چین کا ایسا غار جہاں گاؤں کے گاؤں آباد ہیں

  • Work-from-home

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113

غار سطح سمندر سے 1800 فٹ کی بلندی پر واقع ہے جس میں لوگوں نے اپنے گھر بنارکھے ہیں۔
فوٹو: بورڈ پانڈا

بیجنگ: چین کے صوبے گیزو میں واقع گاؤں میں ایک بہت بڑا قدرتی غار ہے جس میں پورے سال لوگ رہتے ہی جو سطح سمندر سے 1800 فٹ کی بلندی پر واقع ہے جب کہ غار اندر سے اتنا وسیع ہے کہ یہاں مویشی موجود ہیں اور لوگوں نے اپنے گھر بنارکھے ہیں۔

اس غار میں ایک اسکول بھی قائم کیا گیا تھا جو اب بند کردیا گیا ہے تاہم ایک اچھا خاصا باسکٹ بال کورٹ تو اب بھی موجود ہے۔ چینی حکومت اس عمل پر غصے کا شکار ہے اور بیان جاری کیا ہے کہ چین غاروں میں رہنے والوں کا معاشرہ نہیں۔ چینی حکومت کی برہمی کے بعد انتظامیہ نے 2011 میں اسکول بند کروادیا۔

غار میں انٹرنیٹ اور ٹی وی کی سہولت موجود نہیں اور اس طرح غار کے باسی باہر کی دنیا سے کٹے ہوئے ہیں۔ گاؤں میں لوگوں کی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے اس کے رہائشیوں نے مقامی حکومت سے سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ غار اتنی بلندی پر ہے کہ شہر سے آنے والے لوگوں کو یہاں پہنچنے میں ایک گھنٹہ لگتا ہے۔


- * - * - * - * - * - * - * - * -
 
  • Like
Reactions: whiteros
Top