پنکج سنگھ کا مہنگا ٹیسٹ ڈیبیو

  • Work-from-home

Zia_Hayderi

TM Star
Mar 30, 2007
2,468
1,028
1,213


بھارت کے سیم بائولر پنکج سنگھ نے اپنے ٹیسٹ ڈیبیو میں کوئی وکٹ حاصل کئے بغیر سب سے مہنگے بائولر بننے کا عالمی ریکارڈر بنا دیا ہے۔ 29 سالہ بائولر نے انگلینڈ کے خلاف سائوتھ ہمٹن میں جاری تیسرے ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں بغیر کوئی وکٹ گرائے مجموعی طور پر 179 رنز دیئے۔

اس سے پہلے یہ ریکارڈ پاکستان کے سہیل خان کے پاس تھا جنہوں نے 2009ء میں اپنے ٹیسٹ ڈیبیو پر سری لنکا کے خلاف بغیر کسی وکٹ کے 164 رنز دیے تھے۔

پہلی اننگز میں37 اوورز میں 146 رنز دینے والے سنگھ اس وقت بدقسمت رہے جب راوندر جڈیجا نے سلپ میں انگلش کپتان ایلسٹر کک کا پندرہ رنز پر کیچ ڈراپ کر دیا ۔ اس کے بعد بھی بدقسمتی نے پنکج سنگھ کا پیچھا نہ چھوڑا۔ صفر پر کھیلنے والے این بیل کے خلاف ایل بی ڈبلیو کی پر اعتماد اپیل ایمپائر نے مسترد کر دی۔
 
  • Like
Reactions: Mani_Mehar
Top