A Tribute To Sir Ashfaq Ahmad!

  • Work-from-home

Hoorain

*In search of Oyster Pearls*
VIP
Dec 31, 2009
108,467
40,710
1,313
A n3st!
Speechless
kaash hmara b Allah se aisa hi taluq ho Ameen
aapko kbhi kisi ki qirrat Koi bayan Koi waqya sun/daikh kr aise feel hua jaise Sir ashfaq ahmad ko hua @h@!der bro?[Quote:h@!der,post: 2534759, member: 60570"]
میرے ایک دوست تھے سلطان راہی ان کا نام تھا - آپ نے ان کی فلمیں دیکھی ہونگیں - ایک روز مجھے ان کا پیغام ملا کہ آپ آئیں ایک چھوٹی سی محفل ہے - اس میں آپ کی شمولیت ضروری ہے اور آپ اسے پسند کرین گے - میں نے کہا ، بسم الله -
سلطان راہی کو شاید آپ جانتے ہوں یا نہیں اسے قرأت کا بڑا شوق تھا ، اور اس کا اپنا ایک انداز تھا - اس کا اپنا ایک لہجہ تھا - تو اس کے ساتھ ایک اور آدمی بھی تھا گاؤں کا پینڈو آدمی - ...اس نے دھوتی باندھی ہوئی تھی ، کندھے کے اوپر اس کے کھیس تھا - سادہ سا آدمی کچھ اتنا زیادہ متاثر کن بھی نہیں تھا -

تو انھوں نے کہا ان سے ملیں یہ بھا رفیق ہے - ہم دس ، پندرہ لوگ دیوار کے ساتھ ڈھو لگا کر بیٹھ گئے -
سلطاں راہی نے کہا ، آپ کو اپنی کچھ قرأت سنانا چاہتا ہوں - ہم نے کہا بسم الله - انھوں نے کہا میں سوره مزمل پڑھونگا -

تو سلطان راہی نے اپنے انداز میں اپنے لہجے میں ، اور اپنی آواز میں سورہ مزمل کی تلاوت شروع کی - بہت ہی اعلیٰ درجے کی لوگوں نے بہت پسند کیا -
وہ پڑھتے رہے ہم دیوار کے ساتھ ٹیک لگا کر سنتے رہے اور جب ختم ہو گئی تو سب کے دل میں آرزو تھی کہ کاش ایک مرتبہ پھر سے پڑھ سکے مگر انھوں نے بند کر دیا -

پھر انھوں نے بھا رفیق کی طرف دیکھا اور ان سے کہا جی آپ بھی فرمائیں - تو بھا رفیق نے کہا جی میری آرزو بھی سوره مزمل سنانے کی تھی لیکن چونکہ انھوں نے سنا دی -
ہم نے کہا نہیں نہیں آپ بھی ہم کو یہی سنائیں - ہم تو یہ آرزو کر رہے تھے کہ دوبارہ شروع ہوتی -

انھوں نے بیٹھ کر خواتین و حضرات اپنے اس انداز میں کھیس کندھے سے اتار کر گود میں رکھ لیا - اس کے اوپر کہنیاں رکھ کر بیٹھ گئے ، اور سورہ مزمل سنانی شروع کی -
آپ نے بیشمار کیسٹ سنے ہونگے - بیشمار قاریوں کو سنا ہوگا - انھوں نے جو سنایا اس کا اپنا ایک انداز تھا -

جوں جوں وہ سناتے چلے جا رہے تھے ، ہم سارے آدمیوں نے جو بیٹھے تھے ، یہ محسوس کیا اس بیٹھک میں تاریخ کا کوئی اور وقت آ گیا ہے -
یہ وہ وقت نہیں ہے جس میں ہم زندگی بسر کر رہے ہیں ، اور ہم لوگوں کو ایسا لگا کہ ہم قرون اولیٰ کے مدینے شریف کی زندگی میں ہیں ، اور یہ وہی عہد ہے وہی زمانہ ہے -
اور ہم ان خوش قسمت لوگوں میں سے ہیں جو اس عہد کی آواز کو ویسے ہی کسی آدمی کے منہ سے سن رہے ہیں -

یہ سب کا تجربہ تھا - عجیب و غریب تجربہ تھا - ہم نے یوں محسوس کیا جیسے اس کمرے میں بیٹھک میں ، عجیب طرح کی روشنی تھی -
ہو سکتا ہے یہ ہمارا خیال ہو - لیکن اس کی کیفیت ایسی تھی کہ اس نے سب کے اوپر سحر کر دیا تھا - پھر وہ ختم ہو گئی - ہم نے زبان سے شکریہ ادا نہیں کیا ، کیونکہ ہم سارے اتنے جذب ہوگئے تھے کہ بولا نہیں جا رہا تھا -
البتہ ہماری نگاہوں میں ، جھکے ہوئے سروں میں ، اور ہماری کیفیت سے یہ صاف واضح ہوتا تھا کہ یہ جو کیفیت تھی ، جو گزری تھی یہ کچھ اور ہے -

تو کوشش کر کے ہمت کر کے میں نے کہا ، راہی صاحب ہم آپ کے بہت شکر گزار ہیں - پہلے آپ نے سوره مزمل سنا کر پھر آپ نے اپنے دوست کو لا کر تعارف کروایا اور قرآن سنوایا -
یہ کیفیت ہمارے اوپر کبھی پہلے طاری نہیں ہوئی تھی -
تو سلطاں راہی نے کہا ، بھا جی ! بات یہ ہے کہ میں سوره مزمل کو جانتا ہوں ، اور بہت اچھی طرح جانتا ہوں - لیکن یہ شخص مزمل والے کو جانتا ہے تو اس لئے فرق پڑا-
تو جب آپ والی کو جانتے ہیں ، اور جاننے لگتے ہیں زندگی میں خوش قسمتی سے - یا الله سے ایسا رابطہ پیدا ہو جاتا ہے جیسا اس کا تھا تو پھر وہ کیفیت اور طرح کی ہوتی ہے -

از اشفاق احمد زاویہ ١ آر وائے خان صفحہ ١٠٥
@Shizu[/QUOTE]
 
Last edited:

Hoorain

*In search of Oyster Pearls*
VIP
Dec 31, 2009
108,467
40,710
1,313
A n3st!
ممکن ہے آپ کی آنکھ میں ٹیڑھ ہو اور اس بندے میں ٹیڑھ نہ ہو - ایک واقعہ اس حوالے سے مجھے نہیں بھولتا جب ہم سمن آباد میں رہتے تھے - یہ لاہور میں ایک جگہ ہے - وہ ان دنوں نیا نیا آباد ہو رہا تھا اچھا پوش علاقہ تھا -

وہاں ایکی بیبی بہت خوبصورت ، ماڈرن قسم کی بیوہ عورت ، نو عمر وہاں آ کر رہنے لگی - اس کے دو بچے بھی تھے -
ہم جو سمن آباد کے "نیک " آدمی تھے - ہم نے دیکھا کہ ایک عجیب و غریب کردار آکر ہمارے درمیان آباد ہو گیا ہے - اور اس کا انداز زیست ہم سے ملتا جلتا نہیں ہے -

ایک تو وہ انتہائی اعلا درجے کے خوبصورت کپڑے پہنتی تھی ، پھر اس کی یہ خرابی تھی کہ وہ بڑی خوبصورت تھی -

تیسری اس میں خرابی یہ تھی کہ اس کے گھر کے آگے سے گزرو تو خوشبو کی لپٹیں آتیں تھیں -
اس کے جو دو بچے تھے وہ گھر سے باہر بھاگتے پھرتے تھے ، اور کھانا گھر پر نہیں کھاتے تھے - لوگوں کے گھروں میں چلے جاتے اور جن گھروں میں جاتے وہیں سے کھا پی لیتے - یعنی گھر کی زندگی سے ان بچوں کی زندگی کچھ کٹ آف تھی -​

اس خاتون کو کچھ عجیب و غریب قسم کے مرد بھی ملنے آتے تھے - گھر کی گاڑی کا نمبر تو روز دیکھ دیکھ کر آپ جان جاتے ہیں - لیکن اس کے گھر آئے روز مختلف نمبروں والی گاڑیاں آتیں تھیں -

ظاہر ہے اس صورتحال میں ہم جیسے بھلے آدمی اس سے کوئی اچھا نتیجہ نہیں اخذ کر سکتے -​

اس کے بارے میں ہمارا ایسا ہی رویہ تھا ، جیسا آپ کو جب میں یہ کہانی سنا رہا ہوں ، تو آپ کے دل میں لا محالہ اس جیسے ہی خیالات آتے ہونگے -

ہمارے گھروں میں آپس میں چہ میگوئیاں ہوتی تھیں کہ یہ کون آ کر ہمارے محلے میں آباد ہو گئی ہے -​

میں کھڑکی سے اسے جب بھی دیکھتا ، وہ جاسوسی ناول پڑھتی رہتی تھی - کوئی کام نہیں کرتی تھی - اسے کسی چولہے چوکے کا کوئی خیال نہ تھا - بچوں کو بھی کئے بار باہر نکل جانے کو کہتی تھی -

ایک روز وہ سبزی کی دکان پر گر گئی ، لوگوں نے اس کے چہرے پر پانی کے چھینٹے وینٹے مارے تو اسے ہوش آیا اور وہ گھر گئی -

تین دن کے بعد وہ فوت ہوگئی ، حالانکہ اچھی صحت مند دکھائی پڑتی تھی -

جو بندے اس کے ہاں آتے تھے - انھوں نے ہی اس کے کفن دفن کا سامان کیا - بعد میں پتا چلا کے ان کے ہاں آنے والا ایک بندہ ان کا فیملی ڈاکٹر تھا -
اس عورت کو ایک ایسی بیماری تھی جس کا کوئی علاج نہیں تھا -
اس کو کینسر کی ایسی خوفناک صورت لاحق تھی skin وغیرہ کی کہ اس کے بدن سے بدبو بھی آتی رہتی تھی -
جس پر زخم ایسے تھے اور اسے خوشبو کے لئے اسپرے کرنا پڑتا تھا ، تا کہ کسی قریب کھڑے کو تکلیف نہ ہو -
اس کا لباس اس لئے ہلکا ہوتا تھا اور غالباً ایسا تھا جو بدن کو نہ چبھے -​

دوسرا اس کے گھر آنے والا وکیل تھا ، جو اس کے حقوق کی نگہبانی کرتا تھا -

تیسرا اس کے خاوند کا چھوٹا بھائی تھا ، جو اپنی بھابھی کو ملنے آتا تھا -​

ہم نے ایسے ہی اس کے بارے میں طرح طرح کے اندازے لگا لیے اور نتائج اخذ کر لیے اور اس نیک پاکدامن عورت کو جب دورہ پڑتا تھا ، تو وہ بچوں کو دھکے مار کر گھر سے نکال دیتی تھی اور تڑپنے کے لیے وہ اپنے دروازے بند کر لیتی تھی -

میرا یہ سب کچھ عرض کرنے کا مقصد یہ تھا کہ ہم تنقید اور نقص نکالنے کا کام الله پر چھوڑ دیں وہ جانے اور اس کا کام جانے -

ہم الله کا بوجھ اپنے کندھوں پر نہ اٹھائیں ، کیونکہ اس کا بوجھ اٹھانے سے آدمی سارے کا سارا "چبہ" ہو جاتا ہے ، کمزور ہو جاتا ہے ، مر جاتا ہے -​

الله تعالیٰ آپ کو آسانیاں عطا فرمائے اور آسانیاں تقسیم کرنے کا شرف بخشے آمین

از اشفاق احمد زاویہ ٢ تنقید اور تائی کا فلسفہ صفحہ ٦٧

@Don @Pari @Hoorain @RedRose64 @Mahen @STAR24 @Sariya @Mystery
@Abidi @Shizu @Iceage-TM @Toobi @i love sahabah @Prince-Farry @Janan
@NamaL @Fa!th @MSC @~Ambitiou$ Girl~ @Armaghankhan @yoursks @SaaD_KhaN @thefire1
@Hira_Khan @MIS_MaHa @zulfi_kulfi @Guriya_Rani @Azeyy @Gul-e-lala @maryamtaqdeesmo
@shzd @~Bella~ @Fantasy @Atif-adi @Lost Passenger @marzish @Afrasyyab @Pakhtoon
@Rubi @*fajar* @Tariq Saeed @Mas00m-DeVil @Wafa_Khan @amazingcreator @marib
@S_ChiragH @Binte_Hawwa @sweet_c_kuri @sabha_khan40 @Masoom_girl @hariya
@Aayat @italianVirus @Aa$hi @saviou @sabeha @attiya @Princess_E @Asheer @bilal_ishaq_786
@Pakistani_angel @shailina @Shararti_Bacha @maanu115 @Shiraz-Khan @Dua001
@Rahath @Shireen @zonii @Noor_Afridi @sweet bhoot @Lightman @Leeza_Rose @Noorjee @hafaz @Miss_Tittli
@Bela @LuViSh @aribak @BabyDoll @Silent_tear_hurt @gulfishan @Manxil @Raat ki Rani @candy @Asma_tufail
@errorsss @raaz the secret @diya. @isma33 @hashmi_jan @smarty_dollie @Era_Emaan @AshirFrhan @aira_roy
@saimaaaaaaa @Nighaat @crystal_eyez @Mantasha_Zawaar @zaatzarra @reality @illusionist @DesiGirl @huny
@Hudx @StunninG_BeauTy @Zia_Hayderi @maryamtaqdeesmo @Fadiii @minaahil @UbedThaheem @Fanii @naazii
@Aa$hi @fatimanoor @doubleaful @NailaRubab @Taunsvi

Lajwab
 
  • Like
Reactions: Zach

H@!der

Super Star
Feb 22, 2012
8,413
3,070
1,313
Speechless
kaash hmara b Allah se aisa hi taluq ho Ameen
aapko kbhi kisi ki qirrat Koi bayan Koi waqya sun/daikh kr aise feel hua jaise Sir ashfaq ahmad ko hua @h@!der bro?[Quote:h@!der,post: 2534759, member: 60570"]
@Shizu
[/QUOTE]

aap ne bilkul sehi kaha sis..

aur.. Quraan to SubhanAllah wese hi dil me uter janey wali kitaab he..
jahan tak Aisa feel honey ka aap ne poocha to .. khair.. us ke liye to ek saaf aur shaffaf dil chhye.. jis par asar ho saky.. na ke aisey dil jin par Allah khud farmaty hen ke " in par to Mohar lag chuki he"
magar haan.. Alhamdolillah .. is siyahi ke bawjood kuch mawaqeh aisey hen ke jin par fakhar mehsoos hota he..
Walida Mohterma ki Qir'at hamesha ham sab bahut shauq se sunty thy.. ab bhi karti hen wo magar .. Hamari kismat itni achi nahi rahi ab ke un ke zanu se lag kar bethen aur mustafeed hon..

magar haan.. mere ek dost hen.. un ke chotey bhai ki aawaz me Allah be bahut mithaas rakhi he.. halanke wo choty hen ham se .. abi mashAllah koi 17-18 saal ke hi hen.. leken kabi agar aisa moqa aa jaey ke ghar par hi namaz padhi padey un ke haan ( he is a close one) to hamari farmaesh zaroor hoti he ke wohi imamat karwaey.. mashAllah bahut piyari qir'at karty hen wo..

is ke liawa.. jahan tak me ne dekha he hamare Iranian bhai mashAllah bahut hi khoobsoorat qir'at karty hen.. 2 sal pehly omera ke moqa par masjid e nabwi SAW me ek momin se mulaqat hui.. ek goshey me bethy wo tilawat farmaa rahy thy.. wop moqa kuch aisa tha shayad ke un ki aawaz lag gyee.. qir'at chahey itni b khoobsoorat na hui hoi ke saman band de magar lehja bahut pur-taseer thaa aur aankhon se behty aanso us par mohar sabt kar rahy thyy.. wo lamhaat bhooly se b nahi bhool sakta..

aap ke shahoor me koi aisee yaad taaza hui ho to zaroor share kijiye gaa.. :)
 
  • Like
Reactions: Hoorain

aap ke shahoor me koi aisee yaad taaza hui ho to zaroor share kijiye gaa.. :)[/QUOTE]
MashaALlah :)
jesi Ashfaq Ahmad ne btaya wesi koi yaad nhi :(
 
jesi Ashfaq Ahmad ne btaya wesi koi yaad nhi :([/QUOTE]

wesa hona to .. as i said.. naseeb walon ke naseeb hen..
magar .. us ka ilawa b kuch ho to zaroor bataiye ga.. :)
 
  • Like
Reactions: Hoorain

H@!der

Super Star
Feb 22, 2012
8,413
3,070
1,313
صوفیائے کرام اور بزرگ کہتے ہیں کہ جب انسان آخرت میں پہنچے گا اور اس وقت ایک لمبی قطار لگی ہوئی ہوگی اللہ تعالیٰ وہاں موجود ہوں گے وہ آدمی سے کہے گا کہ ' اے بندے! میں نے تجھے جو معصومیت دے کر بھیجا تھا وہ واپس دے دے اور جنت میں داخل ہو جا '
جس طرح گیٹ پاس ہوتے ہیں اللہ یہ بات ہر شخص سے پوچھے گا لیکن ہم کہیں گے کہ یا اللہ ! ہم نے تو ایم اے ایل ایل بی یا پی ایچ ڈی بڑی مشکل سے کیا ہے لیکن ہمارے پاس وہ معصومیت نہیں ہے ' ۔خواتین و حضرات ! روحانی دوا میں معصومیت وہ اجزائے ترکیبی یا نسخہ ہے جس کا گھوٹا لگے گا تو روحانی دوا تیار ہوگی ۔ اور اس نسخے میں تھوڑی سی معصومیت درکار ہے ۔ اس دوائی کو بنانے کے لیے ڈبے ، بوتلیں وغیرہ نہیں چاہئیں بلکہ جب آپ روحانی دوا بنائیں تو سب سے پہلے ایک تھیلی بنائیں جس طرح جب ہم بڈھے لوگ سفر کرتے ہیں تو دواؤں کی ایک تھیلی اپنے پاس رکھتے ہیں ۔بہت سی ہوائی کمپنیاں ایسی ہیں جن کے ٹکٹ پر لکھا ہوتا ہے کہ
Check your passport and Visa and their validity and your medicine bag.
آپ کو ایک تھیلی بنانا پڑے گی جس کے اندر تین نیلے منکے ،یا جو بھی آپ کی پسند کا رنگ ہے اس کے منکے ، اور اعلیٰ درجے کی کوڈیاں ، ایک تتلی کا پر اگر تتلی کا پر نہ ملے تو کالے کیکر کا پھل ، کوئی چھوٹی سی آپ کی پسند کی تصویر ، چھوٹے سائز میں سورۃ رحمٰن اور اس کے اندر ایک کم از کم ۳۱ دانوں کی تسبیح ہونی چاہئیے اس تھیلی میں ایک لیمن ڈراپ ہونا چاہئیے اس تھیلی میں ایک سیٹی اور ایک پرانا بلب بھی رکھیں پھر آپ لوٹ کر معصومیت کی طرف آئیں گے ۔ یہ میری پسند کی چیزوں پر مبنی تھیلی ہے ۔ آپ اپنی پسند پر مبنی چیزیں تھیلی میں رکھ سکتے ہیں اس پر کوئی پابندی نہیں لیکن یہ تھیلی ہونی ضروری ہے ۔۔۔​
@Hoorain
 
  • Like
Reactions: Shizu and Hoorain

H@!der

Super Star
Feb 22, 2012
8,413
3,070
1,313

آپ کبھی فجر کی نماز کے بعد کسی ان پڑھ عام سے کپڑے پہنے کسی دیہاتی ، جسے وضو اور غسل کے فرائض سے بھی شاید پوری طرح واقفیت نہ ہو، وہ جب نماز کے بعد قرآن پاک پڑھنے کے لیے کھولے گا تو قرآن پاک کا غلاف کھولنے سے پہلے دو بار اسے آنکھوں سے لگائے گا اور چومے گا ۔ اس کی اس پاک کتاب سے محبت اور عقیدت دیدنی ہوتی ہے ۔ وہ قرآن پاک میں لکھی عربی کی آیات کی معانی سے واقف نہیں ہوتا ۔ لیکن وہ جس محبت سے اسے پڑھ رہا ہوتا ہے وہ قابلِ رشک ہوتا ہے ۔

اشفاق احمد لچھے والا زاویہ3​
 
Top