پاکستان کے سپریم کمانڈر نے ہنگامی بنیادوں پر اجلاس طلب کر لیا ۔۔۔ آج کیا فیصلہ ہونے جا رہا ہے ؟

  • Work-from-home

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113
بھارت کا جنگی جنون اس قدر بڑھ چکا ہے کہ پچھلے کئی ہفتوں سے پاکستان نے درگزر کرنے کے بعد اب انتہائی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ جس کے تحت آج آئین کے آرٹیکل54/A کے تحت پارلیمنٹ کا 2 روزہ مشترکا اجلاس صدر پاکستان نے بلایاہے ۔ تفصیلات کےمطابق پاک بھارت سرحدی کشیدگی، سرجیکل اسٹرائیک کے من گھڑت دعوےاور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی انتہا پر پاکستان اب کیا کرے؟۔ان موضوع پر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس آج شام کوہو گا۔برہان وانی کی شہادت کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور بھارت کی جانب سے پاکستانی سرحدوں پر چھیڑ چھاڑاور اس پر وزیراعظم کی اقوام متحدہ میں کشمیر پر تقریراور بھارتی وزیراعظم کی پاکستان کو تنہا کرنے کی گیدڑ بھبکیاں،ان تمام معاملات پر سر جوڑیں گے۔آئین کے آرٹیکل54/A کے تحتپارلیمنٹ کا 2 روزہ مشترکا اجلاس صدر پاکستان نے بلایا ہے۔خصوصی اجلاس بدھ کی شام ساڑھے چار بجے شروع ہو کر جمعرات تک جاری رہےگا۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف اجلاس میں شریک ہوں گے اور سرحدوں پر بھارتی جنونیت اور کشمیر میں بھارتی بربریت کے حوالے سے حقائق اور حکومتی پالیسی ایوان کے سامنے رکھیں گے۔پارلیمانی روایات کے مطابق قائد حزب اختلاف خورشید شاہ، سینیٹ میں قائد اختلاف چوہدری اعتزاز احسن اور تمام پارلیمانی رہنما پارلیمنٹ کے مشترکا اجلاس سے خطاب کریں گے۔توقع کی جا رہی ہے کہ 2 روزہ اجلاس میں سرحدی کشیدگی سے پیدا شدہ صورتحال اور مسئلہ کشمیر اور وہاں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف
ورزیوں کے خلاف جامع قومی پالیسی سامنے آ سکے گی۔
واضح رہے کہ کل رات ایک بار پھر بھارتی فوج کی طرف سے چھمب سیکٹرمیں فائرنگ اورگولہ باری سے متعددشہری زخمی ہوگئے جن کوطبی امدادکےلئے سول ہسپتال برنالہ منتقل کردیاگیاہے جبکہ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذکردی گئی ہے ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی فوج کی طرف سے چھمب سیکٹرمیں فائرنگ اورگولہ باری سے متعددشہری زخمی ہوگئے جن کوطبی امدادکےلئے سول ہسپتال برنالہ منتقل کردیاگیاہے جبکہ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذکردی گئی ہے اورڈاکٹروں اورعملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں ہیں اورزخمیوں کوطبی امدادہنگامی بنیادوں پرفراہم کی جارہی ہے ۔واضح رہے کہ بھارت نے آج پھرچھمب سیکٹرمیں بے گناہ افرادکونشانہ بناناشروع کردیاہے
 
Top