پھر وہ مجھے منع کیوں نہیں کردیتے ؟

  • Work-from-home

Aks_

~ ʍɑno BɨLii ~
Hot Shot
Aug 2, 2012
44,916
17,651
1,113
سیدنا عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ اور فرمان رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلمعن ابن عمر رضي الله عنهما قال: كانت امرأة لعمر تشهد صلاة الصبح والعشاء في الجماعة في المسجد،
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنھما کہتے ہیں کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی ایک بیوی تھیں جو صبح اور عشاء کی نماز جماعت سے پڑھنے مسجد آیا کرتی تھیں
فقيل لها: لم تخرجين وقد تعلمين أن عمر يكره ذلك ويغار؟!ان سے کہا گیا کہ باوجود اس علم کے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اس بات کو مکروہ جانتے ہیں اور غیرت محسوس کرتے ہیں پھر آپ مسجد میں کیوں جاتی ہیں ؟
قالت وما يمنعه أن ينهاني؟ اس پر انہوں نے جواب دیا کہ پھر وہ مجھے منع کیوں نہیں کردیتے ؟
قال : يمنعه قول رسول الله صلى الله عليه وسلم لا تمنعوا إماء الله مساجد الله.لوگوں نے کہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اس حدیث کی وجہ سے کہ '' اللہ کی بندیوں کو مسجد میں آنے سے مت روکو ''
الراوي: عبدالله بن عمر المحدث: البخاري - المصدر: صحيح البخاري - الصفحة أو الرقم: 900
خلاصة حكم المحدث: [صحيح]اسے امیر المؤمنین فی الحدیث امام بخاری رحمہ اللہ صحیح بخاری میں'' کتاب الجمعہ'' باب'' رات کے وقت عورتوں کو مسجد جانے کی اجازت دینا ''میں لائے ہیں ۔​
 
Top