☼◙»لبــاس اور زیـنت کے آداب«◙☼

  • Work-from-home

Afrasham_afi

Super Star
Apr 23, 2013
5,386
4,871
713
in friends heart
☼◙»لبــاس اور زیـنت کے آداب«◙☼
حدیث_نبوی صلی الله علیه وسلم کے آئینہ
میں
رسول الله صلی الله علیه وسلم نے فرمایا:
۱»"زیر_جامہ کا جو حصہ ٹخنوں سے نیچا ہو، وه جہنم میں ہوگا."
«راوی:حضرت ابوہریره رضی الله تعالی عنہ
بخاری،مشکوۃ ص۳۷۳«
۲»"دنیا میں ریشم صرف وه مرد پہنتا ہے جس کا آخرت میں کوئی حصہ نہیں ہوتا."
»راوی:حضرت ابن_عمر رضی الله تعالی عنہ
بخاری،مسلم،مشکوۃ ص۳۷۳«
۳»سفید کپڑے پہنو، اس لۓ کہ وه زیاده پاکیزه اور اچهے ہوتے ہیں اور انہی میں سے اپنے مردوں کا کفن بناؤ."
»راوی:حضت سمره رضی الله تعالی عنہ
احمد،ترمذی،مشکوۃ ص۳۷۴«
۴»سونا اور ریشم میری امت کی عورتوں کےلۓ حلال ہے اور مردوں کےلۓ حرام ."
»راوی:حضرت ابو موسی رضی اللہ تعالی عنہ
ترمذی،مشکوۃ ص۳۷۴«
۵»جو شخص (وضع قطع میں)کسی قوم کی مشابہت اختیار کرے ،وه انہی میں سے ہوتا ہے."
»راوی:حضرت ابن عممر رضی اللہ تعالی عنہ
احمد،ترمذی،مشکوۃ ص۳۷۵«
۶»"الله تعالی اس بات کو پسند کرتا ہے کہ اس کی نعمت کے اثرات بندے پر نظر آئیں(یعنی اگر الله نے اسے خوشحالی عطا کی ہے تو لباس وغیره سے اس کےاثرات نظر آنے چاہییں)",
»راوی:حضرت عمرو بن شعیب رضی الله تعالی عنه
ترمذی،مشکوۃ ص۳۷۵«
۷»"سادگی ایمان کا جزو ہے، سادگی ایمان کا جزو ہے",
»راوی:حضرت ابوامامہ رضی الله تعالی عنہ
ابوداؤد،مشکوۃ ص۳۷۵«
۸»جب تم میں سے کوئی جوتا پہنے تو داہنے پاؤں سے شروع کرے اور جب نکالے تو بائیں سے شروع کرے، ہونا یوں چاہیۓ کہ داہنا پاؤں پہننے میں پہلا ہو اور نکالنے میں آخری",
»راوی: حضرت ابوہریره رضی الله تعالی عنہ
بخاری ،مسلم،مشکوۃ ص۳۸۰«
۹»اگر کسی کا جوتے کا تسمہ ٹوٹ جاۓ تو اسے چاہیۓ کہ وه صرف ایک پاؤں میں جوتا پہن کر نہ چلےبلکہ تسمہ کو ٹهیک کرالے اور نہ صرف ایک موزه پہن کر چلے(اسی طرح)بائیں ہاتھ سےنہ کهانا چاہیۓ",
»راوی:حضرت جابر رضی الله تعالی عنہ
مسلم،مشکوۃ ص۳۸۰«
۱۰»"پانچ چیزیں فطرت_انسانی میں داخل ہیں
«۱»ختنہ،
«۲»زیر_ناف بال صاف کرنا،
«۳»مونچهوں کو پست رکهنا،
«۴»ناخن تراشنہ،
«۵»اور بغلوں کے بال لینا",
»راوی:حضرت ابوہریره رضی اللہ تعالی عنہ
بخاری،مسلم،مشکوۃ ص۳۸۰«
۱۱»"مشرکین کی مخالفت کرو،داڑهیاں بڑهاؤ، اور مونچوں کو خوب پست کرو",
»راوی:حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالی عنہ
بخاری،مسلم،مشکوۃ ص۳۸۰«
۱۲»"اللہ ان مردوں پر لعنت کرتا ہے جو عورتوں کے ساتھ مشابہت اختیار کریں،اور ان عورتوں پر لعنت کرتا ہے جو مردوں کی مشابہت اختیار کریں",
»راوی:حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہ
بخاری،مشکوۃ ص۳۸۰«
۱۳»"جس شخص نے(سر پر)بال رکهے ہوں،اسے چاہیۓ کہ ان کا اکرام کرے(یعنی انہیں صاف ستهرا رکهے اور کبهی کبهی کنگهی کرلیا کرے)",
«راوی:حضرت ابوہریره رضی اللہ تعالی عنہ
ابوداؤد،مشکوۃ ص۳۸۲«
۱۴»سفید بالوں کے رنگ کو(مہندی کے ذریعہ)بدل دیا کرو، لیکن یہودیوں کے ساتھ مشابہت پیدا نہ کرو",
»راوی:حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ
ترمذی،ابوداؤد،مشکوۃ ص۳۸۲«
۱۵»فرشتے اس گهر میں داخل نہیں ہوتے جس میں کتا ہو یا تصویریں ہوں",
»راوی:حضرت ابوطلحہ رضی اللہ تعالی عنہ
بخاری،مسلم،مشکوۃ ص۳۸۵«
@S_ChiragH @Mas00m-DeVil @Ghooost @Pariwisha @sho_witch @hoorain @kool~nomi @sherry2112 @Iceage-TM
 
  • Like
Reactions: S_ChiragH
Top