یوں نہ تم کو کھوتا

  • Work-from-home

Zia_Hayderi

TM Star
Mar 30, 2007
2,468
1,028
1,213
اگر محبت کی پڑھائی ہوتی
تو سلیبس کیا ہوتا
تمہاری خاموش نگاہوں کا پڑھنا
ان کا جھکنا
جھک کر پھر اٹھنا
تمہاری مسکراہٹ کو پڑھنا
مسکراتے مسکراتے
ایک دم چپ ہوجانا
تمہارے رکے رکے قدم
مہندی سے رچے ہاتھ
اور جوڑے میں سجا گلاب
کاش مجھے یہ پڑھنا آتا
یہ سب میرے نصاب میں ہوتا
تو میں‘ یوں نہ تم کو کھوتا
 
Top