▀••▄•• عورت! قیمتی خزانہ ••▄••▀

  • Work-from-home

zehar

VIP
Apr 29, 2012
26,600
16,301
1,313
عصر حاضر میں عورت اپنے آپ کو کم تر سمجھتے ہوئے مرد کےمساوی حقوق کے حصول کے لیے سرگرداں ہے جسکی وجہ سے وہ اپنا اصل مقام کھو بیٹھی ہے ۔جب کہ اسلام نے عورت کو معزز مقام دیاہے۔شریعت مطہرہ کی نظرمیں عورت دنیاکا بہترین اور سب سے قیمتی خزانہ ہے ۔
رسول صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمایا:
الدنیا کلہا متاع وخیر متاع الدنیا المراۃ الصالحۃ
(صحیح مسلم ،کتاب الرضاع ،2668 )
ساری دنیا سامان ہے اور دنیا کا سب سےبہترین سامان نیک عورت ہے ،
اس حدیث میں غور کیا جائے تو خواتین کی فضیلت کے لیے یہ ایک حدیث کافی ہے ۔اس حدیث میں دو باتیں قابل ذکر ہیں ۔
1)بہترین خزانے کااعزاز نیک عورت کو حاصل ہے ۔جو عورتیں نیک نہیں وہ اس اعزاز سے محروم ہیں ۔
2)جو سامان جتنا قیمتی ہوتاہے اسکی اسی قدر حفاظت کی جاتی ہے ۔مثلا گھر میں سب سے زیادہ حفاظت زیورات کی جاتی ہے ۔انہیں انتہائی احتیاط سے پیک کرکہ محفوظ کیا جاتاہے تا کہ وہ ضا ئع نہ ہو نے پایئں ۔اسی طرح نبی صلى اللہ عليہ وسلم نے نیک عورت کو سب سے قیمتی خزانہ قرار دیاہے ۔اور شریعت اسلامیہ کی جتنی تعلیمات ،اومر ونواہی ہیں وہ سب مسلمان عورت کے لیے ہیں –تاکہ متاع عزیز ضائع ہو نے سے بچ جائے ۔
تنبیہ :لہذا خواتین کو شرعی احکام میں نقائص تلاش کر کہ ان پر نکتہ چینی کرنے کی بجائے ان کو اپنا محافظ سمجھنا چاہیے ۔اور ان پر خوش دلی سے عمل پیرا ہونے کی کو شش کرنی چاہیے ۔اسی میں ان کے لیے دنیا کی سرخروئی اور آخرت کے نجات کاسامان ہے ۔
 

Aunty_Bilqees

Banned
Oct 12, 2012
1,535
1,379
113
اسلام نے جو عورت کو کچھ چیزیں دی ہیں ان سے میں راضی بھی ہوں اور کچھ سے اختلاف بھی ہے - جیسے مرد کو خاندان کا سربرا بنا تو دیا لیکن اس سے پوچھ گچھ کرنے والا کوئی نہیں... بیوی کو ہر حال میں اطاعت کا حکم ہے چاہے اس کو خاوند برا ہی کیوں نہ - اکثر مذھبی خواتین ہر حال میں اپنے خاوند کو اچھا سمجتی ہیں چاہے وہ برا ہی کیوں نہ - اس کی اطاعت اور فرمداری میں رہتی ہیں -
 
  • Like
Reactions: Star24
Top