پاکستان کی وادیوں، پہاڑوں اور لوگوں کی تصاویر

  • Work-from-home

anwer7star

Newbie
May 1, 2008
19
11
703
پاکستان سے محبت ،
میرے دل کی ہر ڈھرکن کے ساتھ محو سفر ہے،
یہ محبت ۔۔۔ چمکتے شہروں، صبح کی دھوپ میں لہلاتے کھیتوں، سرسبز وادیوں،برف سے ڈھکے پہاڑوں، بہتے دریاؤں کی مخالف سمت تیرتی مچھلیوں، بے کراں فضا میںاڑتے پرندوں ، رقص میں جھومتے ہوئے لوگوں اور خوشی سے دمکتے ان کے چہروں پر سبز پرچم کی طرح لہرا رہی ہے۔
پاکستان کی یہ تصاویر شاید پیشہ وارنہ معیار پر پوری نیں اترتی ہو مگر ۔۔۔۔
دل کی ڈھرکن کے ساتھ میرا بڑھتا ہوا ہر قدم وطن سے محبت کےقرض کواتارنے کی ایک کوشش ہے -
اس عجوبہِ روزگار سفر میں،
مختلف رنگ و نسل کے لوگوں کاعکس، میرے چہر ے پر نمایاں رہا، مختلف بولیوں کی مٹھاس ، میرے رگ و پےمیں سرائت کرتی رہی، اس ملک کا ہرایک ذرہ تہذیب و ثقافت کےانت گنت ادوار کا گواہ ہے-
فضا میں اڑتے ان چمکتے ذروں سے باتیں کرتے ہوئے ، مختلف احساسات اور مختلف زمانے میرے ساتھ چلتے رہے۔
میرا وطن، میر ی محبتوں کا امین ہے۔
جسکی کی ہر آنکھ شفاف، ہر چہرہ بے باک ہے، اس کےدل کی کیاریوں میں طرح طرح کے پھول کھلے ہیں، اور تمام لوگوں کے ہاتھوں نے سبز ہلائی پرچم کو سر بلند کیا ہوا ہے۔
جس کے سائے تلے
ہرایک کے لب پر یہ ہی دعا ہے۔
میرا وطن تو سلامت رہے ، تا قیامت رہے!
 
Top