پاکستان نےکلبھوشن کو قونصلررسائی دیدی،انڈین ڈپٹی ہائی کمشنرسےملاقات

intelligent086

Super Star
Nov 10, 2010
7,352
7,422
1,313
Lahore,Pakistan
پاکستان نےکلبھوشن کو قونصلررسائی دیدی،انڈین ڈپٹی ہائی کمشنرسےملاقات
115715

انڈین ڈپٹی ہائی کمشنر گورو آہلووالیا کی دہشتگردی اور دیگر جرائم میں ملوث بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے ملاقات ختم ہو گئی۔ پاکستان نے ویانا کنونشن اور عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی دی۔


یاد رہے گزشتہ روز ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے بھارتی بحریہ کے حاضر سروس جاسوس کمانڈر کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ یہ رسائی عالمی عدالت انصاف کے فیصلے، پاکستانی قوانین اور ویانا کنونشن کے قونسلر تعلقات کے تحت فراہم کی جا رہی ہے۔





ترجمان کا اپنے ٹویٹ میں کہنا تھا کمانڈر کلبوشن یادیو پاکستان میں جاسوسی اور دہشتگردی میں ملوث ہونے پر حراست میں ہے۔


قونصلر رسائی سے متعلق دفتر خارجہ کے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کلبھوشن یادیو کی بھارتی ناظم الامور سے ملاقات کا دورانیہ دو گھنٹے پر محیط تھا۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ یہ ملاقات دوپہر بارہ بجے شروع ہوئی اور دو بجے تک جاری رہی۔ بھارتی درخواست پر پاکستان نے بات چیت کی زبان پر قدغن نہیں لگائی جبکہ معاملے کو شفاف بنانے کے لیے کلبھوشن یادیو کی ملاقات ریکارڈ کی گئی۔
ملاقات کو ریکارڈ کیے جانے کے حوالے سے بھارت کو پہلے آگاہ کیا گیا تھا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی ناظم الامور نے ویانا کنونشن کی روشنی میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے ملاقات کی۔
واضح رہے کہ 17 جولائی کو عالمی عدالت انصاف نے کلبھوشن یادیو کی بریت اور بھارت کے حوالے کرنے سے متعلق بھارتی درخواست مسترد کر دی تھی، تاہم کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی فراہم کرنے کا فیصلہ سنایا تھا۔




 
  • Like
Reactions: maria_1
Top
Forgot your password?