Aaj Ka Intikhaab............!!

  • Work-from-home

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,181
3,477
1,313
Dubai

ایک دو عشق جوانی میں سبھی کرتے ہیں
میرے کردار پہ انگلی نہ اٹھاؤ ، جاؤ

 
  • Like
Reactions: Angela

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,181
3,477
1,313
Dubai

مجھے جو بھی دشمنِ جاں ملا , وھی پختہ کار جفا ملا
نا کسی کی ضرب غلط پڑی , نا کسی کا تیر خطا ھوا
 
  • Like
Reactions: Angela

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,181
3,477
1,313
Dubai

لوگ جس بزم سے آتے ہیں ستارے لے کر
ہم اُسی بزم سے بادیدہء نم آتے ہیں
اب مُلاقات میں وہ گرمیِ جذبات کہاں
اب تو رکھنے وہ محبت کا بھرم آتے ہیں
 
  • Like
Reactions: Angela

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,181
3,477
1,313
Dubai

دُوری بھی بعدِ وصل قیامت ہے اِک خلشؔ
تنہائی دے خدا نہ کبھی قربتوں کے بعُد

 
  • Like
Reactions: Angela

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,181
3,477
1,313
Dubai

آتے ہیں لوگ بن کے رفو گر بہ صد خلوص
جاتے ہیں میری ذات کے بخیے ادھیڑ کر

 
  • Like
Reactions: Angela

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,181
3,477
1,313
Dubai

ہم ہیں سوکھے ہوئے تالاب پہ بیٹھے ہوئے ہنس
جو تعلق کو نبھاتے ہوئے مر جاتے ہیں

 
  • Like
Reactions: Angela

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,181
3,477
1,313
Dubai

جب چاہوں تجھے توڑ دوں میں کھول کے آنکھیں
!!! اے چشم اذیت کے برے خواب! لگی شرط

 
  • Like
Reactions: Angela

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,181
3,477
1,313
Dubai

ہم وہ صحرا کے مسافر ہیں ابھی تک جن کی
پیاس بُجھتی ہے سرابوں کی کہانی سُن کر

 
  • Like
Reactions: Angela

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,181
3,477
1,313
Dubai

آ تجھے ضبط کے اِسراف سے آگاہ کروں
آہ کو درد کا پیمانہ سمجھنے والے

 
  • Like
Reactions: Angela

Angela

♡~Loneliness Forever~♡
Administrator
Apr 29, 2019
6,438
2,436
513
♡~Dasht e Tanhayi~♡


چل پیر سائیں کوئی آیّت پُھونک
کوئی ایسا اِسمِ اعظم پڑھ

وہ آنکھیں میری ہو جائیں

کوئی صوم صلوٰۃ دُرُود بتا

کہ وجّد وُجُود میں آ جائے

کوئی تسبیح ہو کوئی چِلا ہو

کوئی وِرد بتا

وہ آن ملے

مُجھے جینے کا سامان ملے

گر نہیں تو میری عرضی مان

میری خاموشی کو بھّید مِلے

کوئی حرف ادا نہ ہو لیکن

میری ہر اِک آہ کا شور وہاں سرِ عرش مچّے

میرے اشکوں میں کوئی رنگ مِلا

میرے خالی پن میں پُھول کِھلا

مُجھے یار ملا

سرکار ملا

اے مالک و مُلک، اے شاہ سائیں

مُجھے اور نہ کوئی چاہ سائیں

مری عرضی مان، نہ خالی موڑ

مُجھے مان بہت مرا مان نہ توڑ

چل پیر سائیں کوئی آیّت پُھونک

کوئی ایسا اِسمِ اعظم پڑھ

وہ آنکھیں میری ہوجائیں ۔

کوئی ایسا جادو ٹونہ کر۔

مرے عشق میں وہ دیوانہ ہو۔

یوں الٹ پلٹ کر گردش کی۔

میں شمع، وہ پروانہ ہو۔

زرا دیکھ کے چال ستاروں کی۔

کوئی زائچہ کھینچ قلندر سا

کوئی ایسا جنتر منتر پڑھ۔

جو کر دے بخت سکندر سا

کوئی چلہ ایسا کاٹ کہ پھر۔

کوئی اسکی کاٹ نہ کر پائے ۔

کوئی ایسا دے تعویز مجھے۔

وہ مجھ پر عاشق ہو جائے۔۔

کوئی فال نکال کرشمہ گر ۔

مری راہ میں پھول گلاب آئیں۔

کوئی پانی پھوک کے دے ایسا۔

وہ پئے تو میرے خواب آئیں۔

کوئی ایسا کالا جادو کر

جو جگمگ کر دے میرے دن۔

وہ کہے مبارک جلدی آ ۔

اب جیا نہ جائے تیرے بن۔

کوئی ایسی رہ پہ ڈال مجھے ۔

جس رہ سے وہ دلدار ملے۔

کوئی تسبیح دم درود بتا ۔

جسے پڑھوں تو میرا یار ملے

کوئی قابو کر بے قابو جن۔

کوئی سانپ نکال پٹاری سے

کوئی دھاگہ کھینچ پراندے کا

کوئی منکا اکشا دھاری سے ۔

کوئی ایسا بول سکھا دے نا۔

وہ سمجھے خوش گفتار ہوں میں۔

کوئی ایسا عمل کرا مجھ سے ۔

وہ جانے ، جان نثار ہوں میں۔

کوئی ڈھونڈھ کے وہ کستوری لا۔

اسے لگے میں چاند کے جیسی ہوں ۔

جو مرضی میرے یار کی ہے۔

اسے لگے میں بالکل ویسی ہوں۔

کوئی ایسا اسم اعظم پڑھ۔

جو اشک بہا دے سجدوں میں۔

اور جیسے تیرا دعوی ہے

محبوب ہو میرے قدموں میں ۔

پر عامل رک، اک بات کہوں۔

یہ قدموں والی بات ہے کیا ؟

محبوب تو ہے سر آنکھوں پر۔

مجھ پتھر کی اوقات ہے کیا۔

اور عامل سن یہ کام بدل۔

یہ کام بہت نقصان کا ہے۔

سب دھاگے اس کے ہاتھ میں ہیں۔

جو مالک کل جہان کا
 

Angela

♡~Loneliness Forever~♡
Administrator
Apr 29, 2019
6,438
2,436
513
♡~Dasht e Tanhayi~♡
اِس کا کیا کرنا ہے اب 🙄
Hmm theek hai.
کہ کو کیونکہ کے مطلب میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔۔۔ ٹھیک ہے شعر میں کوئی خرابی نہیں۔۔۔
۔۔۔

البتہ پہلے اور آخری مصرع میں ہی کو پہلے لے آئیے۔
اک دن ہی کو جی لیں
ہی سے ڈر جاتے ہیں ہم لوگ


اِتنا بھی مُیسر نہیں اِک دِن 'ہی' کو جی لیں
ہر رُوز کِسی بات پہ مر جاتے ہیں ہم لوگ
منزل ہے بُہت دُور کہ ہم سُست قدم ہیں
رستے کی طوالت' ہی' سے ڈر جاتے ہیں
ہم لوگ
اور وہ جو عمر بھر کی ندامتیں والا شعر ہے وہ بھی ٹھیک ہے۔۔ وزن مفہوم ای ٹی سی۔
 

Angela

♡~Loneliness Forever~♡
Administrator
Apr 29, 2019
6,438
2,436
513
♡~Dasht e Tanhayi~♡
کلاہ و تخت سے شہزادگی بالکل نہیں مشروط
کہ جب تک ماں ھو زندہ ، بوئے سلطانی نہیں جاتی
وہ اکثر خواب میں آ کر ، میری حالت پہ روتی ھے
کہ زیرِ خاک بھی ، ماں کی پریشانی نہیں جاتی 😔
 

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,181
3,477
1,313
Dubai

زندگی جبر ہے اور جبر کے آثار نہیں
ہائے اِس قید کو زنجیر بھی درکار نہیں

 
Top