کوفتہ چنا

intelligent086

Super Star
Nov 10, 2010
7,295
7,273
1,313
Lahore,Pakistan
کوفتہ چنا

اجزاء:چکن کوفتے ایک پیکٹ،اُبلے چنے1/2کلو،نمک ایک چائے کا چمچ،لال مرچ دو چائے کے چمچ،ادرک لہسن کا پیسٹ دو چائے کے چمچ،زیرہ ایک چائے کا چمچ،پیاز ایک عدد،ٹماٹر ایک پائو،تیل1/2کپ،پانی ایک کپ،پسا گرم مصالحہ1/2چائے کا چمچ،ادرک ،ہرا دھنیا،ہری مرچ سجانے کے لیے

ترکیب:ایک پین میں تیل گرم کر کے پیاز برائون کر لیں۔اب اس میں ٹماٹر،ایک کپ پانی اور تمام مصالحے ڈالیں او ر ڈھک کر پکائیں۔ٹماٹر گل جائیں تو لکڑی کے چمچ سے انہیں گھوٹ لیں،پھر ان میں چکن کوفتے ڈال کر بھونیں۔اس کے بعد اُبلے چنے شامل کر کے دس منٹ دَم دیں۔آخر میں پسا گرم مصالحہ،باریک کٹا ہرا دھنیا،ہری مرچیں اور ادرک چھڑک کر پیش کریں۔
 
  • Like
Reactions: maria_1
Top
Forgot your password?