A Tribute To Nimra Ahmad(nimra Ahmad K Iqtabas)!

  • Work-from-home

Hoorain

*In search of Oyster Pearls*
VIP
Dec 31, 2009
108,467
40,710
1,313
A n3st!
"تم نے ایک دفعہ مجھ سے پوچھا تھا حیا ! کہ میں ہر وقت اسکارف کیوں پیہنتی ہوں؟
عائشے سر جھکائے لکڑی کے ٹکڑے کا کنارہ تراشتے ہوئے کہہ رہی تھی۔ "میں تمہیں بتاؤں ‘ میرا بھی دل کرتا ہے کے میں وہ خوبصورت لباس پہنوں جو بیوک ادا میں استنبول یا اٹلی اور اسپین کی لڑکیاں پہن کر آتی ہیں۔ بلکل جیسے ماڈلز پہنتی ہیں اور جب وہ اونچی ہیل کے ساتھ ریمپ پہ چلتی آ رہی ہوتی ہیں تو ایک دنیا ان کو محسور ہو کر دیکھ رہی ہو
تی ہے۔ میرا بھی دل کرتا ہے کہ میں بھی ایسے اسمارٹ اور ٹرینڈی ڈیزائنر لباس پہن کر جب سڑک پہ چلوں تو لوگ محسور و متاثر ہو کر مجھے دیکھیں۔۔۔۔۔ لیکن--- وہ سانس لینے کو رکی، حیا بنا پلک جھپکے ، سانس روکے اسے دیکھ رہی تھی۔
"لیکن... پھر مجھے خیال آتا ہے۔ یہ خیال کہ ایک دن میں مر جاؤں گی، جیسے تمہاری دوست مر گئی تھی اور میں اس مٹی میں چلی جاؤں گی، جس کے اوپر میں چلتی ہوں۔ پھر ایک دن سورج مغرب سے نکلے گا اور زمین کا جانور زمین سے نکل کر لوگوں سے باتیں کریگا اور لال آندھی ہر سو چلے گی- اس دن مجھے بھی سب کے ساتھ اٹھایا جائیگا۔ تم نے کبھی اسٹیڈیمز دیکھے ہیں جن میںبڑی بڑی اسکرینز نصب ہوتی ہیں؟ میں خود کو ایسے ہی اسٹیڈیم میں دیکھتی ہوں۔ میدان کے عین وسط میں کھڑے۔ اسکرین پہ میرا چہرا ہوتا ہے اور پورا میدان لوگوں سے بھرا ہوتا ہے۔ سب مجھے ہی دیکھ رہے ہوتے ہیں اور میں اکیلی وہاں کھڑی ہوتی ہوں۔ میں سوچتی ہوں حیا، اگر اس وقت میرے رب نے مجھ سے پوچھ لیا کہ انا طولیہ کی عائشے گل، اب بتاؤ تم نے کیا‘ کیا؟ یہ بال‘ یہ چہرا‘ یہ جسم‘ یہ سب تو میں نے تمہیں دیا تھا- یہ نہ تم نے مجھ سے مانگ کر حاصل کیا تھا اور نہ ہی اس کی قیمت ادا کی تھی۔ یہ تو میری امانت تھی۔ پھر تم نے اسے میری مرضی کے مطابق استعمال کیوں نہیں کیا؟ تم نے اس وہ کام کیوں کیئے جن کو میں نا پسند کرتا ہوں؟ تم نے ان عورتوں کا رستہ کیوں چن لیا جن سے میں ناراض تھا؟"
میں نے ان سوالوں کے بہت جواب سوچے ہیں، مگر مجھے کوئی جواب مطمئن نہیں کرتا۔ روز صبح اسکارف لینے سے پہلے میری آنکھوں کے سامنے ان تمام حسین عورتوں کے دلکش سراپے گردش کرتے ہیں جو ٹی وی پہ میں نے کبھی دیکھی ہوتی ہیں اور میرا دل کرتا ہے کہ میں بھی ان کا راستہ چن لوں، مگر پھر مجھے وہ آخری عدالت یاد آ جاتی ہے، تب میں سوچتی ہوں کہ اس دن میں الله کو کیا جواب دوں گی؟ میں ترازو کے ایک پلڑے اپنا وہ سراپا ڈالتی ہوں جس میں، میں خود کو اچھی لگتی ہوں اور دوسرے میں وہ جس میں، میں الله تعٰالی کو اچھی لگتی ہوں۔ میری پسند کا پلڑا کبھی نہیں جھکتا۔ الله کی پسند کا پلڑا کبھی نہیں اٹھتا۔ تم نے پوچھا تھا کہ میں اسکارف کیوں لیتی ہوں؟ سو میں یہ اس لیئے کرتی ہوں کیونکہ میں الله کو ایسے اچھی لگتی ہوں

از نمرہ احمد ۔ جنت کے پتے
 

Hoorain

*In search of Oyster Pearls*
VIP
Dec 31, 2009
108,467
40,710
1,313
A n3st!
[DOUBLEPOST=1357699770][/DOUBLEPOST]
حیا' یہ جو ہمارا اللہ سے فاصلہ آ جاتا ہے نا ،یہ سیدھی سڑک کی طرح نہیں ہوتا .یہ پہاڑ کی طرح ہوتا ہے اس کو بھاگ کر طے کرنے کی کوشش کرو گی تو جلدی تھک جاؤ گی ، جست لگاؤ گی تو درمیان میں گر جاؤ گی ، اڑنے کی کوشش کرو گی تو ہوا ساتھ نہیں دے گی "
یہ فاصلہ بےبی اسٹیپس سے عبور کیا جاتا ہے 'جھوٹے جھوٹے قدم اٹھا کر چوٹی پر پہنچا جاتا ہے کبھی بھی درمیان میں پلٹ کر نیچے اترنا چاہو گی تو پرانی زندگی کی کشش ثقل کھینچ لے گی اور قدم اترتے چلے جائیں گے اور اوپر چڑھنا اتنا ہی دشوار ہو گا مگر ہر اوپر چڑھتے قدم پہ بلندی ملے گی . سو بھاگنا مت ،جست لگانے کی کوشش بھی نہ کرنا .بس چھوٹے چھوٹے اچھے کام کرنا اور چھوٹے چھوٹے گناہ چھوڑ دینا.


جنت کے پتے ۔ نمرہ احم
[DOUBLEPOST=1357699802][/DOUBLEPOST]لوگ کہتے ہیں زندگی میں یہ ضروری ہے اور وہ ضروری ہے__ میں تمہیں بتاؤں زندگی میں کچھہ بھی ضروری نہیں ہوتا نہ مال، نہ اولاد، نہ رتبہ، نہ لوگوں کی محبت ... بس آپ ہونے چاہییں اور آپ کا الله سے ایک ہر پل بڑھتا تعلق ہونا چاہئے_ باقی یہ مسلے تو کسی بادل کی طرح ہوتے ہیں..
جہاز کی کھڑکی سے کبھی نیچے تیرتا کوئی بادل دیکھا ہے؟ اوپر سے دیکھو تو وہ کتنا بے ضرر لگتا ہے مگر جو اس بادل تلے کھڑا ہوتا ہے نا..اس کا پ
ورا آسمان بادل ڈھانپ لیتا ہے اور وہ سمجھتا ہے کہ روشنی ختم ہوگئی، اور دنیا تاریک ہوگئی..غم بھی ایسے ہوتے ہیں جب زندگی پہ چھا جاتے ہیں تو سب تاریک لگتا ہے لیکن اگر تم اس زمین سے اوپر اٹھہ کر آسمانوں سے پورا منظر دیکھو تو تم جانوگی کہ یہ تو ایک ننھا سا ٹکڑا ہے جو ابھی ہٹ جائے گا...اگر یہ سیاہ بادل زندگی پہ نہ چھائیں نا..تو ہماری زندگی میں کبھی رحمت کی بارش نہ ہو
...!!



جنت کے پتے _____ نمرہ احمد

__________________[DOUBLEPOST=1357699815][/DOUBLEPOST]
" میں نے آپ کے پچھلے لیکچر سے متاثر ہو کر قرآن سیکھنا شروع کیا تھا.مگر قرآن پڑھتے اب مجھ پر پہلے والی کیفیت طاری نہیں ہوتی. دل میں گداز نہیں پیدا ہوتا. میں قرآن پڑھتا ہوں تو میرا ذہن بھٹک رہا ہوتا ہے."

تیمور نے مائیک قریب کیا، پھر بغور اس
لڑکے کو دیکھتے ہوئے پوچھا." آپ کہیں جھوٹ تو نہیں بولتے؟"
"جی؟" وہ بھونچکا رہ گیا .
...
ایک بار یاد رکھیے گا، قرآن صرف صادق اور آمین کے دل میں اترتا ہے. میں نے اس کتاب کے بڑے بڑے علما کو دیکھا ہے، جو امانت کی راہ سے ذرا سے پھسلے اور پھر ان سے قرآن کی حلاوت چھین لی گئی. اور پھر کبھی وہ اس کتاب کو ہاتھ نہ لگا سکے."
بات کرتے ہوئے تیمور ہمایوں کی کانچ سی بھوری آنکھوں میں ایک کرب ابھرا تھا.اس نے صوفے کی پشت پہ ہاتھ رکھے.

فرشتے ساکت کھڑی تھی.اس کے پیچھے دیوار میں شیلف بنا تھا. ایک طرف میز تھی .میز پہ تازہ تہہ کی ہوئی جائے نماز ابھی ابھی رکھی گئی تھی.
ساتھ شیلف کے سب سے اوپر والے خانے میں احتیاط سے غلاف میں لپٹی ایک کتاب رکھی تھی. اس کا غلاف بہت خوبصورت تھا. سرخ ویلویٹ کے اوپر سلور ستارے. مگر گذرتے وقت نے غلاف کے اوپر گرد کی ایک تہہ جما دی تھی اور وہ شیلف اتنا اونچا تھا کہ اس تک اسٹول پہ چڑھے بغیر ہاتھ نہیں جاتا تھا.

"جس شخص میں صداقت اور امانت ہوتی ہے اور وہ واقعی قرآن حاصل کرنا چاہتا ہے تو قرآن اس کو دے دیا جاتا ہے." اسکرین پہ وہ روشن چہرے والا شخص کہ رہا تھا.
" ہم حضرت محمد صلی الله علیہ وسلم کے زمانے کے عرب معاشرے کے بارے میں عمومی تاثر یہ رکھتے ہیں کہ وہ بہت جاہل اور گنوار لوگ تھے اور بیٹیوں کو زندہ دبانے والے وحشی تھے. لیکن ان لوگوں میں بہت سی خوبیاں بھی تھیں. وہ مہمان نواز تھے، عہد کی پاس داری کرتے تھے. جہاں تک بیٹیوں کو زندہ درگور کرنے کا تعلق ہے تو یہ کام عرب کے کچھ غریب قبائل کرتے تھے اور اس وقت بھی انسانی حقوق کی تنظیمیں تھیں جو فدیہ دے کر ان بچیوں کو چھڑاتی تھیں.
اور رہی بات صداقت کی تو عرب معاشرے میں جھوٹ بولنا انتہائی قبیح عمل سمجھا جاتا تھا اور لوگ اس شخص پہ حیران ہوتے تھے جو جھوٹ بولتا ہو.

اسی لئے ان لوگوں کو قرآن دیا گیا تھا اور اسی لئے ہم لوگ اس کی سمجھ سے محروم کر دے گئے ہیں، کیوںکہ نہ تو ہم سچ بولتے ہیں اور نہ ہی امانت کا خیال رکھتے ہیں بھلے وہ کسی ذمہ داری کی امانت ہو، کسی کی عزت کی یا کسی کے راز کی
."

از نمرہ احمد، مصحف
[DOUBLEPOST=1357699922][/DOUBLEPOST]"Nimra Ahmed" kay novel"Beli Rajpootan Ki Malka"say

Jub ksi say mouhabbat ki jati hay to dil may aik qabristan bhi banaya jata hay is may apnay mehboob ki tamam khamiyan dafan kar di jati han or phir un kay kutbay nahi lagaye jatay.
[DOUBLEPOST=1357699967][/DOUBLEPOST]کسی کو جیتا کیسے جاتا ہے ؟"
"اپنا دل ہار کر"
"اور دل کیسے ، ہارا جاتا ہے "
"اپنی ذات کومٹی میں ملا کر "
"اور اگر تب بھی وہ نہ ملے جس کی تمنا ہو تو ؟"
"تو صبر کر لیا جاتا ہے میری دیہی ! الله کسی کو ریاضت کو رایگان نہیں کرتا "

[page no 169- Beli rajputan ki malika(october 2010)]
[DOUBLEPOST=1357700118][/DOUBLEPOST]ہمارے مسئلے اور ہماری پریشانیاں بھی راز ہی ہوتی ہیں۔ ان کا دوسروں کے سامنے اشتہار نہیں لگاتے بیٹا! جو انسان اپنے آنسو دوسروں سے صاف کرواتا ہے‘ وہ خود کو بے عزت کر دیتا ہے اور جو اپنے آنسو خود پونچھتا ہے‘ وہ پہلے سے بھی مضبوط بن جاتا ہے۔

(اقتباس: نمرہ احمد کے ناول "جنّت کے پتے" سے)[DOUBLEPOST=1357700178][/DOUBLEPOST]
[DOUBLEPOST=1357700198][/DOUBLEPOST]
[DOUBLEPOST=1357700223][/DOUBLEPOST]
[DOUBLEPOST=1357700248][/DOUBLEPOST]
[DOUBLEPOST=1357700270][/DOUBLEPOST]
[DOUBLEPOST=1357700479][/DOUBLEPOST]
[DOUBLEPOST=1357700493][/DOUBLEPOST]
[DOUBLEPOST=1357700507][/DOUBLEPOST]
[DOUBLEPOST=1357700633][/DOUBLEPOST]" مجھے نہیں معلوم کے حجاب واجب ہے یا مستجب ' بس میں یہ جانتی ہوں کے یہ الله کو پسند ہے تو پھر یہ مجھے بھی پسند ہونا چاہیے "
(اقتباس " نمرہ احمد " کے ناول " جنّت کے پتے " سے )[DOUBLEPOST=1357700738][/DOUBLEPOST]
[DOUBLEPOST=1357700801][/DOUBLEPOST]"میں رحمن کے بندے کو خوش کرنے کے کے لئے رحمن کو ناراض نہیں کرسکتی تھی..میں جھوٹ نہیں بول سکتی تھی..."
اسکی بڑی بڑی آنکھیں بھیگ گیں..
"جو جتنا اچھا جھوٹ بولتا ہے بہارے! یہ دنیا اسی کی ہوتی ہے "
" لیکن پھر اسکی آخرت نہیں ہوتی' یہ آیشے گل کہتی ہے "
[DOUBLEPOST=1357701019][/DOUBLEPOST]" کیوں کے حجاب پہننا ' جنگ خندق کو دعوت دینا ہے - گروہوں کی جنگ میں حجابی لڑکی کو دل پر پتھر باندھ کراپنے گرد خندق کھودنی پڑتی ہے' اتنی گہری خندق کے کوئی پاٹنے کی جرّت نہ کرسکے- اور پھر اسے اس خندق کے پار محصور رہنا پڑتا ہے - اس جنگ میں اصل دشمن اہلے مکّہ نہیں ہوتے ' بلکے اصل تکلیف بنو قریظہ سے ملتی ہے- یہ جنگ ہوتی ہی بنو قریظہ سے ہے اور خندق کی جنگ کبھی بھی بنو قریظہ کے بغیر وجود میں نہیں آتی "
آیشےخاموش ہوے تو کچھ سحر ٹوٹا..حیا نے سمجھ کر سر ہلایا- قرآن کی پہیلیاں زیادہ دلچسپ ہوتی ہیں..
(اقتباس: نمرہ احمد کے ناول "جنّت کے پتے" سے)
[DOUBLEPOST=1357701328][/DOUBLEPOST]
[DOUBLEPOST=1357701381][/DOUBLEPOST]جو غار ثور کے آخری سوراخ پہ اپنا پاؤں رکھ دیتا ہے اور ساری رات سانپ سے ڈسے جانے کے باوجود اف نہیں کرتا‘ اس کی اس ایک رات کی نیکیاں عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی زندگی بھر کی نیکیوں کے برابر ہوتی ہیں۔ مگر ہر شخص ابوبکر نہیں بن سکتا۔ ابوبکر صرف ایک ہی ہوتا ہے۔ پہلوں میں پہل کرنے والا۔

(اقتباس: نمرہ احمد کے ناول "جنّت کے پتے" سے)[DOUBLEPOST=1357701395][/DOUBLEPOST]
[DOUBLEPOST=1357701486][/DOUBLEPOST]
[DOUBLEPOST=1357701558][/DOUBLEPOST]
[DOUBLEPOST=1357701586][/DOUBLEPOST]
[DOUBLEPOST=1357701633][/DOUBLEPOST]
" اور آگ والے جنّت والوں کو پکار پکار کر کہیںگے کے ڈالو ہم پر پانی میں سے یا اس میں سے جو الله نے تمہے بخشا ہے.. وہ کہیںگے' بے شک الله نے ان دونوں کو حرام کردیا ہے انکار کرنے والوں پر.. "
وہ وہیں ریلنگ پر ہاتھ رکھے ساکت سی کھڑی رہ گی .. ایک دم سے وقت پانچ روز پیچھے چلا گیا..وہ کرسی سے بندھی ہوے اسی کمرے میں گری پڑی تھی جسمیں بہت سی آگ تھی..الاو' انگیٹھی ' ابلتا ویکس 'دہکتی سلاخیں ... اسے اپنی چیخیں سنائی دے رہی تھیں.. " پانی ڈالو مجھ پر.. پانی ڈالو مجھ پر..."
عاشے اسی طرح پڑھ رہی تھی..
[جنّت کے پتے : نمرہ احمد]
[DOUBLEPOST=1357701737][/DOUBLEPOST]
[DOUBLEPOST=1357701765][/DOUBLEPOST]
 

AnadiL

••●∂ιѕαѕтєя●••
VIP
Nov 24, 2012
72,933
23,237
1,313
"یہ رہا وہ انت۔۔۔۔ غلطہ ٹاور۔ جسے جاننے کا تمہیں تجسس تھا۔ اس نے ٹاور کی طرف اشارہ کیا۔
"اور انت جاننے کا سب سے بڑا نقصان پتا ہے کیا ہوتا ہے جہان؟"
جہان نے سوالیہ نظروں سے اُسے دیکھا۔
"انسان کا سفر ختم ہو جاتا ہے۔"

(نمره احمد کے ناول ’’جنت کے پتے‘‘ سے اقتباس)
 
  • Like
Reactions: Hoorain

H@!der

Super Star
Feb 22, 2012
8,413
3,070
1,313
hmmmmmmmmm.. wd take some time to go thru.. but .. seems nice..
magar ek guzarish he.. kya hi behter na ho ke ham pehly ek post ko padh len.. agar kuch samaj me aaey to samaj len.. yaa baat kar ke doosry ko samjha den.. fir koi new iqtabas post karen..
is terha koi qeemti cheez miss nahi ho gi.. aint it?
:)
 

AnadiL

••●∂ιѕαѕтєя●••
VIP
Nov 24, 2012
72,933
23,237
1,313
hmmmmmmmmm.. wd take some time to go thru.. but .. seems nice..
magar ek guzarish he.. kya hi behter na ho ke ham pehly ek post ko padh len.. agar kuch samaj me aaey to samaj len.. yaa baat kar ke doosry ko samjha den.. fir koi new iqtabas post karen..
is terha koi qeemti cheez miss nahi ho gi.. aint it?
:)
Hmmm.,..
agree..:)
Thk na @Hoorain sis..
toh Tag bhi kardiyan karen phir koi behatareeeeen iqtebas lage toh;)
 

H@!der

Super Star
Feb 22, 2012
8,413
3,070
1,313
very true abd.. so deeep..
Museebat ke Allah hamesha zyada yaad aat ahe.. kisi ko Shikwey shikayton ke liye to kisi ko Shukar aur niyaaz mandi ke liye..
magar thodi se rahat mily to bas hamary phir se wohi lachan.. to Allah tahala thodey thodey waqfe se jhatkey b dety hen.. kyun ke wo ham se bahut pyar karty hen..a ur chahty hen ke Chahey museebat me hi pad kar mera banda muje yaad to karey.. kuch to gunah kam hon is ke.. ta ke qiyamt ke din muej mere bandey ko dozakh se bachaney aur Jannat me dakhil karney ka bahana mil jaey.. Allah to hamen bakhshney ke bahaney dhoondty hen.. choti choti baton par hamary liye itna bada bada inham rakh diyaa ke pichli ummaton ke tasawwur se b bahit.. maan baap ko ek dafa pyar ki nazar de dekh lo to Hajj ka sawab.. Shab e qadar ki ek raat ki ibadat kar lo to hazaron salon ki ibadat ka sawab.. Naiki ka irada b dil me kar lo to naiki khatey me aa jati he.. aur badi kar ke b Allah mohlat dety hen ke bandey toba kar le.. Subhan Allah..
aur ham nalaeyk log.. itny ehsanon ko jaisey apna haq samaj kar koi parwa hi nahi karty..

Allah hamen apni panah me rakhy.. Aamin

umda sharin ge Haya.. thanks :)
 

AnadiL

••●∂ιѕαѕтєя●••
VIP
Nov 24, 2012
72,933
23,237
1,313
very true abd.. so deeep..
Museebat ke Allah hamesha zyada yaad aat ahe.. kisi ko Shikwey shikayton ke liye to kisi ko Shukar aur niyaaz mandi ke liye..
magar thodi se rahat mily to bas hamary phir se wohi lachan.. to Allah tahala thodey thodey waqfe se jhatkey b dety hen.. kyun ke wo ham se bahut pyar karty hen..a ur chahty hen ke Chahey museebat me hi pad kar mera banda muje yaad to karey.. kuch to gunah kam hon is ke.. ta ke qiyamt ke din muej mere bandey ko dozakh se bachaney aur Jannat me dakhil karney ka bahana mil jaey.. Allah to hamen bakhshney ke bahaney dhoondty hen.. choti choti baton par hamary liye itna bada bada inham rakh diyaa ke pichli ummaton ke tasawwur se b bahit.. maan baap ko ek dafa pyar ki nazar de dekh lo to Hajj ka sawab.. Shab e qadar ki ek raat ki ibadat kar lo to hazaron salon ki ibadat ka sawab.. Naiki ka irada b dil me kar lo to naiki khatey me aa jati he.. aur badi kar ke b Allah mohlat dety hen ke bandey toba kar le.. Subhan Allah..
aur ham nalaeyk log.. itny ehsanon ko jaisey apna haq samaj kar koi parwa hi nahi karty..

Allah hamen apni panah me rakhy.. Aamin

umda sharin ge Haya.. thanks :)
uh welcOme n Ameen..:)
 

AnadiL

••●∂ιѕαѕтєя●••
VIP
Nov 24, 2012
72,933
23,237
1,313

‫چیزیں حیثیت نھیں رکھتیں، انسا ن بھی نھیں ر کھتے، اھم ہوتے ہیں ر شتے۔ جب ہم سے چیزیں چھین لی جائیں

تو دل ڈوب ڈوب کر ابھرتا ہے

مگر جب رشتے کھو جائیں تو دل ایسا ڈوبتا ہے که ابھر نھیں سکتا۔

نمره احمد کے ناول " پا ر س " سے اقتباس
 
  • Like
Reactions: P@ssion
Top