چمن ہے ابر ہے ٹھنڈی ہوا ہے کيا سمجھے؟

  • Work-from-home

Cute-Angel

Newbie
Jan 20, 2009
5,006
3,169
0
Italy
چمن ہے ابر ہے ٹھنڈی ہوا ہے کيا سمجھے؟
اسی سے آپ کو نزلہ ہوا ہے کيا سمجھے؟

وہ جس نے قيس وغيرہ کی جان لے لی تھی
مرض ہميں بھی وہی ہو گيا ہے کيا سمجھے؟

جسے محلے ميں رشتہ کوئی نہيں ديتا
وہ اب تمہارے يہاں آ رہا ہے کيا سمجھے؟

اندھيری رات ميں ٹوٹو کہ روزِ روشن ميں
ہمارے ملک ميں سب کچھ روا ہے کيا سمجھے؟

حضور آپ کی تقرير پزيری کے بعد
ہر ايک شخص يہي پوچھتا ہے کيا سمجھے؟

میرے نکاح کا صدمہ فقط تمہی کو نہيں
تمہارا باپ بھی پچھتا رہا ہے کيا سمجھے؟

بس ابتدا ہی ميں تھوڑی پريڈ ہوتی ہے
پھر اس کے بعد مزا ہی مزا ہے کيا سمجھے؟

ہم اہل بزم کو سمجھا ہے کيا عنايت نے
بلا تکان کہے جا رہا ہے کيا سمجھے؟
 
Top