ہماری شخصیت اور رمضان

  • Work-from-home

yoursks

Always different.., Confirm
VIP
Jul 22, 2008
17,222
8,013
1,113
دعاؤں میں
میرے بھائیو اور بہنو

رمضان کا مہمان بس ہمارے گھروں پر دستک دینے ہی والا ہے اس سلسلے میں میری آپ سب سے کچھ گزارش ہے
ہر مسلمان اس سے عقیدت اور اس کا احترام کرتا ہے، مگر ایک سوال ہے

جو ہر مسلمان اپنے دل سے پوچھے کہ ہماری شخصیت پر رمضان کا کیا اثر ہوتا ہے ؟؟؟

ہم رمضان میں بھی گناہوں میں مبطلع رہتے ہیں اور اس کے بعد پھر ان گناہوں کی طرف لوٹ جاتے جو رمضان سے پہلے کرتے تھےجب کہ رمضان کا حاصل تقوٰی ہے

اللہ چاہتے ہیں کہ اس تقوٰی سے مسلمان ایسے پاکیزہ اور گناہوں سے پاک معاشرے کی بنیاد ڈالیں کہ نا کوئی مظلوم رہیے نا ظلم کرنے والا ہم جانتے ہیں کتنے لوگ پچھلے رمضان ہم میں تھے مگر اس سال نہیں ہیں اور کتنے لوگ اس سال ہیں مگر اگلے رمضان ہم میں نہیں ہونگےموت ایک ایسی حقیقت ہے جس سے انکار نہیں، ہم سب پر موت آنی ہے پھر اپنے رب کے حضور کھڑے ہو کر اپنے ہر عمل کا حساب دینا ہے

میرے بھائیو اور بہنو

ہر کوئی اپنے آپ سے وعدہ کرے کہ اس رمضان میں ظاہری اور پوشیدہ گناہوں کو چھوڑ دینگے اور اپنے تعلق کو قرآن و سنت سے جوڑینگے, جو ہمارے ہر مسلئہ کا حل ہے

یہ تمام باتیں میرے اپنے لیے بھی ہیں
 

H@!der

Super Star
Feb 22, 2012
8,413
3,070
1,313
اَللَّهمَّ اَنْتَ رَبِّی لاَ اِله اِلاَّ اَنْتَ خَلَقْتَنِی وَاَنَا عَبْدُکَ وَاَنَا عَلَی عَهدِکَ وَوَعْدِکَ مَا اسْتَطَعْتُ اَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّ مَا صَنَعْتُ اَبُوْءُ لَکَ بِنِعْمَتِکَ عَلَیَّ وَاَبُوْءُ بِذَنْبِی فَاغْفِرْلِی فَاِنَّه لاَ يغْفِرُ الذَّنُوْبَ اِلاَّ اَنْتَ ۔
ترجمہ: اے اللہ تو میرا رب ہے۔ تیرے سوا کوئی معبود برحق نہیں تو نے مجھے پیدا کیا اور میں تیرا بندہ ہوں اور میں اپنی طاقت کے مطابق تیرے عہد و وعدے پر کاربند ہوں اور جو کچھ میں نے کیا اس کے شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں مجھے اپنے اوپر تیری نعمت کا اقرار ہے اور مجھے اپنے گناہ کا اقرار ہے تو مجھے معاف کر دے یقینا تیرے سوا گناہوں کو معاف کرنے والا کوئی نہیں۔
بخاری (6306) نسائی (5537)​
 
  • Like
Reactions: yoursks
Top