پاکستان کی کویت کو ہرا کرانڈر 19ایشیا کپ میں پہلی فتح

intelligent086

Super Star
Nov 10, 2010
5,480
5,522
1,313
Lahore,Pakistan
پاکستان کی کویت کو ہرا کرانڈر 19ایشیا کپ میں پہلی فتح
115972

کولمبو (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کی انڈر 19 ٹیم نے اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ کے میچ میں کویت کو ٹیم کو 163 رنز سے ہرا کر پہلی فتح حاصل کرلی۔ عرفان خان، محمد وسیم اور حارث خان کی نصف سنچریوں نے پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ گزشتہ روز کولمبو میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے دسویں میچ میں پاکستان انڈر 19 ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے عرفان خان، محمد وسیم اور حارث خان کی نصف سنچریوں کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 335 رنز بناکر کویت انڈر 19 کی ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 336 رنز کا ہدف دیا۔ عرفان 63، محمد وسیم 55، حارث خان 53 اور فہد منیر 42 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے ۔ کویت کے جاندو نے چار، عبدالصادق نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں کویت انڈر 19 ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے کی کوشش میں 43.4 اوورز میں 172 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔ عبدالصادق نے 60 رنز بنائے ۔ پاکستان کی طرف سے قاسم اکرم نے 4، محمد وسیم نے 3 اور ابو ہریرہ نے دو کھلاڑیوں کو آؤ ٹ کیا۔ یوں پاکستان کی ٹیم نے میچ میں کویت کی انڈر 19 ٹیم کو 163 رنز سے شکست دے دی۔
 
  • Like
Reactions: maria_1
Top
Forgot your password?