کبیر والا
اس نے آشفتہ مزاجی کو نیا موڑ دیا
پابہ زنجیر کیا اور مجھے چھوڑ دیا
اس نے آنچل سے نکالی مری گم گشتہ بیاض
اور چپکے سے محبت کا ورق موڑ دیا
فرخندہ نورین… خانیوال
یہ دنیا ہے یہاں پہ تماشہ ہو بھی سکتا ہے
ابھی جو غم ہمارا ہے تمہارا ہوبھی سکتا ہے
یہ نہ سمجھو کہ تم ہی میری آخری محبت ہو
محبت جرم ہے ہم سے دوبارہ ہو بھی سکتا ہے
حنا شوکت… مردان
مجھ سے شکوہ تو ایسے کرتے ہو
جیسے میں زندگی بناتا ہوں
فصیحہ آصف خان… ملتان
تم پائوں اپنے بچا کے چلنا
یہ کرچیاں ہیں میرے دل کی
نزہت جبین ضیائ… کراچی
کبھی کبھار اسے دیکھ لیں کہیں مل لیں
یہ کب کہا ہے کہ وہ خوش بدن ہمارا نہیں
میں اپنے حصے کے سکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح سے پیارا ہو
تاخیر سے موصول ہونے والے خط:۔
زائرہ نقوی‘ راولپنڈی۔ پری وش گوندل‘ مانگٹ۔ سنبل ملک‘ لاہور۔ نگہت حق‘ چیچہ وطنی۔ عاصمہ اقبال‘ عارف والا۔ حافظہ سدرہ احمد‘ سمندری۔ فاطمہ عاشی‘ جھنگ صدر۔شگفتہ خان‘ بھلوا۔ نادرہ تبسم‘ راولپنڈی۔ عاصمہ فرید‘ وزیر آباد۔ سائرہ رضی‘ چکوال۔ دیا خان خٹک‘ میانوالی۔ نورین شفیع‘ ملتان۔ یاسمین کنول‘ پسرطور۔ اسماء انور، خان پور۔ ارم شہزادی، ڈی جی خان۔
انعام یافتہ گان اپنا مکمل پتا جلد از جلد ادارے کو ارسال کریں۔
 

*Sonu*

•°o.O Born to Fly O.o°•
VIP
Mar 5, 2010
46,172
11,604
1,313
آئینہ …شہلا عامر
السلام علیکم! دعا گو ہو کہ اللہ کریم ماہِ رمضان میں آپ سب کی جانے والی تمام عباداتوں اور دعاؤں کو اپنے فضل و کرم سے قبول فرمائے اور آپ سب کو عید کی ڈھیروں ڈھیر خوشیاں نصیب فرمائے آمین۔ ہماری جانب سے آپ سب دلی عید مبارک۔
اقراء … سمبڑیال۔ السّلام علیکم! میں یہ خط اگست کا شمار پڑھنے سے پہلے لکھ رہی ہوں، یقین مانیے کیونکہ میرے بھائیوں کی سروس Slow ہے نا۔ اپیا آپ نے خط شامل کرکے جو خوشی دی وہ الگ لیکن گڑیا کہہ کر خوشی کی بیٹری فل کردی۔ جولائی کے شمارے میں اپنا نام جہاں جہاں دیکھا وہاں وہاں سے ہمیں لیٹر خون لگتا گیا۔ ہم تو خوشی سے مرتے مرتے بچے، ہارٹ اٹیک ہوتے ہوتے رہ گیا کیونکہ ہمیں 5 لیٹر خون مل چکا تھا نا آنچل سے، شکریہ آپی!
شکریہ کی کیا بات ہے بس آپ کی خوشی میں ہم بھی خوش ۔
مسکان… قصور۔ السّلام علیکم! آپی جی کیا حال ہیں؟ اب بات ہوجائے دل کے ٹکڑے کی جان ’’پتھروں کی پلکوں پر‘‘کی ویری ویری بیوٹی فل ناریہ جی زندہ باد‘ خدا حافظ۔
انیس انجم… جھنگ صدر۔ السّلام علیکم! آنچل قارئین اور آنچل کی تمام ٹیم کو پرخلوص سلام۔ اللہ تعالیٰ سے دعاگو ہوں کہ وہ آپ سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے‘ آمین۔ اس دفعہ آنچل 27 جولائی کی شام کو مل گیا لیکن پڑھنے کا موقع اگلے دن ملا۔ اس دفعہ ٹائٹل بالکل اچھا نہیں لگا‘ ٹائٹل پر کمنٹ کرتے ہی سرگوشیاں پڑھیں۔ ’’حمدو نعت‘‘ کے بعد سمیرا شریف کے ناول کے پاس پہنچے‘ بہت ہی خوب صورت انداز میں اینڈ کیا ناول بیسٹ تھا۔ ’’تمہارا مان رہ جائے گا‘‘ سباس گل نے بھی بہت اچھا لکھا لیکن ماہین کے بارے میں پڑھ کے دکھ ہوا۔ نازیہ کنول کا ’’تم میری عید پیا‘‘ ٹھیک تھا‘ ناولٹ دونوں ہی زبردست تھے‘ مریم فضل عباسی ویل ڈن۔ افسانے بھی بیسٹ تھے۔ الفت زہرہ کا تعارف پڑھ کے اچھا لگا‘ باقی سب بھی اچھے تھے۔ آئینہ میں اپنا نام دیکھا تو بہت اچھا لگا‘ باقی سلسلے بھی بہت اچھے تھے کیونکہ آنچل ہے ہی بیسٹ‘ اگلے ماہ تک آنچل کا انتظار رہے گا‘ ڈھیر ساری دعائوں کے ساتھ اللہ حافظ۔
منزہ حیدر… کوٹ قیصرانی۔ سویٹ سی شہلا آپی‘ کیویٹ سی رائٹرز اور قارئین کومنزہ حیدر کا چاہت بھرا سلام قبول ہو۔ اگست کا آنچل 25 کو ملا۔ ارے آپی جی میں نے آپ کو تھینکس کہنا ہے کیونکہ آئینہ میں اپنا نام دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ تھینک یو سو مچ! آپی جانی آپ نے مجھ ناچیز کو آئینہ میں جگہ دی‘ سدا خوش رہو آپی جی! اب آتے ہیں آنچل کی طرف ٹائٹل اے ون تھا۔ سمیرا شریف کا ’’زندگی کی حسین رہ گزر‘‘ وائو بہت ہی زبردست۔ نازیہ کا مکمل ناول ’’تم میری عید پیا‘‘ دل کو بھاگیا‘ نازیہ جی! آپ اتنی اچھی تحریریں کیسے لکھ لیتی ہیں۔ ذرّا ہمیں بھی تو بتائیں نا اور سباس گل کا مکمل ناول ’’تمہارا مان رہ جائے گا‘‘ ویری نائس مگر ایک سوال کیا واقعی اس کی طرح سب مرد ایسے ہوتے ہیں‘ غلطیاں کرکے معافی بھی مانگ لیتے ہیں‘ میرے خیال سے تو ایسا نہیں ہے ‘ ہے نا آپی! عشنا کوثر جی یہ دامیان کو اچانک کیا ہوگیا‘ اتنا جذباتی ہورہا ہے پاگل عشنا جی پلیز دامیان اور اناہیتا کو دور مت کریئے گا اور معارج اور انائیا کو بھی اب ایک ساتھ کردیں‘ بہت دور رہ لیے۔ ’’ٹوٹا ہوا تارہ‘‘ سمیرا شریف طور اور نازیہ کنول نازی کا سلسلے وار ناول ’’جھیل‘ کنارہ‘ کنکر‘‘ کا بہت شدت سے انتظار ہے اور نازیہ جی میں نے دوستی کے حوالے سے آپ سے بات کی تھی پلیز جواب ضرور دیجیے گا‘ میں آپ کے جواب کی ہمیشہ منتظر رہوں گی اور شہلا آپی جی مجھے بیوٹی کوئین بننے کا بے حد شوق ہے‘ پلیز آپ میرے لیے دعا کریں کہ میں دنیا کی سب سے اچھی بیوٹیشن بن جائوں‘ ان شاء اللہ۔ آمین۔ اب تک کے لیے اجازت دیں زندگی رہی تو اگلے ماہ پھر حاضر ہوجائوں گی‘اللہ حافظ‘ آنچل زندہ باد۔
ڈئیر منزہ دنیا ہر قسم کے مرد ہوتے ہیں ضروری نہیں کہ ہر مرد ہی برا ہو۔
ساریہ چوہدری… ڈوگہ‘گجرات۔ السّلام علیکم! شہلا آنی کیسی ہیں آپ؟ اللہ آپ کو ڈھیروں خوشیاں دے اور اپنے حفظ و امان میں رکھے‘ آنچل 25 کو ہی مل گیا تھا۔ پچھلے مہینہ میرا خط شامل نہیںہوا‘ نازی آپی زبردست آپ گریٹ ہو‘ اتنی اچھی اسٹوری پر بہت بہت مبارکباد۔ اقراء آپی آپ کی تو کیا ہی بات ہے۔ سباس گل نے بھی بہت اچھا لکھا۔ عروسہ عالم‘ ام ثمامہ اور سلمیٰ گل فہیم آپ نے زبردست لکھا۔ سمیرا آپی آپ کو کیا کہوں‘ نازی آپی‘ عشنا آپی‘ اقراء آپی آپ چاروں آنچل کی جان ہو۔ آنی اگست میں اپنا افسانہ دیکھ کر خوشی کی انتہا نہیں رہی مگر اپنا نام غلط دیکھ دیکھ کر دکھی بھی بہت ہوا۔ ساریہ کی جگہ شازیہ تھا۔ کوئی یقین ہی نہیں کررہا تھا‘ خیر مجھے تو پتا تھا اور اپنی محنت کے تمسخر پر بہت بہت خوشی ہوئی۔ اللہ پاک نے میری محنت رائیگاں نہیں کی اور آنچل نے مجھے اتنا مقام دیا کس کس کا شکریہ ادا کروں۔ بیاض دل میں نسرین یاسین اور زید این پاکیزہ سحر آپ کو بہت بہت مبارک باد اوریادگارلمحے میں عمرانہ رمضان اور مہرین بٹ آپ کو بھی مبارکباد۔ آپ چاروں نے بہت اچھا لکھا۔ باقی سب نے بھی بہت اچھالکھا۔ آنچل اک رہنما ہے جس نے میری بھی رہنمائی کی‘ مجھے جینا سکھایا ۔ الحمد للہ! مجھے خود پہ بہت اعتماد اور بہت مان ہے اور یہ آنچل کی وجہ سے ہے۔ مجھے یہ چھوٹی سی دنیا بہت اچھی لگتی ہے‘ جہاں سب کچھ ملتا ہے۔ دکھوں کے بعد اک نیا سویرا بھی ہوتا ہے‘ اس دنیا میں آکر سب کچھ
بھول جاتی ہوں۔ حقیقت میں یہ بھٹکنے نہیں دیتا۔ تھینکس آلاٹ آنچل! اللہ کرے آنچل سدا آباد رہے۔ دن دگنی رات چوگنی ترقی کرے‘ آئندہ ماہ بھرپور تبصرے کے ساتھ حاضر ہوں گی تب تک کے لیے اجازت دیں‘ اللہ نگہبان۔ ہاں! یاد آیا مریم فضل عباسی کی تعریف کرنی تھی الگ سے میں بھول گئی‘ فرسٹ ٹائم لکھا اور اتنا زبردست۔ بہت اعلیٰ مریم‘ خدا تمہیں ڈھیروں کامیابیاں دے اور تمہاری تمام جائز دلی حاجات پوری کرے‘ آمین‘ اب اجازت دیں‘ اللہ حافظ۔
پیاری ساریہ آپ کے خط سے ادارے کو بھی پتا چلا کہ آپ کا نام غلط شائع ہوگیا ہے اس میں تھوڑی سی غلطی آپ کی بھی ہے وہ یہ کہ ایک تو آپ نے کہانی پر اپنا نام نہیں لکھا تھا اور دوسرا یہ کہ کہانی کے ساتھ جو لیٹر تھا اس پر آپ نے ساریہ کے س پر کچھ سائن بنا دیا تھا جس سے یہ غلطی ہوئی۔ دعاؤں کے لیے اللہ کریم آپ کو جزائے خیر دے آمین۔
شہزادی عزیز… بری سلطان۔ السّلام علیکم شہلا آپی! کیسی ہیں آپ؟ سب سے پہلے تو آپ کو اور پورے اسٹاف کو ماہ رمضان کا برکت والا مہینہ بہت بہت مبارک ہو۔ آپی ابھی تک ہم نے آنچل نہیں خریدا‘ کیوں ہم گائوں میں رہتے ہیں اور بچوں کی چھٹیاں ہیں‘ اس لیے عید کے بعد اکٹھے منگوانے ہیں اور اپنی بہن سے منتیں کرکے منگوائوں گی کیونکہ وہ ہے تو چھوٹی سی لیکن نخرے بہت کرتی ہے اور پھر جاکر لاکر دیتی ہے۔ آپی پلیز! مجھے جواب ضرور دیجیے گا‘ ویسے آنچل کا معیار بہت اچھا ہے‘ اس جیسا کوئی نہیں۔ آنچل کی ہر کہانی اور سلسلے وار ناول بہت اچھے ہیں اور میں پچھلے تین سال سے پڑھ رہی ہوں اور آنچل میں میرا دوسرا خط لیکن آئینہ میں پہلی بار شرکت کررہی ہوں میری طرف سے آنچل کی تمام بہنوںکو سلام اور میری دوستیں انیلہ‘ عروسہ بشیر‘ ریحانہ‘ سدرہ‘ تابندہ‘ نوشین‘ افشین‘ نادیہ کو بہت بہت سلام۔
اچھی شہزادی خوش آمدید
فاخرہ ایمان کومل رباب افضل… لاہور۔ السّلام علیکم! شہلا آپی تمام آنچل اسٹاف اور تمام پڑھنے اور لکھنے والوں کو محبت بھرا سلام۔ آنچل اس ماہ کی 26 تاریخ کو ملا۔ ٹائٹل گرل پر نظر پڑی تو ایک منٹ کے لیے رک گئی کیونکہ اس کی آنکھیں بہت پیاری تھیں۔ معمول کی طرح سرگوشیاں میں قیصر آرأ آنی سے ملاقات ہوئی جوکہ لوڈشیڈنگ کا گلہ کررہی تھی۔لوڈشیڈنگ تو رمضان میں بھی بند نہ ہوسکی۔ حمدو نعت سے دل کو منور کیا‘ اس کے بعد دانش کدہ میں انکل مشتاق سے ملاقات ہوئی۔ ہمارا آنچل میں صائمہ علی‘ پاکیزہ سحر‘ الفت زہرہ‘ صدیقہ خان‘ آصفہ ملک اور فاطمہ فرح سے ملاقات اچھی رہی۔ بہنوں کی عدالت میں عشنا کوثر جی کو سوالوں میں گھرا ہوا پایا۔ اس کے بعد جمپ لگا کر اقراء صغیر کی طرف بڑھے ’’بھیگی پلکوں پر‘‘ بہت تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے لیکن عادلہ اور عائزہ بہت بُرا کررہی ہیں‘ جس کا خمیازہ انہیں بھگتنا پڑے گا۔ عشنا جی ’’اور کچھ خواب‘‘ میں توہم خوابوں میں کھو جاتے ہیں لیکن میں آپ سے کہہ دیتی ہوں دامیان اور اناہیتا کو جدا مت کیجیے گا نہیں تم ہم سے بُرا کوئی نہیں۔ سلمیٰ فہیم گل کی کاوش اچھی لگی‘ سباس گل تو واہ جی‘ طوبیٰ کا کردار پسند آیا‘ گریٹ ام ثمامہ وطن کی مٹی کیا بات ہے‘ واقعی جہاں مرضی چلے جائے اپنا وطن اپنا ہی ہوتا ہے۔ لمحہ ہدایت کسی وقت بھی آسکتا ہے جیسا کہ فاران صاحب کو۔ عروسہ عالم نے بھی بہت خوب صورت لکھا۔ ڈش مقابلہ میں سب ڈشز مزیدار تھیں۔ بیوٹی گائیڈ پڑھتے تو ہیں لیکن عمل بالکل نہیں کرتے۔ غزل نظم میںہمیشہ کی طرح نازی جی بیسٹ رہی‘ باقی سب نے بھی خوب صورت لکھا۔ بیاض دل میں سب کی پسند اچھی لگی۔ انعام جیتنے والوں کو میری طرف سے مبارک باد۔ یادگارلمحے ہر دفعہ کی طرح یادگار ہی رہے۔ آئینہ میں سب کے تبصرے اچھے رہے۔ دوست کا پیغام آئے میں شاہ زندگی اور نورین شاہد سے میری بہن فاخرہ اور میں دوستی کے لیے ہاتھ بڑھاتے ہیں۔ہم سے پوچھئے میں شمائلہ آپی کی برداشت کو داد دیتے ہیں۔ اس دفعہ تو مہندی کے ڈیزائن عید سے پہلے واہ کیا بات ہے آنچل کی۔ نازیہ کنول نازی تم میری عید پیا یو آر گریٹ۔ سمیرا جی نے بھی اچھا اینڈ کیا‘ شکر ہے عمر اور مریم ایک ہوگئے۔ مریم فضل عباسی نے بھی بہت اچھا لکھا‘ ساریہ چوہدری جی ویلکم اور میری طرف سے رابعہ اور غزالہ کو عید مبارک ۔ رابعہ پہچانا (خالہ جانو کو) ہاہاہا‘ جلدی سے پنکھے بنائو اور ترقی پائو‘ آمین۔ اب اجازت چاہوں گی تمام آنچل اسٹاف اور پڑھنے‘ سننے والوں کو عید مبارک۔ اللہ ہمارے ملک کو اپنی امان میں رکھے اور آنچل کو دن دگنی رات چوگنی ترقی دے۔
مریم الیاس… کوٹ گھکہ۔السّلام علیکم! آنچل کے تمام ریڈرز اور رائٹرز کو سلام۔ یقینا سب اچھے اور فٹ اینڈ فائن ہوں گے‘ اب آتے ہیں آنچل کی طرف تو 25 کی صبح بھائی کو خاصے تحکمانہ انداز میں آنچل کا آرڈر جاری کیا جو بیلنس ناکافی ہونے کی وجہ سے رد ہوگیا تو مجبوراً اپنی جیب خالی کرنا پڑی لیکن کوئی بات نہیں آنچل زندہ باد۔ سب سے پہلے سرگوشیاں پڑھیں اس کے بعد سیدھا سمیرا آنٹی کے پاس پہنچے واہ جی واہ! موڈ ایک دم فریش‘ عشنا سے ملاقات ادھوری رہ گئی تھی مکمل ہوگئی۔ اچھی لگیں ہماری طرح رومینٹک مزاج۔ خیر بھاگتے بھاگتے ’’اور کچھ خواب‘‘ کا ٹکٹ پکڑا۔ اونو یہ کیا پارسا اور عدن کے درمیان پارا اینڈ ہونے والا ہے اور کپلز میں دراڑیں خیر یہ عشنا ہی صحیح بتا سکتی ہیں اس کے بعد سیدھا اپنی دوست یعنی پری کے پاس پہنچے تو بے اختیار د ل سے نعرہ نکلا جی او طغرل اور ساحر یقینا رخ سے فلرٹ کر رہا ہے کہ اعوان سے اس کا رابطہ نہیں خیر اقراء جی (تسی گریٹ اور رس گلے دی پلیٹ ہو ) اس کے بعد نازی جی کا
’’تم میری عید پیا‘‘ سے ملاقات کا شرف ہوا تو رئیلی دل ناتواں پر بہت بوجھ سا فیل ہوا لیکن اینڈ دیکھتے ہی سرک گیا خیر نازی ویل ڈن فرقِ تربیت واقعی ماں ہی اپنے بچوں کی اچھی یا بُری تربیت کرتی ہے۔ عروسہ ویل ڈن سارے رائٹرز نے بہت اچھا لکھا تھا لیکن دی ٹاپ آف لسٹ سباس گل کا ’’تمہارا مان رہ جائے گا‘‘ امیزنگ‘ ونڈر فل اینڈ کیپ اِٹ اپ پھر بھاگتے ہوئے شمائلہ جی کے پاس گئے حسبِ عادت ان کی ٹوکری ہمارا خط ہضم کرچکی تھی‘ جی بھر کے غصہ نہیں آیا کیونکہ روزہ جو رکھا ہوا تھا۔ باقی ابھی پڑھا نہیں‘آخر میں تمام لکھنے‘ پڑھنے اور سننے والوں کو عید الفطر بہت بہت مبارک‘ اللہ ہم سب کو آپس میں اتفاق و اتحاد سے رہنے کی توفیق عطا فرمائے‘ آمین ثم آمین۔
ڈئیر ہماری پیاری ٹوکری کا بھی روزہ تھا تو کیسے ہضم کرتی وہ بچاری ہاہاہاہاہا… آپ کو بھی مبارک ہو۔
جاناں… چکوال۔ السّلام علیکم! پیارے آنچل کے معزز ممبران او رڈئیر قارئین! آپ سب کو جاناں کی طرف سے محبت بھرا سلام۔ رمضان مبارک اور یوم آزادی مبارک اور عید مبارک۔ کہیے جناب ! سب کیسے ہیں؟ ایک ساتھ اتنی مبارک باد کیسی لگی یقینا اچھا لگا ہوگا۔ سب سے پہلے تو شہلا آپی آپ سے شکوہ کرنا تھا کہ کیا آپ جاناں سے ناراض ہو جو اب میرے لیٹر شامل نہیں کرتیں‘ آپ مجھ سے ناراض ہو تو پلیز بتادیں نا‘ مجھے بہت دکھ ہوا میرا جی نہیں تھا دوبارہ خط لکھنے کا مگر آنچل سے محبت اتنی ہے کہ دوبارہ کاغذ قلم لے کر بیٹھ گئی پلیز اگر اس قابل سمجھیں تو اس بار ضرور شامل کرنا۔ اب بات ہوجائے آنچل کی تو قسط وار ناول ٹاپ آف دی لسٹ ہیں ٹائم ہو یا نہ ہو پھر بھی وقت نکال کر سب سے پہلے وہ پڑھی۔ جولائی میں نازی کے ناول کی آخری قسط پڑھی رومینس سے بھرپور قسط بہت لطف دے گئی‘ اتنا شان دار اختتام کرنے پر آپ کو بہت مبارک باد پیش کروں گی نازی جی! کاش آپ پاس ہوتیں تو آپ کے خوب صورت ہاتھ چوم لیتی۔ آپی! بشریٰ کو میرا بہت سلام اور دعائیں‘ خدا آپ کو امتحانات میں کامیابی عطا کرے‘ آمین۔ رابی یعنی اریبہ شاہ اکیلے کیک کھا کے پیٹ میں درد نہیں ہوا‘ مجھے ہی بھول گئی بھوکی۔ خدا تم کو ہمیشہ خوش رکھے اور ہم سب فرینڈز کے ساتھ یونہی خوش رکھے‘ تمہارا ساتھ ہمارے لیے بہت اہم ہے‘ ڈارلنگ! پریشان نہ ہوا کرو بس خوش رہو۔ تمام تعارف بہت پسند آئے‘ جون مس ثناء وقار کو پڑھا‘ دکھ ہوا۔ ثناء آپ خود کو تنہا مت سمجھو‘ ہم سب آپ کے ساتھ ہیں ڈئیر! ملائکہ چوہدری آپ نے جاناں کو دعائوں میں یاد رکھا۔ مجھے بہت خوشی ہوئی یار! آپ بھی خوش رہو‘ میری دعائیں بھی آپ کے ساتھ ہیں۔ مسکان (قصور) یارا میں ہوں نا‘ آپ کی دوست نا امید نہیں ہوتے۔ آج سے جاناں آپ کی پکی دوست! آپ اب تو خوش ہو نا‘ سچے دل سے دوست کہہ رہی ہوں آپ کو۔ مقدس رباب جی آپ نے تو میرا دل خوش کردیا‘ اب ہم پکے دوست ہیں‘ آپ کا رابطہ نمبر کیسے مل سکتا ہے پلیز ضرور جواب دینا۔ کرن شاہ جلدی رابطہ کرنا یار آئی مس یو۔ ثناء علی ایک جھلک دکھا کر کدھر غائب ہوگئی ہو جلد ملو نا دوبارہ پلیز یار! اریبہ یار تم اب اٹھارہ کی ہوگئی ہو‘ کیا خیال ہے میں اور صنم ناز مل کر تمہیں دلہن نہ بنادیں‘ دانیال بھائی کو خوش کردیتے ہیں‘ہے نا صنم! ساتھ دو گی میرا ڈونٹ مائند‘ ہاہاہاہا۔ مجھے پتا ہے رابی میری بات کا برا نہیں مانتی‘صنم آپ بھی مائنڈ مت کرنا۔ تسنیم چوہدری آپ سے بات کرکے بہت اچھا لگا۔ میری پریشانی ختم ہوگئی‘ میں آپ کی کسی بات کا بُرا نہیں مناتی۔ آپ میرے لیے بشریٰ باجوہ کی طرح اچھی دوست‘ بڑی بہن کی جگہ ہو۔ پلیز جلد آنچل میں انٹری دو‘ ہماری خاطر۔ ماہ رخ آپی‘ نوشی‘ فزا اسلم‘ آپ سے دوستی کرکے بھی بہت اچھا لگا۔ فزا یار! تیرا پیار میرے لیے اچھا تحفہ ہے‘ خوش رہو یار۔ ان شاء اللہ ہماری دوستی قائم رہے گی۔ باقی تمام فرینڈز کو بہت بہت سلام‘ پیار اور دعائیں۔ سمیرا ممتاز (مری) جو کہ آپ سمیرا قیصر‘ راولپنڈی ہیں ان کو بھی میرا بہت سلام‘د عائیں۔ خوش رہو‘ مجھے پہچانا ہے کیا؟ اس بار کے لیے اتنا ہی بہت ہے‘ اجازت چاہتی ہوں‘ اللہ حافظ۔
لیجئے جاناں آپ کا تبصرہ شائع کردیا ویسے آپس کی بات ہے اس میں تبصرہ کم پیغام زیادہ تھا ہے ناں …… ہاہاہا
مہر گل‘ ملائکہ‘ دعا گل… اورنگی ٹائون‘ کراچی۔ شہلا اپیا آداب عرض! عید کے اس پُرمسرت موقع پر تمام اہلیان وطن‘ آنچل اسٹاف اور قارئین آنچل کو میٹھی عید کی میٹھی میٹھی مبارک باد۔ سرورق پر مینا‘ سبز آنچل لیے پیاری لگیں۔ حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم اور حمدو نعت سے مستفید ہوئے اور جہاں درجواب آں میں اپنی کہانی ناقابل اشاعت میں پاکر دھچکا لگا وہاں ’’تمہارا مان رہ جائے گا‘‘ کے ٹائٹل شعر کی جگہ اپنا ذاتی قطعہ دیکھ کر دل خوش ہوگیا۔ ’’بھیگی پلکوں پر‘‘ پری کے اوپر صباحت کے الزامات دیکھ کر جان جل گئی‘ وہ تو شکر ہے طغرل کی امی واقف حال تھیں۔ سمیرا نے ناول کا اختتام زبردست کیا‘ چار دلہن اور دلہا کی جوڑیاں دیکھ کر مزا آگیا۔ نیا سویرا ڈائجسٹ کی سب سے بہترین تحریر تھی۔ جس کا مورال تھا ‘ خدا ہمارے لیے ہمیشہ بہتر کرتا ہے۔ ’’اور کچھ خواب‘‘ دامیان نے دائو پلٹ دیا اور اناہیتا ٹریک پر آگئی‘ مگر دامیان کو للی کے دل میں دوبارہ خواب نہیں جگانے چاہئیں۔ سلمیٰ جی کی کہانی میں ہیرو کا نام فرح پڑھ کر ازحد حیرت ہوئی۔ سباس کی کہانی ونڈر فل تھی‘ وطن کی مٹی اور فرق تربیت سبق آموز افسانہ تھے۔ ڈش مقابلہ میں چھولوں کی چاٹ اور چٹنی کی ترکیب فوراً پڑھی۔ ارشاد انجم‘ مدیحہ نورین اور طیبہ کی غزل اچھی تھی۔ بیاض دل پر بیوٹی گائیڈ کی سرخی دیکھ کر ہنسی چھوٹ گئی۔ مہک‘ عمرانہ‘ مہرین اور طیبہ کا انتخابات ’’یادگارلمحے‘‘ بہترین تھا۔ ہما ایوب نے ہمیں دعائوں کے بہترین تحفے دیئے۔ اچھا بھئی عید کے دن مصروفیت حد سے زیادہ ہوتی ہے‘ اب چلتی ہوں ورنہ امی سے جھاڑ پڑنے کا خطرہ ہے‘ اللہ حافظ۔
 

*Sonu*

•°o.O Born to Fly O.o°•
VIP
Mar 5, 2010
46,172
11,604
1,313
طیبہ نذیر… شادیوال گجرات۔ السّلام علیکم! شہلا آپی کیا حال ہے آپ کو آنچل اسٹاف‘ ریڈرز اور رائٹرز سب کو میری طرف سے عید مبارک۔ پورا آنچل بہت زبردست تھا۔ سبھی بہنوں نے کمال کا لکھا تھا آنچل کے ٹائٹل پر ماڈل نے دوپٹہ بہت پیارا زیب تن کیا ہوا تھا۔ آنچل میں اب کافی نئے چہرے شامل ہورہے ہیں۔ مدیحہ نورین (برنالی) آپ نے مجھے سلام اور دعائیں بھیجیں ‘ مجھے بہت اچھا لگا آپ ہمیشہ خوش رہیں اور اپنی زندگی میں بہت ساری کامیابیاں سمیٹیں۔ آنچل اسٹاف کو میں یہ کہنا چاہوں گی کہ آپ بہت محنت کررہے ہیں‘ اللہ تعالیٰ سب آنچل اسٹاف کو خوش رکھے اور نہیں سچی خوشیاں نصیب ہو اور یہ کہنا چاہوں گی سب کو خوش رکھیں‘ اللہ تعالیٰ آپ کو کبھی مایوس نہیں کرے گا‘ آپ سب سدا خوش رہیں اور مجھے اپنی دعائوں میں یاد رکھیں۔
طیبہ پیاری جزاک اللہ۔ اللہ تم کوبھی ڈھیر ساری خوشیاں عطا کرے آمین۔
دیا خان خٹک… میانوالی۔ السّلام علیکم! آنچل قارئین اور تمام آنچل اسٹاف اور سب کو بہت مبارک‘ رمضان کے بابرکت مہینے کی ۔جی تو اپیا اس بار جیسے ہی آنچل ملا فوراً ناول کی طرف بھاگی اور ویل ڈن ‘ شاباش نازیہ کنول نازی صاحبہ ’’پتھروں کی پلکوں پر‘‘ اینڈ اتنا زبردست رہا کہ میرے پاس الفاظ نہیں جس سے آپ کو خراج تحسین پیش کروں۔ اس کے بعد باقی رسالہ پڑھا‘ بہت اچھا رہا‘ اس ماہ کا آنچل۔ سلسلہ دانش کدہ میں امام ابو حنیفہؒ کے بارے میں جو بیان کیا جارہا ہے۔ مجھے بہت پسند آیا۔ بیاض دل‘ یادگارلمحے پسند آئیں۔ اپیا کافی مہینوں بعد لکھ رہی ہوں کیونکہ ساتھ میں حفظ اور کالج کا پڑھ رہی ہوں‘ سب دعا کیجیے گا جلدی سے حافظہ (نیک والی) بن جائوں‘ آمین اور جب بھی خاص کر رمضان کے مبارک مہینے میں دعا کے لیے ہاتھ اٹھائیں‘میری ماما جانی کے لیے صحت کی دعا ضرور کریں۔ اپنی مس عمارہ گل اور روشنی کے لیے کہ جہاں رہیں خوش و خرم رہیں ‘آمین۔
گڑیا دیا خوش رہو اللہ کریم تو جلد از جلد باعمل حافظہ بنائے آمین۔
یاسمین عندلیب… شورکوٹ کینٹ۔ ڈئیر قارئین اینڈ آنچل اسٹاف السّلام علیکم! امید کرتی ہوں اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے آپ سب ٹھیک ٹھاک ہوں گے۔ پچھلے ماہ ہم غیر حاضر تھے مگر پیارے آنچل کا شکریہ جس نے ہمیں یاد رکھا۔ سلسلے وار ناول ’’بھیگی پلکوں پر‘‘ بہت سست روی کا شکار ہورہا ہے۔ ’’اور کچھ خواب‘‘ عشنا آپی یار ونڈر فل کتنا پیارا لکھتی ہو۔ اتنا خوب صورت سماں باندھ دیتی ہو سحر طاری ہوجاتا ہے۔ ’’تم میری عید پیا‘‘ نازیہ آپی کہانی اچھی تھی‘ آغاز کچھ تھا اور انجام کچھ بہرحال اسٹوری سبق آموز تھی۔ سباس گل جی’’تمہارا مان رہ جائے گا‘‘ تو آپ کا مان بھی ہم رکھتے ہیں‘ اچھا لکھا آپ نے۔ سمیرا آپی جی ’’زندگی کی حسیں رہ گزر‘‘ کو حسین بنادیا آپ کے اندازِ تحریر نے۔ناولٹ ’’نیاسویرا‘ چاند عید اور ہم‘‘ بھی ٹھیک تھے‘ افسانے بھی سبھی اچھے تھے۔ آنچل سے ایک گزارش ہے مجھے سارے سلسلوں میں شامل نہیں کیا جاتا۔ باقی سلسلوں میں بھی تحریریں بھیج رہی ہوں‘ امید ہے پسند آئیں گی اور مجھے شامل کیا جائے گا‘ ویسے میری تنہائی دور کردیتا ہے آنچل‘ میری بوریت دور کرنے میں اور میرا موڈ فریش کرنے میں آنچل میرا دوست مجھے کسی لمحے تنہا نہیں چھوڑتا۔ جب کبھی قدم ڈگمگانے لگیں‘ گرنے سے پہلے سنبھال لیتا ہے‘ میری سوچ کے دریچے وا ہوتے چلے جاتے ہیں اور آسمان کی وسعتوں تک رسائی پالیتے ہیں‘ شکریہ آنچل۔
پیاری یاسمین خوش رہو ہر ماہ ہر کالم میں جگہ نہیں پائی جا سکتی ایک ماہ کا گیپ ضروری ہوتا ہے ناں دعاؤں کے لیے جزاک اللہ
غزل… منگلا کینٹ۔ السّلام علیکم! سب سے پہلے امید کرتی ہوں کہ تمام آنچل اسٹاف خیریت کے ساتھ ہوگا اور میری طرف سے تمام آنچل اسٹاف کو دلی عید مبارک قبول ہو‘ آنی فرحت کی کمی یقینا محسوس ہوگئی مگر کیا کریں قدرت کا نظام ہی کچھ ایسا ہے‘ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے‘ آمین۔ پتا نہیں آنچل کو مابدولت کا نام بھی یاد ہے کہ نہیں چلیں کوئی بات نہیں‘ ٹائٹل اچھا تھا اور جو بات زیادہ اچھی لگی وہ ہے ماڈل کے سر کے اوپر دوپٹے کو دیکھ کر واقعی رمضان کا احساس ہوا‘ تو اب آتے ہیں سلسلے وار ناول کی طرف سب سے پہلے شاہ زر اور سانول کو دیکھا جو کہیں بھی نظر نہیں آئے‘ یاد کرنے پر یاد آیا ناول تو دی اینڈ ہوچکا ہے‘ دیکھ لیں نازی جی! آپ کے پرستاوں کا حال اس کے خوب صورت اینڈ کے لیے بیسٹ ویشیز اور نئے کے لیے بیسٹ آف لک اور ’’بھیگی پلکوں پر‘‘ سانس لیا کہانی اچھی ہے لیکن سست روی سے آگے جارہی ہے بہرحال دادی کا پیار دیکھ کر اس رشتے کی خوب صورتی کا احساس ہوتاہے‘ سمیرا شریف طور کا تبصرہ اچھا تھاپڑھ کر بور نہیں ہوئے‘ سمیرا جی تو ہمیں ہر حال میں قبول ہیں اور آنچل سے میری ریکوئسٹ ہے کہ پلیز پلیز بہنوں کی عدالت میں سمیرا جی کی انٹری جلدی جلدی کروائیں کیوں کہ میری موسٹ فیورٹ رائٹر سمیرا ہیں‘ ان کی ترقی اور کامیابی کے لیے ڈھیروں دعائیں‘ باقی رائٹر ناراض نہ ہوں آپ سب ہی سے آنچل ہیں۔ بس تبصرہ یہیں تک کیوں کہ باقی آنچل پڑھنا باقی ہے آخر میں ایک بار پھر میری طرف سے آنچل اور تمام بہنوں کو عید مبارک ہو‘ ہوسکے تو دعائوں میں یاد رکھیے گا۔
اچھی غزل ہم کیسے بھول سکتے ہیں آپ کو بھلا اور آپ کو بھی بہت سی خوشیوں کے ساتھ عید مبارک۔
ایمن وفا… جھڈو۔ تمام قارئین کو محبت بھرا سلام اور خوشیوں بھری عید مبارک۔ ہیلو شہلا آپی عید مبارک! امید ہے خیریت سے ہوں گی اور آنچل کو سجا رہی ہوں گی‘ ارے عید جو آرہی ہے۔ اوکے تھینکس پلیز یار پچھلی بار کی طرح ڈسٹ بین کی عید مت بنایئے گا‘ پیارا سا آنچل اب اس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے ‘ ویل اقراء آپی سے گزارش ہے پلیز یار پری کے ساتھ کچھ غلط مت کرنا اور عشنا آپی کا ناول تو گریٹ ہے مین کریکٹر معارج اور انائیا کو پلیز جدا مت کرنا اور دامیان کی شادی للی سے مت کرنا‘ عشنا آپی ورنہ میں پہلے ہی بتارہی ہوں‘ عین نکاح کے وقت چھوارے لینے آجائوں گی‘ ہاہاہا ‘ سوری یار! نو مذاق عشنا آپی للی کو کہیں اور سیٹ کردیں‘ اناہیتا تو دامیان کی ہے ہی اینڈ نازی آپی یور آر گریٹ زبردست ناول تھا۔ سب سے پیارا اشعر لگا۔ باقی سب ناول سو سو لگے۔ سلسلے وار تمام سلسلے ہمیشہ کی طرح اچھے لگے‘ اوکے بھی دوستوں دعائوں میں یاد رکھنا۔ شہلا آپی نے جگہ نہ دی تو خوامخواہ میرا نازک سا دل ٹوٹ جائے گا‘ سو یہیں پر اختتام کرتے ہیں‘ اچھا تو ہم چلتے ہیں۔ اللہ ہماری شہلا آپی کو ہمیشہ خوش رکھے اور آنچل کو اور ترقی عطا فرمائے‘ آمین۔
گڑیا ایمن لو ہم نے تمہارا دل توڑنے سے بچا لیا اب تو خوش وہ بھی ڈھیر ساری عید کی خوشیوں کے ساتھ۔
اسماء انور… خان پور۔ میری طرف سے ڈئیر آنچل کے سارے اسٹاف کو عید کی ڈھیروں خوشیاں مبارک ہوں۔ میں پہلے بھی آپ کو خط لکھتی رہی ہوں‘ پہچان لیا ہاں کیوں نہیں پہچانے گی کیونکہ اپنے پیاروں کی تو خوشبو ہی بتادیتی ہے کہ کون آیا ہے(کیوں)؟ میںنے درست کہا ہے نا دراصل آپی میں آپ کو اپنی غزل اور ایک شعر بھیج رہی ہوں پلیز آپ میرا دل نہیں توڑیں گی کیوں کہ یہ غزل میں نے جس کے لیے لکھی ہے میں اسے اپنا پیغام آنچل کے ذریعے بھیجنا چاہتی ہوں توپلیز پلیز آپ میری یہ غزل ضرور شائع کیجیے گا کیوںکہ ایک تو میرا دل ٹوٹنے سے بچ جائے گا‘ دوسرا یہ پیغام اس تک پہنچ جائے گا اور ہاں اس غزل کا اک اک لفظ سے میری اس دوست کی یادیں وابستہ ہیں تو پلیز ان یادوں کو ٹوکری کی نذر نہ کیجیے گا اور ہاں میں آپ کو یہ بھی بتادوں کہ میں یہ لیٹر رات سے لکھ رہی ہوں اور لکھ لکھ کر پھاڑ رہی ہوں کہ ایسا کیا لکھوں کہ آپ کو میری غزل پسند آجائے اور آپ شائع کردیں‘ پلیز آپی آپ میری حوصلہ افزائی ضرور کیجیے گا کیونکہ حوصلہ افزائی اگر ساتھ ہو تو انسان دوبارہ لکھنے کی کوشش کرتا ہے اور آپ جیسا رہنما ساتھ ہو تو کیا مزہ ہے لکھنے میں۔ میں نے ٹھیک کہا ہے نا بتایئے گا ضرور اور آپ اپنا اور پیارے آنچل کا ڈھیر سارا خیال رکھیے گا۔
پیاری اسمائ! خوش آمدید! آئینہ میں غزل شائع نہیں ہوتی۔
ثانیہ ناز… حاجی والہ۔ السّلام علیکم ! آنچل قارئین اور تمام اسٹاف کو میرا پیار بھرا سلام۔ شہلا آپی کیسی ہیں آپ؟ ڈئیر آپی میں پہلی بار شرکت کررہی ہوں‘ امید ہے آپ مایوس نہیں کریں گی۔ ہمیں آنچل بہت زیادہ پسند ہے‘ میں اور میری آپی دونوں بہت شوق سے آنچل پڑھتی ہیں‘ ہم تین سال سے آنچل کی مستقل قاری ہیں‘ اس ماہ کا آنچل 27 کو ملا۔ ٹائٹل بہت زبردست تھا۔ مینا علی کا پُرنور چہرہ دل کو بہت بھایا پھر قیصر آراء آنٹی کی سرگوشیاں سنیں پھر حمدونعت کے بعد اپنی پسندیدہ سلسلہ وار کہانیوں پر پہنچے‘ اقراء آپی اور عشنا آپی آپ دونوں بہت زبردست لکھ رہی ہیں‘ سمیرا آپی کا ناول بہت زبردست تھا۔ نازی آپی کا ناول ’’تم میری عید پیا‘‘ حقیقت کے بہت قریب لگا‘ ویل ڈن نازی آپی‘ مریم آپی کا ناولٹ ’’نیا سویرا‘‘ اس ماہ آنچل کی جان تھا افسانے بھی سبق آموز اور زبردست تھے۔ آنچل کے تمام سلسلے زبردست ہیں‘ پلیز شہلا آپی ہمیں مایوس مت کیجیے گا‘ اگلے ماہ پھر جامع تبصرے کے ساتھ حاضر ہوں گے۔ دعا ہے کہ آنچل دن دگنی رات چوگنی ترقی کرے اب اجازت چاہتی ہوں‘ اللہ حافظ۔
ڈئیر ثانیہ خوش آمدید۔
شاہ زندگی… پنڈی۔ السّلام علیکم! کیسی ہیں شہلا آپی آپ؟ اگست کا آنچل 24 تاریخ کو پاپا جانی لے آئے‘ ہم نے نہ آئو دیکھا اور نہ تائو‘ فوراً اپنے نام ڈھونڈنے لگے بس پھر شہلا رانی ہم آپ کو کیا بتائیں خوشی سے سارے محلے کو بتانے چلے گئے یہ تو رہی تھی ہماری خوشی پھر کہانیوں کی طرف بھاگے‘ عشناء جی بہت خوب اور اس کی دو قسطیں رہ گئی ہیں ’’اور کچھ خواب‘‘ کی تو مزید خوشی ہوئی (نازی جی آپ نے جواب نہیں دیا‘ پرسنلی بات ہے) باقی سب کہانیاں اچھی تھیں۔ بیاض دل میں مدیحہ اشفاق کا شعر بہت پسند آیا اور صبا کا بھی۔ انا شاہ زاد کی غزل نازیہ کنول نازی خواب نگر بہت پسند آئی۔ بشریٰ‘ مائرہ ملک‘ نازیہ‘ سمیرا ‘ ناز سلوش ذشے‘ نیناں‘ فرح طاہر قریشی‘ ایمن‘ اسماء عطاریہ‘ انا‘ اریبہ شاہ اور خاص کر شہلا رانی آپ کو بہت سلام اور دوستی کی درخواست ہے‘ جو بہنیں دوستی کرنا چاہتی ہیں جلدی سے آنچل میں انٹری دیں۔
ام ثمامہ… جھڈو سندھ۔ آج کچھ ماہ بعد قلم اٹھایا ہے تو سوچتی ہوں کہ کیا لکھوں‘ موت کے ہاتھوں زندگی کے ہار جانے کا دکھ‘ کسی اپنے بہت پیارے کے بچھڑ جانے کا دکھ‘ آنسوئوں اور غموں سے لبریز آنکھیں انتظار کی چوکھٹ پر رکھ دینے کا دکھ‘ غلط فہمیوں‘ بدگمانیوں اور دوریوں کا دکھ یا پھر ریت کی طرح مٹھیوں سے پھسل جانے والی خوشیوں کا دکھ۔ میں نے

آخری ڈاک 6 فروری کو آنچل کے سلسلے ’’دوست کا پیغام آئے‘‘ میں بھیجی تھی فرسٹ مارچ کو میرے اکلوتے بھائی جان کی سالگرہ تھی وہ پیغام اسی سلسلے کی ایک کڑی تھا مگر اسے لکھتے وقت پوسٹ کرتے وقت اور اس کے چھپنے کا انتظار کرتے وقت میرے گمان کے کسی نہاں خانے میں کہیں یہ شائبہ تک نہ تھا کہ اگلے مہینے وہ یہ پیغام پڑھنے کے لیے اس دنیا میں نہیں رہیں گے۔ چودہ فروری کو محبت کے عالمی دن مجھے وہ شخص چھوڑ گیا‘ جس سے میں عشق کرتی ہوں۔ میں بیس سال بعد ایک بار پھر یتیم ہونے کے دکھ سے گزری‘ آج سے بیس سال پہلے میرے والد کا انتقال ہوگیا تھا تو میرے مرحوم بھائی جان آفتاب لودھی نے مجھے اولاد کی طرح پالا اور میری کسی خواہش کو کبھی خواب نہیں بننے دیا‘ وہ ہم تینوں بہنوںکے اکلوتے بھائی تھے مگر چھوٹی اور لاڈلی ہونے کے باعث میرا اور ان کا باپ اور بیٹی والا انمول رشتہ تھا۔ وہ ایک رات گھر سے تیار ہوکر نکلے اور موٹر سائیکل ایکسیڈنٹ میں انتقال کرگئے اور صرف اڑتیس سال کی عمر میں وہ ہم سب کو جدائی کا دکھ دے گئے‘ جس کا مداوا کسی کے پاس نہیں ہے‘ وہ خود اٹھارہ سال کی عمر میں یتیم ہوئے تھے اور آج اپنے بارہ سالہ اور دس سالہ بیٹوں ایان اور ارسلان کے حصے میں بھی یہ دکھ ڈال گئے ہیں۔ امی اور بھابی کی آنکھوں میں جو آنسوئوں کی جھڑی لگی ہے وہ آج سات ماہ بعد بھی نہیں رکی ہے۔ اتفاق کی بات ہے ان کی سالگرہ کے لیے بھیجا ہوا پیغام مارچ کے بدلے اپریل میں شائع ہوا جس میں ان کی لمبی عمر‘ صحت سلامتی اور ان کے اپنے بچوں کی خوشیوں دیکھنے کی ڈھیروں دعائیں رقم تھیں پھر اس پیغام نے کس کس طرح رلایا‘ بیان سے باہر ہے۔ میرے شہزادوں سی آن بان والے بھائی جان! بہت کم بولا کرتے تھے مگر ان کی دو چمکتی برائون آنکھیں ہر دکھ سکھ شوخی شرارت بیان کردیا کرتی تھی۔ لوگ کہتے ہیں وقت کیسا بھی ہو گزر جاتا ہے لیکن کبھی کوئی ایسا بچھڑ جائے جو آپ کی زندگی کا جزو لازم ہو تو وقت ٹھہر بھی جاتا ہے۔ دل کچھ پڑھنے یا لکھنے پر کسی طور آمادہ نہیں تھا مگر پھر خیال آیا کہ یہ سب پڑھ کر اگر کوئی صدق دل سے میرے بھائی جان کے لیے دعائے مغفرت کرتا ہے تو یہ خسارے کا سودا نہیں ہوگا۔ میری آپ لوگوں سے گزارش ہے کہ میرے مرحوم بھائی آفتاب لودھی کے لیے سورۃ فاتحہ اور سورۃ اخلاص پڑھ کر ایصال ثواب کردیں اور ان کی مغفرت کی دعا بھی اور میرے بھتیجیوں کی لمبی عمر‘ نیک صحت سلامتی اور خواہش ان ہی دنوں میں پوشیدہ ہیں اور ہم سب گھر والوں کے لیے صبر جمیل کی دعا کریں‘ آپ کی دعائوں کی طالب۔
گڑیا یہ تو سب ربِ کریم کا نظام ہے جس پر کسی بھی انسان کا زور نہیں چلتا سکتا ہم آپ کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ کریم بھائی جان کی مغفرت فرما کر ان کے درجات کو بلند کرکے انہیں جنت الفروس میں اعلی مقام عطا کریں آمین۔
حبا حسین… چکوال‘ میاں مائر۔ السّلام علیکم! آنچل کے تمام قارئین‘ اسٹاف ممبرز اور شہلا آنٹی کو حبا حسین کا محبت بھرا سلام۔ امید کرتی ہوں آپ سب اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے با خیرو عافیت ہوں گے۔ آنچل سے میرا تعلق تین سال پرانا ہے۔ اب تو آنچل میرا ساتھی بن چکا ہے‘ اب اس کے بن زندگی ادھوری سی لگتی ہے لیکن آنچل میں پہلی بار آئی ہوں اس امید کے ساتھ کہ آپ میرے خط کو آئینہ میں ضرور جگہ دیں گے۔ آنچل جب بھی مجھے ملتا ہے تو میں سب سے پہلے ابتداء سرگوشیاں پھر حمدو نعت سے پھر اس کے بعد اپنے پسندیدہ سلسلے‘ سلسلے وار ناولز کی ورق گردانی کرتی ہوں‘ تینوں ناولز بہت نائس ہیں لیکن اسپیشلی ناول ’’پتھروں کی پلکوں پر‘‘ ایک بہت ہی خوب صورت ناول تھا۔ نازیہ آپی جان کی یہ ایک بہترین کاوش تھی۔ مزے کی بات یہ ہے کہ میں نے نازی آپی کے اس ناول کی وجہ سے آنچل پڑھنا شروع کیا ہے ویسے تو میں ہر رسالہ چاٹ لیتی ہوں‘ ہاں تو بات ہورہی تھی ناول ’’پتھروں کی پلکوں پر‘‘ اس ناول سے میں نے بہت کچھ سیکھا ہے۔ نازی آپی بہت اچھی رائٹر اور ایک بہترین شاعرہ ہیں۔ ان کی ہر تحریر اور شاعری مجھے بہت اٹریکٹ کرتی ہے۔ نازی آپی آپ کی تعریف کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں جو میرے جذبات کی ترجمانی کرسکیں۔ میری اللہ پاک سے دعا ہے کہ آپ کو ڈھیروں کامیابیاںملیں۔ اللہ پاک آپ کو اور آپ کی پوری فیملی کو ڈھیروں خوشیاں‘ صحت و تندرستی اور لمبی زندگی عطا فرمائے‘ آمین۔ اس کے علاوہ ناول ’’بھیگی پلکوں پر‘‘ بھی ایک بہت اچھی کاوش ہے۔ مجھے پری اور طغرل کا کریکٹر بہت پسند ہے۔ پلیز اقراء آپی پری اور طغرل کو کبھی جدا نہیں کرنا‘ ورنہ اس نائس سی اسٹوری کا بیڑہ غرق ہوجائے گا۔ اس کے علاوہ نوشین اقبال اینڈ بشریٰ نوید باجوہ کی شاعری بھی بہت نائس ہوتی ہے جو کہ عموماً آنچل میں شائع ہوتی رہتی ہے۔ لاسٹ میں میری پیاری سی سسٹرز! نیناں شاہ اور شہزادی سعادت صاحبہ کو محبت بھرا سلام۔ آپ دونوں بہت سویٹ ہو یار! باقی فرینڈز میں امید چوہدری‘ بشریٰ ملک‘ فرزانہ ملک‘ ثناء علی‘ سدرہ شاہین‘ سحر‘ عامرہ‘ زوبی‘ کلثوم (چکوال) سدرہ اعوان‘ فروا علی‘ نازی آپی‘ فرح طاہر‘ کرن وفا‘ زرتاشیہ‘ مریم اور سائرہ لنگڑیال کو محبت بھرا سلام۔ اگر زندگی نے وفا کی تو پھر تشریف لائوں گی‘ تب تک اللہ نگہبان۔
حبا پیاری خوش آمدید۔
سحرش‘ مہوش… میانوالی۔ السّلام علیکم! آنچل قارئین اور تمام اسٹاف کو میرا پُرخلوص سلام۔تین سال سے ہم آنچل کو پڑھ رہے ہیں‘ اتنے کم عرصے میں ہم اس کے اتنے

دلدادہ ہوئے کہ کوئی اور رسالہ اس کی جگہ لینے سے قاصر ہے۔ ہم اپنا خط پہلی مرتبہ بھیج رہے ہیں۔ آنچل کے تمام سلسلے ہم کو بہت پسند ہیں۔ اب اجازت چاہتی ہوں۔ آپ کو ہماری طرف سے ایڈوانس بہت بہت عید مبارک۔ خدا آنچل کو دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے‘ آمین۔
سحرش و مہوش آپ کو ہم خوش آمدید کہتے ہیں۔
انا احب… گجرات۔ السّلام علیکم! کیا حال ہیں بھئی آخر کار طویل غیر حاضری کے بعدہم بھی پھر سے آہی گئے۔ خیر آپ میں سے تو کسی نے یاد بھی نہ کیا۔ ہم ہی ڈھیٹ ہڈی کے ہیں‘ جی تو آتے ہیں تبصرے کی طرف۔ اس بار اس ڈیڑھ سال میں پہلی بار میاں جی نے آنچل دیا 8 کے بجائے 26 کو ہی لاتھمایا۔ ہم تو خوشی سے ناچ اٹھے۔ جب انہوں نے پیار سے رسالہ کو ہمیں دیتے ہوئے کہا : میڈونا! اب تم پھر سے تمام سلسلوں میں آرام سے شرکت کرو اگلے ماہ سے اخبارات و رسائل ہاکر ٹائم پر گھر دے جائے گا۔ ایک سرسری سی نظر ٹائٹل پر ڈال کر آگے بڑھ آئے۔ سب سے پہلے نظم و غزل کو دیکھا تو میاں جی اپنے لیے میری لکھی پوئم دیکھ کربہت بہت خوش ہوئے۔ پھر بیاض دل کا کونہ پکڑا‘ نسرین واقعی میں انعام کی حقدار لگیں۔ پاکیزہ آپ کو بھی انعام کی بہت مبارک باد۔ اس کے علاوہ عائشہ مغل‘ امرینہ امبر‘ وجیہہ‘ رباب کے اشعار اچھے تھے اور صبا فرام سندھ آپ میری طرف سے پہلے انعام کی حق دار ہیں‘ مبارکاں۔ آئینہ خانے میں تبصروں سے لطف لیا تو نگاہ نے مدیحہ نورین کا خط چوم ڈالا‘ مدیحہ یاد رکھنے کا شکریہ۔ ڈش مقابلہ کچھ خاص نہ لگا اور پھر ’’اور کچھ خواب‘‘ کے پیڑ تلے آکر سانس لیا اور ابھی تک سانس ہی لے رہے ہیں‘ آگے نہیں گئے‘ بس جلدی جلدی لکھنے بیٹھ گئے تاکہ ٹائم پر ہمارا خط پہنچ جائے۔ آپ سب کے لیے ڈھیروں دعائیں اور نئے آنے والوں کو ویلکم جیو‘ خوش رہو‘ فی امان اللہ۔
انا ڈئیر ویلکم بیک۔
دلکش مریم… چنیوٹ۔ السّلام علیکم! آنچل اسٹاف اور قارئین کو میرا پُرخلوص سلام۔ میں آنچل بہت شوق سے پڑھتی ہوں لیکن اس میں لکھ پہلی بار رہی ہوں‘ یقین ہے حوصلہ افزائی کریں گی۔ آنچل ایک معیاری رسالہ ہے اور اس کے تمام سلسلے منفرد ہیں‘ میں تمام سلسلوں میں شرکت کرنا چاہتی ہوں؟ تفصیلی تبصرہ ان شاء اللہ آئندہ ماہ ہوگا۔ اب اجازت دیں‘ اللہ حافظ۔
پیاری دلکش خوش آمدید۔
کائنات عابد… فیصل آباد۔ السّلام علیکم شہلا آپی! ٹھیک ٹھاک ہونا آپ؟ میں آپ سے اس دفعہ بہت ناراض تھی سوچا تھا کہ اس بار رائے کا اظہار بھی نہیں کروں گی مگر نا میری کسی نے موجودگی کو اہمیت دینی ہوتی ہے اور نا ہی غیر موجودگی کو سو سوچا کہ اپنی موجودگی ہی ظاہر کردوں۔ میں ناراض اس لیے تھی کہ ہما آپی سے ’’دوست کا پیغام آئے‘‘ میں میرا پیغام شامل کیوں نہیں کیا۔ اس دفعہ میرا پیغام شامل ہونا ضروری تھا ناکہ اس میں میں نے دعا کے لیے کہا تھا اور دعا سے تقدیر بدل جاتی ہے‘ چلیں چھوڑیئے گلے شکوے تو ہوتے ہی رہتے ہیں۔ ویسے اس بار میں اپنا تعارف بھی بھیج رہی ہوں‘ کوشش کریئے گا جلدی شامل کرنے کی اب میں 10th کی اسٹوڈنٹ ہوں‘ ایسا نہ ہوکہ تعارف تب شائع ہو جب میں 10th کمپلیٹ بھی کرلوں۔ اب آنچل کے بارے میں رائے کا اظہار کردیتی ہوں۔ اس ماہ کا ٹائٹل کچھ خاص اچھا نہیں لگا۔ سلسلہ وار ناول دونوں ہی اچھے تھے‘ مگر اقراء آپی کے ناول میں پری کو سمجھائیں کہ طغرل کو ہاں کردے ورنہ اچھا نہیں ہوگا(آہو جی)۔ نازی آپی کا ناول اچھا تھا۔ آپی! نازی آپی کا ناول ’’اے محبت تیری خاطر‘‘ آنچل میں کب شائع ہوگا۔ باقی سمیرا جی کا ناول بہت اچھا لگا۔ا فسانے سبھی اچھے تھے اور فرخ فاطمہ اشرف جی آپ اپنے 10th کے مارکس بھی ضرور بتایئے گا 9th کے تو بہت اچھے تھے۔ بیاض دل میں امرینہ خان امبر کا شعر پسند آیا۔ شہلا آپی غزلوں میں ہم کسی اور کی لکھی ہوئی غزل بھی بھیج سکتے ہیں جب کہ شاعر کا نام نہ ہو پلیز آپی ضرور بتایئے گا۔ اوکے اللہ حافظ‘ اپنا خیال رکھیے گا او ریہ بھی بتایئے گا کہ روزے کیسے گزرے؟ اور عید کی مبارک باد۔
کائنات گڑیا تعارف تو باری آنے پر ہی شائع ہوگا۔ اے محبت تیری خاطر شائع ہوکر مارکیٹ میں آگیا ہے۔ غزلوں میں صرف اپنی کاوش ہی شامل کی جاتی ہے۔
شمع مسکان… جام پور۔ سویٹ شہلا آپی ااور پیاری پیاری آنچل فرینڈز‘ رائٹرز السّلام علیکم! میری طرف سے آپ سب کو دل کی گہرائیوں سے عید مبارک۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو ایسی ہزاروں عیدیں دیکھنا نصیب کرے‘ آمین۔ سب سے پہلے تو میں تمام فرینڈز کو اطلاع کردوں کہ اگست میں میری سالگرہ ہے‘ آنچل فرینڈز تو وش کرنے میں بھی کنجوسی کرتے ہیں۔ شہلا آپی آپ اور عشنا کوثر سردار آپی آپ مجھے ضرور وش کرنا۔ عشنا آپی آپ یہ کیا کررہی ہیں‘ دامیان اور اناہیتا کے درمیان ہجر کا کوئی لمحہ نہ لائیں پلیز رحم کریں۔ ہم قارئین کے نازک سے دلوں پر ۔ سچ اس قسط نے تو ہمیں شاکڈ کردیا‘ بہت افسوس ہوا اور دل مضطرب ۔ آپی پلیز اچھا اچھاہی لکھنا۔ انائیا اورتغلق کی اسٹوری زبردست انداز میں زبردست موڑ
پرہے۔ آپ نے عدالت کے کٹہرے میں کھڑے ہوکراعتراف کیا ہے کہ اس ناول کی صرف دو اقساط اور ہیں۔ پلیز ہیپی اینڈ کیجیے گا۔ سمیرا جی کا ناول ’’زندگی کی حسین رہ گزر‘‘ کچھ خاص نہیں لگا۔ سمیرا جی کے باقی ناولز کے برعکس یہ ناول کچھ خامی کچھ نامکمل سالگا۔ بالکل عام سا موضوع‘ اقراء صغیر آپی کی یہ قسط بھی بہت خوب صورت تھی۔ اب دیکھتے ہیں کہ پری پر کو ن سی قیامت ٹوٹتی ہے۔ امرینہ ڈئیر آپ نے شکریہ کہا لیکن ڈئیر یہ آپ کا حق تھا۔ توصیف وصولنے کا۔ اس ماہ آپ کا شعر بھی بیسٹ تھا۔ مسکان‘ قصور‘ فرینڈ آپ سب سے خفا تھیں یقین جانیں میں تین مرتبہ دوست کا پیغام آئے‘‘ میں آپ کے نام میسج بھیج چکی ہوں‘ پتا نہیں ہما جی ہم سے کیوں ناراض ہیں جو ہمارا کوئی پیغام شائع نہیں کرتیں۔
ڈئیر شمع ہما آپی بچاری بھی کیا کریں بہنوں سے کہہ کہہ کر تھک گئیں ہے کہ مختصر اور جامع پیغام لکھا کریں مگر بہنیں کئی کئی صفحات کے پیغام بھیج دیتی ہیں اب آپ ہی بتاؤں کہ وہ بچاری کیا کریں۔
اسمائ… مقام نہیں لکھا۔ السّلام علیکم! آپی کیا حال ہیں؟ آنچل اسٹاف اور پڑھنے والوں کو سلام۔ آنچل میں پہلی بار شرکت کررہی ہوں‘ دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے ‘ آنچل کی تمام تحریریں اچھی ہوتی ہے کیونکہ میں اپنی کوئی چیز رکھ کر بھول جاتی ہوں مگر آنچل نہیں۔ نازی بہت اچھا لکھتی ہے میری فیورٹ ہیں۔ شمائلہ ’’ہم سے پوچھئے‘‘ کیا کہنے نوک جھونک‘ وہ بھی بہت پسند ہے۔ رائٹر بہت اچھا لکھتی ہیں آپ لوگوں کے نام‘ ڈھیر ساری دعائیں‘ اﷲ خوش رکھے‘ آمین۔ آپ لوگوں کو عید کی خوشیاں نصیب کریں۔
گڑیا اسماء خوش آمدید۔
مسکان ملک… چوٹالہ۔پیاری آپی کو سویٹ سا سلام۔ آنچل اسٹاف کے لیے ڈھیروںدعائیں‘ اینڈ عید مبارک۔ آپی میں پہلی دفعہ لکھ رہی ہوں‘ وہ بھی ڈرتے ڈرتے کہ میرا خط شامل ہو یا نہ ہو۔ آپی میرا بھائی بیرون ملک بہت سے مسائل کا شکار ہے پلیز سب بہنوں سے گزارش ہے کہ میرے بھائی کے لیے دعا کریں۔ سباس گل کا ناول بہت پسند آیا۔ ماڈل کی آنکھیں بہت پیاری تھیں اگر اس دفعہ جگہ ملی تو اگلی دفعہ پھر حاضر ہوں گی‘ اوکے بائے۔
اچھی مسکان ڈرنے کی کیا بات ہے آنچل تو ہے ہی آپ سب بہنوں کا اور ہم دعا گو ہے اللہ کریم آپ کے بھائی کی تمام مشکلات دور کرکے ان کے لیے آسانی فرما دیں آمین۔
تاخیر سے موصول ہونے والے خط:۔
ساجدہ زید‘ ویر والہ چیمہ۔عافیہ رفیق عافی۔ صدف سلیمان‘ شورکوٹ شہر۔ فضہ یونس‘ فیصل آباد۔ سمیرا ادھم‘ حمیرا ادھم‘ احمد پور شرقیہ۔ شمع فیاض‘تونسہ شریف۔اعظمی احمد‘ میانہ گوندل۔ وجیہہ خان‘ بہاولپور۔ نورین شاہد‘ رحیم یار خان۔

 

*Sonu*

•°o.O Born to Fly O.o°•
VIP
Mar 5, 2010
46,172
11,604
1,313
ہم سے پوچھیے… شمائلہ کاشف
ساریہ چوہدری… ڈوگہ گجرات
س: آپی یہ محبت کیا ہے؟ کیا فرصت کی کارستانی ہے یا کوئی سچ میں زندہ حقیقت ہے؟
ج: محبت اللہ اور اس کے محبوب یا والدین سے کی جائے تو حقیقت باقی سب فرصت۔
س: آپی اک اچھی رائٹر بننے کے لیے کون سی خوبی ہونی چاہیے (اسپیشل بتایئے)؟
ج:ہمیشہ پوری توجہ سے چھپی ہوئی کہانیوں کو غور سے پڑھو کہ وہ کس انداز میںلکھی گئی ہیں۔
س: کوئی اچھی سی دعا دیں آپی؟
ج: اللہ تعالیٰ آپ کو زندگی کے ہر قدم پرکامیابی عطا فرمائے۔
سمیرا مشتاق ملک… اسلام آباد
س: آنکھوں کا آپس میں کیا رشتہ ہے ایک ساتھ جھپکتی حرکت کرتی اور روتی ہیں؟ اگرچہ انہوں نے کبھی ایک دوسرے کو نہیں دیکھا؟
ج: رشتہ بڑا سادہ ساہے کہ وہ دونوں آنکھیں ہیں۔
س:آنی! سینے میں جلن‘ آنکھ میں طوفان سا کیوں ہے؟
ج: 7up پی لو طوفان تھم جائے گا۔
س: بقول شیکسپیئر کے خواتین کا چہرہ ایک ایسا کینوس ہے جس پر ہر روز ایک نئی پینٹنگ ہوتی ہے پھر خواتین میک اپ کی بدولت اپنے حسن کو مزید کیوں نکھارتی ہیں؟
ج: اس لیے کہ کہیں شیکسپیئر نظر نہ آنے لگے۔
عائشہ پرویز… کراچی
س: آپی جانی! آپ کی محفل میں آنا چاہتی ہوں اجازت ہے؟
ج: اجازت… اچھا ٹھیک ہے آجائو۔
س: شعر مکمل کیجیے ’’تم کو دی ہے اشاروں میں اجازت میں نے؟
ج: مجھ کو مت کرنا اشارہ ورنہ بہت بھاری پڑ جائے گا…
س: رب سے محبت اور بندے سے محبت میں کیا فرق ہے؟
ج: رب سے محبت میں دونوں کی خیر ہی خیر ہے اور بندے کی محبت میں خسارہ ہی خسارہ۔
س: آپی اگر محبوب روٹھ جائے تو کیسے منائوں؟
ج: ایک عدد پانی کی بالٹی لو… اسے پانی سے بھرو… اور روٹھے محبوب پر الٹ دو‘ سب ٹھیک ہوجائے گا۔
س: اچھا آپی جانی اچھی سی دعا کے ساتھ اجازت دیں‘ دوبارہ حاضر ہونے کے لیے؟
ج: اللہ تعالیٰ تمہیں ہمیشہ خوش رکھے۔
ساجدہ زید… ویرووالہ چیمہ
س: کیا خواب اور عذاب اکٹھے دیکھے جاسکتے ہیں؟
ج: اس کے لیے غضب کی نظر چاہیے ہوتی ہے۔
س: ایک جملے میں ماضی‘ حال اور مستقبل کی تعریف کریں؟
ج: پاکستان
س:میں آپ سے دوستی کرنا چاہتی ہوں‘ کیا اجازت ہے؟
ج: اس میں اجازت کی کیا بات ہے۔
س: اچھی سی دعا کے ساتھ اجازت دیں پھر ملیں گے بشرط زندگی…
ج: سدا خوش رہو۔
منزہ حیدر… کوٹ قیصرانی​
س: شمائلہ آپی کیا میں آپ کی محفل میں شریک ہوسکتی ہوں؟
ج: آپ… اچھا ٹھیک ہے آجائو۔
س: آنکھیں حسین منظر دیکھ کر جھپکنا کیوں بھول جاتی ہیں؟
ج: حیرت کے مارے کہ میں حسین کیوں نہیں ہوں۔
س: آپی جب میرے ہاتھ میں آنچل ڈائجسٹ ہوتا ہے تو ہر کسی کے منہ پر بارہ کیوں بج جاتے ہیں؟
ج: اس لیے کہ جب ان کے ہاتھ میں ہوتا تو…
س: اچھا اب اچھی سی دعا کے ساتھ اجازت دیں؟
ج:اللہ تم کو ہمیشہ خوش رکھے‘ آمین۔
اقراء تبسم ناز… سمبڑیال​
س: پہلی مرتبہ آپ کی محفل میں تشریف لائی ہوں‘ کہاں جگہ ملے گی؟
ج: جہاں مل جائے گی وہیں…
س: شوہر اور بیگم کی آنکھوں سے بہ یک وقت آنسو کب نکلتے ہیں؟
ج:اچھا ایک ساتھ وہ بھی …
س: وہ آئے‘ کھایا پیا اور چلے گئے‘ بتایئے کون؟
ج: اقراء اور کون…
نمرہ افتخار… اختر آباد‘ اوکاڑہ​
س: آپ کی محفل میں پہلی بار شرکت کی ہے؟
ج: اچھا چلو آجائو۔
س: ہر پُر خلوص رشتے میں بھی لوگ عیب کیوں تلاش کرتے ہیں؟
ج: اس لیے یہاں کوئی بھی چیز خالص نہیں ہوتی ہے ناں۔
س: زندگی میں وفا‘ پیار‘ محبت اور دوستی لازم ہے؟ کیا ان کے بغیر زندگی کچھ بھی نہیں ہے؟
ج: کس نے کہی یہ بات ذرا اس کا نام تو بتائو۔
س: آج کل زیادہ لوگ روپے پیسے کو ہی کیوں ترجیح دیتے ہیں؟ کیا ان کے لیے رشتوں کی کوئی اہمیت نہیں ہے؟
ج: جس کے لیے دولت کی اہمیت ہو وہ اس کو اہمیت دیتا ہے جن کے لیے رشتوں کی اہمیت ہو وہ اسے اہمیت دیتے ہیں۔
س: دل میں شک کیوں پیدا ہوتا ہے اور اگر ہوجائے تو ختم کیوں نہیں ہوتا؟
ج: کوئی بھی اچھا واشنگ پائوڈر استعمال کرو ختم ہوجائے گا۔



س:ہائے گرمی بہت زیادہ تھوڑی ہے‘ تھوڑی سی جگہ ملے گی کیا؟
ج: گرمی میں بھی تھوڑی سی جگہ۔
س: آپی جی جب انسان کی سوچیں ہی ختم ہوجائیں تو انسان کے اندر کون سی چیز جنم لیتی ہے؟
ج: نئی سوچیں۔
س: دنیا میں آہستہ آہستہ ہر چیزکم کم کیوں ہوتی جارہی ہے؟
ج:کس نے کہا کم ہوتی جارہی ہیں؟
س: اگر کسی بندے کو کوئی اہمیت نہ دے اور بولے چھوڑو اس پاگل کو کیا پتا ان باتوں کا‘ ایسے میں وہ بندہ صحیح ہو تو؟
ج: تو وہ خود ان کا سردار ہوگا۔
س: آپ کو اور سب آنچل اسٹاف‘ ریڈرز اور رائیٹرز کو میری طرف سے عید کی ڈھیروں مبارک باد؟
ج: آپ کو بھی ہو…
س:عید کے حوالے سے اگر آپ مجھے کوئی دعا دینا چاہیں تو کیا دعا دیں گی؟
ج: اللہ تم کو ڈھیرساری عیدی ملے جو تم ہمیں بھیج دو سب کی سب۔
ثمرہ وحید‘ ارم فاروق… جتوئی​
س: دادی جی! پہلی بار آنچل میں شرکت کی ہے آپ کوکیسا لگا؟‘‘
ج: یہ دادی جی کو ہی پتا ہوگا۔
س: جن لوگوں کی ہم بہت زیادہ عزت کرتے ہیں وہی سر پرکیوں چڑھ جاتے ہیں؟
ج: سرکو گنجا کروا کر اس پر ڈھیر سارا تیل لگا لو پھر دیکھنا کمال…
صبا رمضان… پنڈدادنخان​
س: ہم چاہ کربھی نماز کی پابندی اختیار کیوں نہیں کرسکتے؟
ج: ایمان کی کمزوری کی وجہ سے اور دنیا کی محبت اور چاہ کے چکر میں۔
س: والدین تو اولاد کو معاف کردیتے ہیں‘ اولاد والدین کو معاف کیوں نہیں کرتی؟
ج: ناخلف جو ہوتی ہے۔
س: ماں کو یہ یقین کیسے دلائوں کہ ان میں میری جان ہے؟
ج: ان کی تابعداری و فرماں برداری کرکے۔
کائنات شاہ… پشاور​
س: سلام آپی! پہلے مجھے پخیر راغلے کہیں پھر باہر جاکر ذرا ٹیکسی والے کو کرایہ دیں؟
ج: پخیر… ٹیکسی والا کہتا ہے بی بی جی آپ سے ہی لینا ہے‘ اب کیا کروں۔
س:آپی پشاور میں بہت گرمی ہے کیوں نہ میں آپ کے ہاں آکر گرمی گزاروں؟
ج: کیوں کیا یہاں برف باری ہورہی ہے۔
س: آپ مجھے اور میری فرینڈز سنبل مراد کو کوئی ایسا مشورہ دیں کہ ذرا اسمارٹ ہوجائے؟

ج: دو سال تک روزے رکھ لو بس۔​
عنبر مجید… کوٹ قیصرانی​
س:اپیا ہم پہلی بار آپ کی بزم میں شرکت کے لیے حاضر ہیں‘ جگہ ملے گی؟​
ج: ہاں… ہاں کیوں نہیں آئو… آئو۔​
س:اپیا آپ سب لوگوں کے سوالات کے بڑے دلچسپ جوابات دیتی ہیں‘ آپ کا انداز مجھے بہت پسند ہے‘ کہاں سے سیکھا اتنا خوب صورت انداز؟​
ج: لو جی… تم سے ہی تو یہ سب سیکھا تھا بھول گئیں کیا؟​
س: اپیا جی دوست دوست کو کیوں آزماتا ہے؟ آج تک یہ بات سمجھ نہیں آئی؟​
ج: میری بھی نہیں ابھی تک‘ اگر تم کو آجائے تو بتانا ضرور۔​
س: اللہ تعالیٰ پورے پاکستان کو اور ہماری آپی کے کراچی کو حفاظت میں رکھے‘ آمین۔​
ج: آمین اور تم کو بھی۔​
غزل… منگلا ڈیم​
س: آپی محفل میں بیٹھنے کی اجازت ہے؟​
ج: خود ہی جگہ بناکر بیٹھ سکتی ہو‘ بیٹھ جائو۔​
س: کہتے ہیں 2012ء کے 12 مہینے کی 21 دسمبر کو قیامت آرہی ہے‘ کیا واقعی؟​
ج: اچھا … ہمیں تو لگتا ہے کہ…​
س: آپی زندگی میں لوگ دکھ ہی کیوں دیتے ہیں حالانکہ خوشیاں بھی تو ہیں۔​
ج: خوشیاں دو خوشیاں لو۔​
س: زندگی ہمیشہ ان ہی کا امتحان کیوں لیتی ہے جو ہر امتحان سے گزر چکے ہوتے ہیں؟​
ج: اس لیے کہ وہ امتحان دے دے کر ماسٹر ہوجاتے ہیں ناں…​
مہک …شاہ نکڈر​
س: آپ کا پسندیدہ کلر کون سا ہے؟​
ج: آپ کو کیا لگتا ہے۔​
س: آپ کی نظر میں زندگی کیا ہے؟​
ج: زندگی…​
س: آپی آپ کو میرے سوال اچھے نہیں لگتے؟​
ج: کس نے کہا۔​
س: آپی میرا رزلٹ آنے والا ہے‘ دعا کرنا؟​
ج: اللہ تم کو کامیاب کرے‘ آمین۔​
[DOUBLEPOST=1348381879][/DOUBLEPOST]
تندرستی نعمت…لبابہ احمد
چھاتی کا سرطان
احتیاط علاج سے بہتر ہے
چھاتی کے سرطان جیسی مہلک بیماری کا قلع قمع کرنے کے لیے ہمیں ایک طویل سفر طے کرناہے‘ پھر بھی آپ کے لیے یہ جاننا بہت ضروری ہے کہ آپ چھاتی کے سرطان کی روک تھام کس طرح کرسکتی ہیں‘ اس فوری مرض کے خطرے سے محفوظ رہنے کے لیے آپ کو مندرجہ ذیل طریقوں پر عمل کرنا ہوگا‘ جس سے چھاتی کے سرطان کے خطرات کم ہوجاتے ہیں۔
باقاعدگی سے ورزش کیجیے
نیشنل کینسر انسٹی ٹیوٹ (NCI) کے جرنل میں شائع ہونے والی ایک جائزہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سن یاس (Monopause)شروع ہونے سے پہلے ورزش کرنے والی خواتین میں چھاتی کے سرطان کے واقعات میں 60 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ جو خواتین ہفتے میں کم از کم چار گھنٹے ورزش کرتی ہیں خواہ ان کی ورزش صرف پیدل چلنے تک محدود ہو‘ ان میں چھاتی کے سرطان کے خطرے میں 37 فیصدکمی واقع ہوتی ہے۔ جن خواتین کے فرائض ملازمت میں پیدل چلنا بوجھ اٹھانا ہو یا بھاری بھر کم دستی کام انجام دینا شامل ہو‘ تو ان میں بھی چھاتی کے سرطان کی شرح نسبتاً خاصی کم ہوجاتی ہے۔
اپنے وزن پر نظر رکھیے
چھاتی کے سرطان کی روک تھام میں ورزش اس لیے بھی مدد گار ثابت ہوتی ہے کہ اس سے آپ کا وزن کم ہوجاتا ہے۔ ہارورڈ یونیورسٹی کے ایک مطالعاتی جائزے سے ثابت ہوا ہے کہ 18سال کی عمر کے بعد جن خواتین کا وزن میں 44 سے 55 پونڈ اضافہ ہو انہیں سن یاس (Monopause)کے بعد چھاتی کے سرطان کا خطرہ دوچند ہو جاتا ہے‘ بمقابلہ ان خواتین کے جن کے وزن میں صرف چند پونڈ کا اضافہ ہو۔
بقدر ضرورت دھوپ سینکئے
حیاتین (Vitamins) سے متعلق حاصل ہونے والی تازہ ترین معلومات کے مطابق مانع تکسیر غذائیں (Antidants) جن میں بالخصوص وٹامن سی اور بیٹا کروٹین (Beta Corotene) شامل ہیں۔ چھاتی کے سرطان کی روک تھام نہیں کرتیں لیکن وٹامن ڈی سے ایسا ممکن ہے‘ شمالی کیلی فورنیا کے کینسر سینٹر کے ایستھر جان کی نگرانی میں کیے گئے ایک سروے کے مطابق جنوبی خطے میں رہنے والی خواتین کو چھاتی کے سرطان کی شکایت عام طور پر ان خواتین کے مقابلے میں کم ہوتی ہے جو شمالی مشرقی خطہ میں رہتی ہیں‘ جنوبی خطے میں رہنے والی خواتین کو دھوپ زیادہ ملتی ہے‘ جلد کو وٹامن ڈی بنانے کے لیے دھوپ کی ضرورت ہوتی ہے۔
ایستھر جان کا کہنا ہے کہ وٹامن ڈی کی ضروری مقدار حاصل کرنے کے لیے آپ اپنے جسم پر دن بھر میں 10 سے 15 منٹ تک دھوپ پڑنے دیں گے لیکن ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ چھاتی کے سرطان سے محفوظ رہنے کے لیے کتنی مقدار میں وٹامن ڈی یا دھوپ کی ضرورت ہوتی ہے۔
وٹامن ڈی استعمال کیجیے
ایک جائزہ کے مطابق جن خواتین نے دن بھر میں وٹامن ڈی کے 200 یونٹ کا استعمال جاری رکھا‘ ان کے لیے چھاتی کے سرطان کا خطرہ 30 فیصد ہوگیا۔ 50 سال یا اس سے کم عمر خواتین کے لیے وٹامن ڈی کے کم از کم 200انٹر نیشنل یونٹ یومیہ اور 50 سال سے زائد عمر کی خواتین کے لیے 400سے 600 انٹرنیشنل یونٹ یومیہ کی سفارش کی جاتی ہے۔
ماں اور بچے کی صحت
گزشتہ سے پیوستہ
خاص طور سے ماں کے لیے یہ بھی ضروری ہے وہ اپنے بچے کی نشوونما پر نظر رکھے بچے کا وزن ہر ماہ کروانا چاہیے۔ اگر دو ماہ تک وزن نہ بڑھے تو تشویش ناک ہے۔ عام حالات میں بچے کا وزن پیدائشی وزن کے مقابلے میں پانچ ماہ میں دو گنا اور ایک سال کی عمر میں تین گنا ہونا چاہیے۔ چار ماہ کی عمر تک صرف ماں کا دودھ کافی ہے۔ چار ماہ کی عمر کے بعد بچے کو دوسری غذا کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔ جس میں وٹامن اے کافی مقدار میں ہو مثلاً سیب‘ آلو وغیرہ وغیرہ۔ تین سال سے کم عمر کے بچوں کو دن میں پانچ یا چھ بار کھانے کی ضرورت ہوتی ہے۔ بیماری کے بعد بچوں کو زیادہ کھانے کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ بیماری کی وجہ سے نشوونما میں جو کمی رہ گئی ہے اس کو پورا کیا جائے۔ ہاں یہ ایک خاص بات ہے کہ بچے کی ذہنی نشوونما اور جذباتی نشوونما کے لیے اس پر اپنی توجہ دیں۔ اس کے ساتھ کھیلیں‘ اس سے باتیں کریں‘ اسے پیار دیں۔
گندگی اور دھول میں بچوں کو جانے سے منع کریں۔ کھانے پینے کی چیزوں کو ڈھانپ کر رکھیں اور انہیں مکھیوں‘ کیڑے مکوڑوں اور دھول سے بچائیں کیونکہ ان سے دست‘ ہیضہ‘ تپ دق جیسی بیماریاں پھیلتی ہیں۔
بچے کو ماں کا دودھ پلاتے رہنا چاہیے اور اس کے ساتھ ساتھ نرم غذا مثلاً کیلا‘ کھچڑی‘ دہی وغیرہ دینا چاہیے۔ ڈاکٹروں سے پوچھے بغیر بچے کو کوئی دوا مت دیں اوریہ بھی یاد رکھیں کہ اگر بچے کو دست‘ قے یا پانی کی کمی جیسی بیماری حملہ آور ہو تو فوراً بچے کو قریبی مرکز صحت لے جائیں۔
بچوں کو جان لیوا بیماریوں سے بچائو کے لیے حفاظتی ٹیکے اور قطرے پلوا لینا چاہئیں۔مائوں کو خاص طور پر خیال رکھنا چاہیے کہ بچے کو ٹیکوں کا کون سا کورس کرواناہے۔ بچے کو تمام ٹیکے بروقت لگوائیں۔ بچے کو نمونیا سے بچانے کے لیے ماں کا دودھ ضروری ہے۔بخار میں مبتلا بچے کو ٹھنڈا رکھنا ضروری ہے لیکن بہت زیادہ ٹھنڈا مت رکھیں اور اس کے ساتھ ملیریا کے دوران بچے کو کافی مقدار میں کھانے پینے کی چیزیں بھی دیتے رہیں۔
بچے کی صحت کے ساتھ ساتھ ماں کو اپنی صحت پر بھی دھیان دینا چاہیے کیونکہ ماں کی صحت اچھی ہوگی تو وہ اپنے پیدا ہونے والے بچے کے ساتھ ساتھ دوسرے بچوں کی بھی صحیح نگہداشت کرسکے گی اور اس طرح وہ قوم کوایک صحت مند انسان میسر کرسکے گی۔
یاد رکھیں!
’’ماں کی صحت اچھی تو بچے کی صحت بھی اچھی‘‘
 

*Sonu*

•°o.O Born to Fly O.o°•
VIP
Mar 5, 2010
46,172
11,604
1,313
بہنوں کی عدالت… ادارہ
طیبہ نذیر… شادیوال گجرات
سوال: السّلام علیکم! راحت جی! کیا ہورہا ہے آج کل؟
جواب: وعلیکم السّلام‘ کالج سے چھٹیاں ہیں اور رمضان کی برکت سے فیض یاب ہونے کی سعی کر رہے ہیں۔
سوال: آپ کا ناول ’’جانِ جاں تُو جو کہے‘‘ بہت اچھا ہے اب کب ایسا ناول لے کے آئیں گی؟‘‘
جواب:۔ تعریف کے لیے شکریہ۔ ان شاء اللہ بہت جلد ایک خوب صورت ناول کے صفحات پر دیکھیں گی۔
سوال: آپ کا اسٹار کیا ہے اور اپنی فیملی کے بارے میں بتائیں؟‘‘
جواب:۔ میرا اسٹار Taurs ہے اور ہم 7 بہن بھائی ہیں۔ الحمدللہ سب خوش باش ہیں۔
سوال: آپ کو لکھتے ہوئے کتنا عرصہ ہوگیا ہے؟‘‘
جواب:۔ 1980ء سے لکھ رہی ہوں۔ ابن صفی مرحوم کی وفات سے لکھنا شروع کیا اور آنچل سے ہی اپنے اس سفر کا آغاز کیا۔
سوال: آپ کو رائیٹر بننے کا کیسے خیال آیا؟
جواب:۔ والد صاحب کا تعلق کیونکہ اخبار کی دنیا سے تھا۔ وہ روزنامہ امروز ملتان کے سینئر ایڈیٹر تھے۔ گھر میں اخبار اور جرائد کا انبار لگا رہتا تھا۔ تو میں نے کچھ لکھنے اور بیان کرنے کے لیے قلم سنبھالا۔ حساس طبیعت نے ہر چیز کو غور سے دیکھنے اور محسوس کرنے پر مجبور کیا۔
سوال: اپنی دو خوبیاں اور دو خامیاں بتائیں؟
جواب:۔ غصہ بہت آتا ہے‘ بہت بے باک اور جرأت مند ہوں۔ اصول پرستی کے باعث کسی غلط اور بے اصولی بات کو دیکھ کر سیخ پا ہوجاتی ہوں۔ مزید یہ کہ دوسروں کی مدد کرکے ان کے کام آنے کی ہر ممکن کوشش کرتی ہوں۔
سوال: آپ کی اپنی پسند کا ناول جو آپ نے بار بار پڑھا ہو؟
جواب:۔ بانو قدسیہ کا ناول ’’راجا گدھ‘‘ اور ممتاز مفتی کا ’’علی پور کا ایلی۔‘‘
سوال: اللہ تعالیٰ آپ کو کامیابیاں نصیب فرمائے‘ آمین۔
جواب:۔ دعا کے لیے بے حد شکریہ۔ بس آپ سب کی دعائیں درکار ہیں۔
عشرت سید رمضان… حیدرآباد‘ سندھ
سوال: پہلی تحریر کا نام اور اپنی لائف اور تعلیم کے بارے میں بتائیں؟
جواب: پہلا افسانہ ’’بھنور اور ساحل‘‘ آنچل میں شائع ہوا۔ زندگی بہت جدوجہد اور مشکلات پر مبنی ہے۔ لیکن الحمدللہ ماں کی دعائوں اور اللہ کی مہربانیوں سے ہر مشکل سے نکالا اور کامیابی بخشی۔ بچپن میں والد صاحب کا انتقال ہوگیا۔ بہن بھائیوں کی ذمہ داریاں نبھائیں۔ سیلف میڈ ہوں۔ تعلیم ایم اے اردو کیا ہے اور Honour اردو کیا۔
سوال: ’’جانِ جاں تُو جو کہے‘‘ دل کو چُھو لینے والی تحریر تھی‘جو کبھی نہیں بھول سکتے‘ آنچل میں اب کب جلوہ گر ہورہی ہیں؟‘‘
جواب: پسندیدگی کا شکریہ آپ کی خواہش سر آنکھوں پر۔ قیصر آرأ باجی جب حکم دیں گی سر کے بل حاضر ہوجائوں گی۔
سوال: ’’جانِ جاں تُو جو کہے‘‘ آپ کی رئیل لائف سے کتنی مطابقت رکھتی ہے؟
جواب: ’’جان جاں تو جو کہے‘‘ میری رئیل لائف سے نہیں مگر میرے گہرے مشاہدے کی ترجمان ہے۔
سوال: وفا آپی آپ نے کیا کوئی خاص ٹاپک پر کہانی لکھی ہے یا تخیلاتی سوچ ہے؟‘‘
جواب: میں حقیقت پر مبنی کہانی لکھتی ہوں۔ یہی وجہ ہے کہ میرے افسانے ادبی جرائد میں بھی شائع ہوتے ہیں۔ مجھے مختلف اور سچ لکھنے کا جنون ہے۔
سوال: آپ میریڈ ہیں یا ان میریڈ اور کون سے شہر میں رہتی ہیں اگر کراچی میں رہتی ہیں تو بتایئے ایڈریس میں آپ سے دوستی کرنا چاہتی ہوں؟
جواب: میں سنگل ہوں۔ ملتان سے تعلق ہے اور ملتان میں ہی رہتی ہوں۔
سوال: اب تک آپ کی کتنی تحریریں آچکی ہے اور کون سی زبان میں اور آنچل سے وابستگی کیسے ہوئی؟
جواب: بے شمار… جو شمار نہیں کی جاسکتی۔ سب سے زیادہ آنچل میں لکھا۔ مزید پاکیزہ‘ شعاع‘ خواتین‘ نازنین‘ شمع‘ فنون اور اخبار جہاں وغیرہ وغیرہ۔ آنچل سے وابستگی طارق عزیز کے پروگرام نیلام گھر کے ذریعے ہوئی۔ طارق عزیز آنچل کا تعارف کرواتے تھے تو میں نے رسالہ خرید کر پڑھا پسند آیا پھر اس کے لیے لکھنا شروع کیا۔ ان دنوں میں ساتویں جماعت کی طالبہ تھی۔
سوال: آپ کا نک نیم کیا ہے اور آپ کے نام میں وفا آتا ہے اس کی کوئی خاص وجہ؟
جواب: وفا میرا تخلص ہے اور میرے والد گرامی کے نام کا حصہ بھی۔ حشمت وفا نک نیم ہے۔ گھر والے پیار سے بے بی پکارتے ہیں مگر سب ہی تقریباً اصل نام سے پکارتے ہیں۔
طیبہ شیریں… کوری خدابخش​
سوال: السّلام علیکم! راحت وفا جی!
جواب: وعلیکم السّلام!
سوال: آپ کی پسندیدہ شخصیت کون سی ہے؟
جواب: میری پسندیدہ شخصیت حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم اور میری پیاری ماں۔
سوال: آپ کے فیورٹ ناول کون سے ہیں؟
جواب: میرے فیورٹ ناول اور افسانے وہ ہیں جنہیں آپ قاری بہنیں پسند کرتی ہیں۔ دیگر لکھنے والوں کے ناول جو متاثر کریں۔
سوال: آپ کو موسم کون سا پسند ہے؟
جواب: موسموں میں موسم گرما پسند ہے۔
سوال: آنچل ڈائجسٹ کیوں پسند ہے؟
جواب:۔ آنچل میری پہلی چاہت‘ پہلی خوشی اور پہلی خواہش ہے۔ میرے قلمی سفر کا آغاز ہے۔ اس میں وہ سب کچھ ہے جو کسی معیاری اور تفریحی ادب میں ہونا چاہیے۔
ساجدہ زید… ویرووالہ​
سوال: السّلام علیکم! راحت وفا کیسی ہیں آپ؟ آپ وفا ہیں تو باقی سب بے وفا ہیں کیا (مائنڈ مت کرنا)؟
جواب: وعلیکم السّلام! میں بالکل ٹھیک ٹھاک ہوں مجھے تو اتنا پتا ہے کہ میں وفا ہوں اور چاہتی ہوں کہ باقی سب بھی وفا سے باوفا ہوں۔
سوال: آپ اپنی کہانیوں میں جو منظر کشی کرتی ہیں تو کیا اس جگہ جاکر بیان کرتی ہیں کیونکہ مشاہدہ کے بغیر کوئی منظر پیش نہیں ہوتا؟
جواب: یقیناً ایک اچھے رائٹر کے گہرے مشاہدے اور ذاتی تجربہ کے باعث ہی اعلیٰ تخلیقات وجود میں آتی ہیں۔
سوال: آپ نے لکھنا کب شروع کیا اور پہلی تحریر؟
جواب: 1980ء سے لکھنا شروع کیا۔ پہلا افسانہ بھنور اور ساحل۔
سوال: اپنے بارے میں تفصیل سے بتایئے گا؟
جواب: بہن بھائیوں میں سب سے بڑی ہوں۔ درس و تدریس کے شعبے سے وابستہ ہوں۔ نوائے وقت ملتان میں ہفتہ وار کالم ’’معاف کیجیے گا‘‘ کے نام سے لکھتی ہوں۔ ریڈیو پاکستان ملتان کے لیے ڈرامے لکھتی ہوں۔ فیچر نگاری کرتی ہوں۔ خاص میں افسانہ نگار اور ناول نگار ہوں۔ خود پسند نہیں ہوں۔ مگر انا پرست ہوں۔ اچھا اور خوش ذائقہ کھانا کھاتی ہوں ورنہ معذرت کرلیتی ہوں۔ اس کے علاوہ سب کا خیال رکھنا پسند کرتی ہوں۔ حد درجہ حساس ہوں۔ اسی لیے کسی کی چھوٹی سی پریشانی دیکھ کر بہت زیادہ پریشان ہوجاتی ہوں۔
سوال: اگر آپ کو کوئی موضوع‘ عنوان دیا جائے تو اس پر لکھنا آپ کے لیے آسان ہوگایا لکھ کر عنوان دینا؟
جواب:۔ دونوں صورتوں میں لکھ لیتی ہوں۔
(ای میل) حبہ حسین… نامعلوم​
سوال: السّلام علیکم! راحت آپی کیسی ہیں آپ اورآپ کا ماہِ رمضان کیسا جارہا ہے؟
جواب: جی میں بالکل ٹھیک ہوں الحمدللہ ماہ رمضان بڑا اچھا گزر رہا ہے۔
سوال: آپ جو لو اسٹوری لکھتی ہیں اس میں اصل زندگی میں کتنے فی صد حقیقت ہوتی ہے؟
جواب: میں زندگی کی کڑوی اور تلخ حقیقت کو کہانی کا حصہ بناتی ہوں۔
سوال: کیا آپ نے خود کسی سے محبت کی ہے؟
جواب: میں سب سے محبت کرتی ہوں کیونکہ محبت سب سے ہی کرنی چاہیے۔
سوال: بہترین زندگی بسر کرنے کے دو اصول؟
جواب: زندگی کو امانت سمجھ کر پوری دیانت داری سے جیو اور جینے دو۔
سوال: نیو رائیٹرز کے لیے کوئی مخلصانا مشورہ؟
جواب: اپنے سینئر کو خوب پڑھا کریں۔ پھر طبع آزمائی کریں اور ہمت کبھی نہ ہاریں۔
سوال: آپ کی تاریخ پیدائش کیا ہے اور کیا آپ سالگرہ مناتی ہیں؟
جواب: 26 اپریل ہے۔ سالگرہ منانا پسند نہیں کرتی۔
سوال: آپ شادی شدہ ہیں اگر ہاں تو آپ اپنی لائف کو کس طرح مینج کرتی ہیں کیوں کہ آپ رائیٹر ہیں؟
جواب: میں سنگل ہوں گھر میں میری پیاری بھابی ستارہ اتنا خیال رکھتی ہیں کہ میں آسانی سے سب کچھ منیج کر لیتی ہوں۔
(ای میل) گڑیا… کراچی
سوال: آپ نے کب اور کہاں سے لکھنا شروع کیا؟
جواب: 1980ء سے آنچل میں لکھنا شروع کیا۔
سوال: کیا آپ اسٹارز پر یقین رکھتی ہیں؟
جواب: بالکل نہیں۔
صائمہ علی خان… لاہور
سوال: کچھ اپنی فیملی کے بارے میں بتائیے اور یہ بھی بتائیے لکھنے کا ادراک کیسے ہوا؟
جواب: جواب اوپر دیکھ لیں۔
سوال: آپ کون سے شہر میں رہتی ہیں اور کیا میں آپ سے دوستی کرسکتی ہوں؟
جواب: ملتان میں رہتی ہوں آپ فیس بک جوائن کرسکتی ہیں۔
سوال: کوئی ایسی بات جو نئے لکھنے والوں کے لیے باعث رہنمائی ہو؟
 

*Sonu*

•°o.O Born to Fly O.o°•
VIP
Mar 5, 2010
46,172
11,604
1,313
جواب: زندگی کی باریکیوں میں ڈوب کر شوق اور لگن سے لکھے مشاہدے اور تجربات کو تخلیق کی بنیاد بنائے۔
عروسہ خان … بہاولپور
سوال: آپ آنچل کے علاوہ اور کس کس شمارے میں لکھتی ہیں؟
جواب: پاکیزہ‘ خواتین‘ شعاع‘ شمع‘ نازنین‘ معاصر اور اخبار جہاں وغیرہ وغیرہ۔
سوال: آپ کی زندگی کا سب سے حسین دن کون سا ہے؟
جواب: جب پہلی کتاب ’’بارش میں میری سہیلی‘‘ شائع ہوئی۔
سوال: کہانیاں لکھنے کا شوق کب اور کیوں ہوا؟
جواب: کہانیاں پڑھ کر لکھنے کو ہی اظہار کا بہترین ذریعہ سمجھا۔
سوال: آپ کا مذہب کی طرف کتنا رحجان ہے؟
جواب: ایک اچھا مسلمان بننے کی کوشش کرتی ہوں باقی اللہ ہمارے اعمال درست اور قبول فرمائے۔ آمین
ثناء علی … منڈی بہاؤ الدین
سوال: آپ کی پسندیدہ شخصیت کون سی ہے؟
جواب: جواب اوپر دیا جا چکا ہے۔
سوال: آنچل کی قارئین کے نام کوئی پیاری سی نصیحت جو آپ کرنا چاہتی ہوں؟
جواب: قرآن اللہ کی رسی ہے اس کو مضبوطی سے تھام لیں تو سکون خوشی دونوں میسر ہوں گے۔
سوال: آپ کی نظر میں ’’آنچل‘‘ کی سب سی بڑی خوبی کیا ہے؟
جواب: میری نظر میں آنچل ایک معیاری اور صاف ستھری بیلنس شیٹ ہے۔ جس میں سب کچھ توازن اور تناسب کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔
سوال: کتابوں سے کس حد تک شغف ہے کون سا شاعر یا ادیب زیر مطالعہ رہتا ہے؟
جواب: بہت زیادہ پڑھنے کا تو وقت نہیں ملتا جتنا ملتا ہے اس میں امجد اسلام امجد‘ احمد فراز‘ فیض اور اشفاق احمد۔
مہوش ماروی …… آزاد کشمیر
سوال: اک تحریر کو تخلیق کرنے کے لیے موضاعات میں کن باتوں کو مد نظر رکھتی ہیں؟
جواب: کہ اس کا تعلق انسان کی حقیقی زندگی سے ہو۔ معاشرے کے عام موضوعات جو حقیقت کی ترجمانی کریں۔ جن سے پڑھنے والوں کو اپنے معاشرے میں موجود ہونے کا احساس
ملے۔
سوال: تنقید کس حد تک ضروری ہے اور کس طرح کی تنقید ہونی چاہیے؟
جواب: تنقید برائے تعمیر ہونی چاہیے۔ تنقید اتنی اہم کہ ہر تخلیق کار کو پہلے اچھا تنقید نگار ہونا چاہیے۔
سوال: آپ معاشرتی نکتہ نظر کو پیش نظر رکھتے ہوئے اپنی تحاریر لکھتی ہیں مجھے آپ کا اندازِ تحریر بہت اچھا لگتا ہے؟
جواب: آپ کی پسندیدگی کا شکریہ۔
سوال: جب آپ کی پہلی تحریر شائع ہوئی تو آپ کے کیا تاثرات تھے؟
جواب: وہ سب سے بڑی خوشی تھی جس کا احساس آج بھی تازہ ہے۔ آنچل سے پہلا چیک 300 روپے کا ملا تھا۔ جسے میں نے کافی عرصہ کیش نہیںکرایا۔
صدف نایاب …… لاہور​
سوال: فرصت کے اوقات کس طرح گزارنا پسند کرتی ہیں؟
جواب: کچھ لکھنے میں یا پھر کوکنگ کر کے۔
سوال: آپ کی زندگی کا مشکل ترین لمحہ؟
جواب: جب تعلیم کے ساتھ ملازمت کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
سوال: جب آپ کا موڈ آف ہوتا ہے تو کیا کرتی ہیں؟
جواب: تو سب کو اس خراب موڈ کی سزا کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
سوال: کتابی شکل میں آپ کے ناول شائع ہوئے ان کے بارے میں بتائیں؟
جواب: کتابی شکل میں اب تک میرے 4 ناول مارکیٹ میں آ چکے ہیں۔ سب سے پہلا گڑیا‘ ماہیا‘ جانِ جاں تو جو کہے اور ایک تھی نینا‘ باقی 3 افسانوی مجموعے مارکیٹ میں ہیں۔ بارش میری سہیلی‘ ہتھیلی پہ پانی اور مور کے پائوں۔
سوال: آپ ہمیشہ خوش رہیں اللہ تعالیٰ آپ کو کامیابیوں و کامرانی سے نوازے آمین
جواب: آپ کا بے حد شکریہ۔
مبشرہ انصاری …… ڈیفنس لاہور​
سوال: لکھاری بننے کا خیال کیسے آیا؟
جواب: جواب اوپر دیا جا چکا ہے۔
سوال: سب سے زیادہ قیمتی اور عزیز از جان اثاثہ؟
جواب: سب سے پہلے میرا ایمان اورپھر میرے سب پیارے رشتے۔
سوال: آپ اپنی سب سے پیاری عادت کے بارے میں بتائیں؟
جواب: سب کا بہت خیال اور ان کا بہت احساس کرنا۔
سوال: کامیاب اور پرسکون زندگی کے لیے کیا بہت ضروری ہے؟
جواب: ایک دوسرے سے محبت رکھنا صبر و قناعت کے ساتھ رہنا۔
سوال: آنچل سے شناسائی کب اور کیسے ہوئی؟
جواب: جواب اوپر دیا جا چکا ہے۔
سوال: آپ کے خیال میں آج کل تحریریں معاشرے کی عکاس ہوتی ہیں؟
جواب: نہیں‘ جبکہ ہونی چاہیے۔
اربیہ شاہ …… بہاولپور
سوال: آپ کہانیاں کیسے تخلیق کرتی ہیں اپنے ارد گرد کے لوگوں کو دیکھ کر یہ کہانیاں آپ ذہن سے تخلیق کرتی ہیں؟
جواب: جواب اوپر دیا جا چکا ہے۔
سوال: آپ کن کے اندازِ تحریر سے متاثر ہیں‘ کن رائیٹرز کو شوق سے پڑھتی ہیں؟
جواب: اشفاق احمد‘ بانو قدسیہ‘ ممتاز مفتی‘ عصمت چغتائی اور منٹو۔
سوال: اپنی شخصیت کو تین لفظوں میں بیان کریں؟
جواب: آرام‘ محبت اور اعتبار۔
امید ہاشمی …… لاہور
سوال: بہترین تعریف یا تنقید جو اب تک یاد ہو؟
جواب: جب آنچل سے اظہر کلیم صاحب کا تعریفی خط ملا۔ ایک افسانے کو عطا الحق قاسمی صاحب نے تنقیدی نظروں سے پڑھ کر رہنمائی کی۔
سوال: کوئی ایسا دن یا رات جو کبھی نہ بھولتا ہو؟
جواب: میری والدہ کی وفات کی رات اور تدفین کا دن۔
سوال: کون سی خوش بو پسند ہے اور کیوں؟
جواب: بہت دھیمی سی خوش بو اچھی لگتی ہے۔ جس سے خوشگوار احساس ہوتا ہے۔
سوال: گھر کا کوئی ایسا کام جو آپ کو کرنا اچھا لگتا ہو یا برا؟
جواب: کوکنگ۔
عکاسہ… چینوٹ​
سوال: آپ کے نزدیک محبت کیا ہے؟
جواب: سب سے اعلیٰ و ارفع جذبہ لازوال طاقت۔
سوال: آپ کی سب سے بڑی خواہش کیا ہے؟
جواب: مرتے وقت کلمہ نصیب ہو۔
سوال: آپ کی پسندیدہ مصنفہ یا مصنف کون سے ہیں؟
جواب: جواب اوپر دیا جا چکا ہے۔
سوال: آپ نے کس خاص واقعہ سے متاثر ہو کر لکھنا شروع کیا؟
جواب: جواب اوپر دیا جا چکا ہے۔
سوال: آپ کی زندگی کا سب سے یادگار دن؟
جواب: میری گاڑی اور ناول ماہیا ایک ساتھ ایک ہی دن آئے۔


 
Top