جُڑواں بچے کیوں پیدا ہوتے ہیں؟ چند ایسے راز جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

  • Work-from-home

Blue-Black

chai-mein-biscuit
TM Star
May 27, 2014
1,921
607
1,213
KARACHI
جُڑواں بچے کیوں پیدا ہوتے ہیں؟ چند ایسے راز جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

1629554851968.png


اولاد قدرت کی عظیم نعمت ہے اور جڑواں اولاد تو خصوصی طور پر منفرد قسم کے تجربے اور خوشی کی وجہ بنتی ہے، زیادہ تر شادی شدہ جوڑے جُڑواں بشوں کی پیدائش کے خواہشمند ہوتے
ہیں، تاہم جڑواں بچوں کی پیدائش کے حوالے سے لوگوں کے درمیان بہت زيادہ شکوک و شبہات پائے جاتے ہیں۔
1629554958082.png



اور لوگوں کے ذہن میں کچھ اس طرح کے سوالات اُٹھتے ہیں کہ کسی بھی ماں باپ کے گھر میں جڑواں بچوں کی پیدائش کیوں ہوتی ہے؟ اور جڑواں ہونے کے کتنے امکانات ہیں؟

جُڑواں بچوں کی پیدائش کے بارے میں جدید سائنس نے تحقیقات کے بعد کچھ باتیں بتائی ہیں جن کے بارے میں جاننا ہر شادی شدہ جوڑے کے لیے ضروری ہے-
تو آج ہم آپ کو چند ایسی اہم وجوہات بتائیں گے جس کی وجہ سے جُڑواں بچوں کی پیدائش ہوتی ہے۔

وجوہات:
• باڈی ماس انڈیکس کا زیادہ ہونا

حال ہی میں برطانیہ، فرانس نائجیریا اور ڈنمارک کے تحقیقاتی اداروں کی جانب سے کی گئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جن خواتین کا بی ایم آئی (باڈی ماس انڈیکس) 30 یا اس سے زائد ہو تو ان کے گھر جڑواں بچے پیدا ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں، واضح رہے کہ باڈی ماس انڈیکس (بی ایم آئی) سے آپ کو یہ معلوم ہو جاتا ہے کہ آ پ کے قد کے حساب سے آپ کا وزن کم ہے؟ سہی ہے؟ زیادہ ہے؟ یا بہت زیادہ ہے؟ ۔

• فیملی ہسٹری
1629555094674.png






اگر ماں باپ میں سے کسی کی فیملی ہسٹری میں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہو تو اگلی نسل میں بھی جڑواں بچوں کی پیدائش کے امکانات میں ساٹھ فیصد تک اضافہ ہو جاتا ہے، تاہم ممکن ہے کہ اگر ماں کے خاندان میں جڑواں بچوں کی ہسٹری ہو تو امکانات میں اضافہ ہو جاتا ہے جبکہ باپ کے خاندان کی ہسٹری میں جڑواں بچوں کی پیدائش کے امکانات کم ہوتے ہیں-

• عمر رسیدگی
سائنس کہتی ہے کہ اگر ماں کی عمر تیس سال سے زيادہ ہو تو اس کے حمل ٹہرنے کی صورت میں بھی جڑواں بچوں کی پیدائش کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں، اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ تیس سال سے زیادہ عمر کی عورت میں ایک سے زیادہ انڈے خارج ہوتے ہیں۔

• قد اور وزن
عام طور پر لمبے قد اور صحت مند جسامت والی عورت کے جڑواں بچوں کے پیدا کرنے کے امکانات چھوٹے قد اور کمزور جسامت والی عورت کے مقابلے میں کم ہوتے ہیں، یعنی وہ عورتیں جن کا وزن اور قد کم ہو ان میں جڑواں بچوں کی پیدائش کے زیادہ امکان ہوتے ہیں، یہ وجہ تھوڑی عجیب ہے تاہم اس وجہ کے بارے میں سائنسی ماہرین حتمی طور پر کچھ بھی کہنے سے قاصر ہیں۔

1629555208976.png


تو یہ تھیں چند اہم وجوہات جن کی وجہ سے جُڑواں بچوں کی پیدائش ہوتی ہے تاہم کہا جاتا ہے کہ افریقی نژاد امریکیوں میں جڑواں بچوں کی شرح پیدائش زیادہ ہے جبکہ ایشیائی خواتین میں یہ شرح سب سے کم ہے۔

اگر آپ بھی اس کی کوئی وجوہات جانتے ہیں اور لوگوں کو اس کے حوالے سے معلومات فراہم کرنا چاہتے ہیں تو کمنٹ کریں۔​

@فہد
@Fantasy
 
  • Like
Reactions: فہد
Top