A Letter To A Lost Friend

  • Work-from-home

Zia_Hayderi

TM Star
Mar 30, 2007
2,468
1,028
1,213
ڈیئر تمیم
آداب
میں خیریت سے ہوں اور آپکی خٰریت نیک مطلوب ہے-

خط لکھنے کی وجہ یہ کہ میں تم کو سمجھانا چاہتا ہوں کہ میں تمھیں بھول گیا ہوں- میں نے تمہاری گلی تمہارا محلہ‘ حتیٰ کہ شہر تک چھوڑ دیا ہے- ایک جنگل میں آبسا ہوں‘ ہاں جنگل میں- یہاں کوئی مجھے نہیں جانتا ہے- یہاں ایسی کوئی جگہ نہیں ہے جو تم سے وابسطہ ہو- پھر بھی اس جنگل میں‘ تمہاری یاد کسی نہ کسی طرح راستہ بنا کر پہنچ جاتی ہے-

تم مجھے تنہا چھوڑ دو- پلیس میرا پیچھا چھوڑ دو- تم سے کس نے کہا ہے کہ آج بھی تم مجھے یاد آتی ہو- خوش فہمی ہے تمہاری- میری آنکھوں کی سرخی کا یہ مطلب نہیں کہ میں شب بھر تمہاری یاد میں بے چین رہتا ہوں- اور بھی غم روزگار ہو سکتے ہیں- صبح صبح جاب پر جانا ہوتا ہے- پھر فضا میں اتنی پلوشن ہوتی ہے- ان سے بھی آنکھیں سرخ ہو سکتی ہیں-

تم خوش رہا کرو میری فکر چھوڑو- تم نے کہا تھا نا کہ اپنا خیال رکھنا- مجھے تمہارا حکم یاد ہے- اگر میں باتیں کرتا کرتا کہیں کھو جاتا ہوں- اداس ہوجاتا ہوں‘ تو اس کا سبب تم نہیں ہو پگلی- دور ہی ایسا ہے سکھ کی تلاش رہتی ہے مجھے- احباب تو ہر بات کا فسانہ بنا دیتے ہیں- ان کا دلاسہ بھی نشتر کی طرح لگتا ہے مجھے- بس یہی وجہ کہ کھویا کھویا رہتا ہوں
-
میری زندگی‘ میری بے کلی‘ میری بے بسی کا سبب تم نہیں ہو- یہ دنیا والے پاگل ہیں مجھے دیوانہ سمجھتے ہیں- تم ان کی باتوں کو نظر انداز کردیا کرو- اہنا خیال رکھو- میری فکر کرنا چھوڑدو- تم اس طرح نہ سوچو‘ یہ سب جھوٹ ہے- یا پھر میں ہی جھوٹا ہوں- میں پل پل ٹوٹا ہوں-

فقط
ضیاء حیدری
 
  • Like
Reactions: Manxil

Manxil

BEiNg SiNglE is My ATtITUde
Super Star
May 7, 2012
13,831
2,488
913

rulaein gy kia :bigtears achi t3hreer hai :happycry
 
candy

TM Star
Jun 5, 2007
1,274
360
1,183
Canada
rulaein gy kia :bigtears achi t3hreer hai :happycry
ذرا آپ اس شخص کا تصؤر کریں جو فراق میں ڈوبا ہو- مگر اپنے محبوب سے کہہ رہا ہو کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے- پھر آپ اس تحریر کا صحیح حظ اٹھا سکیں گی-
 
Manxil

BEiNg SiNglE is My ATtITUde
Super Star
May 7, 2012
13,831
2,488
913
ذرا آپ اس شخص کا تصؤر کریں جو فراق میں ڈوبا ہو- مگر اپنے محبوب سے کہہ رہا ہو کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے- پھر آپ اس تحریر کا صحیح حظ اٹھا سکیں گی-
i cant even imagine :bigtears :p
 
Top