Bigra Mood

  • Work-from-home

Museebat

Active Member
Sep 7, 2018
331
279
763
موڈ بہت بگاڑا ظالم بگڑتا ہی نہیں
دل کو بہت سدھارا ظالم سدھرتا ہی نہیں
 

shehr-e-tanhayi

Super Magic Jori
Administrator
Jul 20, 2015
39,699
11,682
1,313
🤭 مجھے تو لگتا ہے میرے پہنچتے پہنچے تک روزے ہی ختم ہو جائیں گے
اچھا۔۔۔ ہم سمجھے تھے کہ اگلے رمضان تک پہنچنے کی بات کر رہے ہیں۔
 

Angela

♡~Loneliness Forever~♡
Administrator
Apr 29, 2019
6,438
2,436
513
♡~Dasht e Tanhayi~♡
میری حیرانگی درست کروانے کے لیئے شُکریہ،
اس دن ایسے ہی کہا تھا مذاقا۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ واقف ہوں گے پہلے ہی اس چیز سے :) کبھی کبھی روانی میں لکھتے ہوئے ہمارے ساتھ بھی ایسا ہو جاتا :)۔
یہ فائدہ ہوتا ہے بڑے لوگوں کی صحبت میں رہنے کا۔ کچھ نا کچھ سیکھنے کے لیئے ملتا رہتا ہے
خدا ہمیں معاف فرمائے۔۔۔۔۔۔
باقی زندگی کے فلسفے پہ جو کچھ آپ نے ارشاد فرمایا، وہ بلکل صحیح ہے۔
زندگی کا تو کوئی فلسفہ ہی نہیں۔۔۔۔۔ :( ۔۔۔۔۔
زندگی کا کوئی فلسفہ نہیں ہے۔۔۔۔۔۔یہ سب الفاظ کا ہیر پھیر ہے ۔۔۔۔لفظوں کا گورکھ دھندہ۔۔۔۔۔۔۔
۔ اللہ پاک آپ کے لیئے آسانیاں ہی آسانیاں پیدا کرے
دعاؤں کے لئے شکر گزار ہیں
اللہ نے چاہا تو بہت جلد تکالیف ختم ہو جائیں گی۔
خدا آپ کے الفاظ میں تاثیر عطا کرے۔۔۔
آپ بنیادی طور پر ایک خوش مزاج اور ایک خوش گوار شخصیت کی مالک ہو، ا
آپ کو غلط فہمی ہوئی ہے۔۔۔
، اللہ پاک آپ کا حامی وناصر ہو اور جلد از جلد آپ کو صحتِ کامِلہ نصیب کرے۔ آمین۔
آمین۔۔۔خوش رہیئے۔۔صحت و عافیت کے ساتھ
 

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,189
3,477
1,313
Dubai
اس دن ایسے ہی کہا تھا مذاقا۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ واقف ہوں گے پہلے ہی اس چیز سے :) کبھی کبھی روانی میں لکھتے ہوئے ہمارے ساتھ بھی ایسا ہو جاتا :)۔

خدا ہمیں معاف فرمائے۔۔۔۔۔۔

زندگی کا تو کوئی فلسفہ ہی نہیں۔۔۔۔۔ :( ۔۔۔۔۔
زندگی کا کوئی فلسفہ نہیں ہے۔۔۔۔۔۔یہ سب الفاظ کا ہیر پھیر ہے ۔۔۔۔لفظوں کا گورکھ دھندہ۔۔۔۔۔۔۔

دعاؤں کے لئے شکر گزار ہیں

خدا آپ کے الفاظ میں تاثیر عطا کرے۔۔۔

آپ کو غلط فہمی ہوئی ہے۔۔۔

آمین۔۔۔خوش رہیئے۔۔صحت و عافیت کے ساتھ

شُکر ہے کوئی اور بھی نظر آیا اِس تھریڈ میں
 
  • Like
Reactions: Angela

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,189
3,477
1,313
Dubai

دیکھنے والے دیکھ لیں صورت
پھر یہ صورت نظر نہ آئے گی
اب میں اس پہ کیا کہوں؟؟؟؟

پھر یہ صورت نظر نہ آئے گی

میرا تو خیال ہے کوئی نہ کوئی صورت بن ہی جائے گی۔
انشاٴاللہ
 
  • Like
Reactions: Angela

Angela

♡~Loneliness Forever~♡
Administrator
Apr 29, 2019
6,438
2,436
513
♡~Dasht e Tanhayi~♡
اب میں اس پہ کیا کہوں؟؟؟؟
کچھ کہنے کا وقت نہیں یہ، کچھ نہ کہو، خاموش رہو🤫 ۔
اے لوگو خاموش رہو، ہاں اے لوگو ! خاموش رہو🤭 ۔

سچ اچھا ، پر اس کے جلو میں زہر کا ہے اک پیالہ بھی
پاگل ہو؟ کیوں ناحق کو سقراط بنو ، خاموش رہو🤐۔

ان کا یہ کہنا سورج ہی دھرتی کے پھیرے کرتا ہے
سر آنکھوں پر، سورج ہی کو گھومنے دو، خاموش رہو🙄 ۔

محبس میں کچھ حبس ہے اور زنجیر کا آہن چبھتا ہے
پھر سوچو ،ہاں پھر سوچو، ہاں پھر سوچو ،خاموش رہو🥺 ۔

گرم آنسو اور ٹھنڈی آہیں من میں کیا کیا موسم ہیں🥺 ۔
اس بگیا کے بھید نہ کھولو ،سیر کرو خاموش رہو🤫۔

آنکھیں موند کنارے بیٹھو ،من کے رکھو بند کواڑ
انشاؔ جی لو دھاگا لو اور لب سی لو خاموش رہو🤐 ۔
 

Angela

♡~Loneliness Forever~♡
Administrator
Apr 29, 2019
6,438
2,436
513
♡~Dasht e Tanhayi~♡
میرا تو خیال ہے کوئی نہ کوئی صورت بن ہی جائے گی۔
کوئی امید بر نہیں آتی
کوئی صورت نظر نہیں آتی😐 ۔

موت کا ایک دن معین ہے
نیند کیوں رات بھر نہیں آتی🙁 ۔

آگے آتی تھی حال دل پہ ہنسی
اب کسی بات پر نہیں آتی😭 ۔

جانتا ہوں ثواب طاعت و زہد
پر طبیعت ادھر نہیں آتی🙄 ۔

ہے کچھ ایسی ہی بات جو چپ ہوں
ورنہ کیا بات کر نہیں آتی😏۔

کیوں نہ چیخوں کہ یاد کرتے ہیں ۔
میری آواز گر نہیں آتی🥺 ۔

داغِ دل گر نظر نہیں آتا
بو بھی اے چارہ گر نہیں آتی؟😟 ۔

ہم وہاں ہیں جہاں سے ہم کو بھی
کچھ ہماری خبر نہیں آتی 😣۔

مرتے ہیں آرزو میں مرنے کی
موت آتی ہے، پر نہیں آتی🤷‍♀️ ۔

کعبہ کس منہ سے جاوگے غالبؔ
شرم تم کو مگر نہیں آتی 😬۔
 

Angela

♡~Loneliness Forever~♡
Administrator
Apr 29, 2019
6,438
2,436
513
♡~Dasht e Tanhayi~♡
بہت شاعرانہ موڈ چلا رہا ہے آج کل تو؟؟؟
@Angela
........ کل تو نہیں...صرف آج😁....بلکہ صرف تب ہی پانچ منٹ کے لئے..
بتایا تو ہے......ان کی صورت نظر آئےتو غزل کہتے
ہیں
😅😄😂😂

حسن کو چاند جوانی کو کنول کہتے ہیں
ان کی صورت نظر آئے تو غزل کہتے ہیں 🤭۔
 
  • Like
Reactions: Kavi

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,189
3,477
1,313
Dubai
........ کل تو نہیں...صرف آج😁....بلکہ صرف تب ہی پانچ منٹ کے لئے..
🤭 موڈ نہ بھی ہو تب بھی پانچ، سات غزلیں تو آپ ہوں ہی پیش فرما دیتی ہیں
 

Angela

♡~Loneliness Forever~♡
Administrator
Apr 29, 2019
6,438
2,436
513
♡~Dasht e Tanhayi~♡
😁 مکھن کو چھوڑو، آج کل تو پکوڑوں کا سیزن چل رہا ہے
ہاں بھئی ۔۔۔ رمضان اور پکوڑوں کا چولی دامن کا ساتھ ہے 😐۔
لیکن محاورے میں مکھن کی جگہ پکوڑے ؟ کچھ اَن فِٹ نہیں؟🤔۔
 
Top