کس ملک کے پاس کتنے جوہری بم

intelligent086

TM Star
Nov 10, 2010
1,905
1,829
1,313
Lahore,Pakistan
کس ملک کے پاس کتنے جوہری بم
دنیا میں ہتھیاروں کی صورتحال اور عالمی سلامتی کا تجزیہ کرنے والے سویڈن کے ادارے سٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ (سیپری) نے اپنی تازہ ترین سالانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان میں گذشتہ 10 برس میں جوہری بموں کی تعداد دُگنی ہو گئی ہے۔ سیپری کے جوہری عدم توسیع، آرمز کنٹرول اور ڈس آرمامنٹ پروگرام کے سربراہ شینن کائل نے سٹاک ہوم سے فون پر برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ’’ دنیا میں جوہری ہتھیاروں کی مجموعی تعدار میں کمی آئی لیکن جنوبی ایشیا میں اس میں اضافہ ہو رہا ہے۔ 2009ء میں ہم نے بتایا تھا کہ انڈیا کے پاس 60 سے 70 کی تعداد میں جوہری بم ہیں۔ پاکستان کے پاس اُس وقت تقریباً 60 بم تھے لیکن 2019 ء میں 10 برسوں کے دوران دونوں ملکوں نے اپنے جوہری بموں کی تعداد دگنا کر لی ہے۔مختلف ذرائع سے جمع کی گئی معلومات کی بنیاد پر ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ انڈیا میں اس وقت 130 سے 140 جوہری بم ہیں جبکہ پاکستان میں جوہری بموں کی تعداد 150 سے 160 تک پہنچ گئی ہے۔ انڈیا اور پاکستان میں کشیدگی اس وقت اپنے عروج پر ہے اور جوہری بموں کی تیاری بھی خطے کی صورتحال کی عکاس ہے لیکن دونوں ملکوں کے درمیان جوہری ہتھیاروں کی اس طرح کی دوڑ نہیں ہے جو سرد جنگ کے دوران امریکہ اور روس کے درمیان تھی۔میں اسے سٹریٹیجک آرمز کمپٹیشن یا سلو موشن نیوکلیئر آرمز ریس سے تعبیر کروں گا۔ میرے خیال میں مستقبل قریب میں اس صورتحال میں کسی تبدیلی کے آثار نہیں ہیں ۔ بھارت اور پاکستان میں جوہری ہتھیاروں کا پروگرام اولین بجٹ ترجیحات میں شامل ہے لیکن حکومتیں ان پروگراموں پر کتنا خرچ کر رہی ہیں اس کا اندازہ لگانا مشکل ہے ۔یہ ایک بڑا حکومتی پروگرام ہے اور بدقسمتی سے اس کے بارے میں بہت کم معلومات دستیاب ہیں جن سے یہ معلوم ہو سکے کہ وہ ان پروگراموں پر کتنا پیسہ صرف کرتی ہیں۔ دونوں حکومتیں ان کے مکمل تحفظ کا دعویٰ کرتی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ یہ جوہری بم انتہائی محفوظ طریقے سے سٹور کیے گئے ہیں۔‘‘

سیپری کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا میں مجموعی طور پر جوہری بموں کی تعداد میں کمی آئی ہے لیکن جوہری ہتھیاروں کے نظام کی جدید کاری کا عمل جاری ہے۔امریکہ، روس اور انگلینڈ کے جوہری ہتھیاروں کی تعداد میں گذشتہ برس کے مقابلے کمی آئی ہے۔ امریکہ کے پاس اس وقت 6185 جوہری بم ہیں جبکہ روس کے پاس 6500 ، انگلینڈ کے پاس 200 ، فرانس میں 300 چین کے پاس 290 جبکہ اسرائیل نے 80 سے 90 بم بنا رکھے ہیں۔ شمالی کوریا کے بارے میں اندازہ لگایا گیا ہے کہ اس نے 20 سے 30 جوہری بم بنا لیے ہیں۔

دنیا میں بسنے والے کروڑوں بے گھرانسانوں کو بھوک ، بے روزگاری، جہالت ،صحت کے مسائل اور ہر وقت جنگ کے خطرات سے بچانے کیلئے ان ممالک نے جوہری بموں کے علاوہ بھی کچھ کیا ہے کاش کبھی اس بارے بھی غور و فکر کا سلسلہ شروع ہو سکے ۔

روشنی کی جستجو میں زندگی کر دی تمام
اور اُجالا گھر کی الماری میں تھا رکھا ہوا

 
  • Like
Reactions: maria_1
Top
Forgot your password?