گرین شرٹس کیخلاف پاکستانی گراؤنڈز پر میچ کھیلنا خواب ہے: عادل رشید

intelligent086

Super Star
Nov 10, 2010
7,295
7,298
1,313
Lahore,Pakistan
گرین شرٹس کیخلاف پاکستانی گراؤنڈز پر میچ کھیلنا خواب ہے: عادل رشید
116668

انگلش کرکٹ ٹیم کے سپنر اور آل راؤنڈر عادل رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ بحال ہو رہی ہے، مستقبل میں انگلش ٹیم کے پاکستان آنے کے امکانات ہیں۔


ان خیالات کا اظہار انہوں نے میر پور آزاد کشمیر کے دورے کے دوران کیا اور زلزلہ متاثرین سے ملاقات بھی کی۔


دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انگلش سپنر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کے حوالے سے بہت جوش پایا جاتا ہے، ہو سکتا ہے انگلش ٹیم کو پاکستان آنے میں 4 سال لگ جائیں، پاکستان کے خلاف پاکستانی گراؤنڈز پر میچ کھیلنا میرا خواب ہے۔


عادل رشید کا کہنا تھا کہ لاہور، کراچی، پشاور میں انگلش ٹیم کی جانب سے پاکستان کے خلاف کھیلنا چاہتا ہوں۔ پاکستان کے خلاف پاکستانی گراؤنڈز پر میچ کھیلنا میرا خواب ہے۔ پاکستان میں کرکٹ کے حوالے سے بہت جوش پایا جاتا ہے۔


ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ بحال ہو رہی ہے، انگلش ٹیم بھی آئے گی، خواہش ہے پاکستانی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلوں کیونکہ یہاں پر عوام میں بہت جوش و جذبہ پایا جاتا ہے۔

 
  • Like
Reactions: maria_1
Top
Forgot your password?