پاپ کارن کے بارے میں جانیں

intelligent086

TM Star
Nov 10, 2010
1,905
1,829
1,313
Lahore,Pakistan
پاپ کارن کے بارے میں جانیں


٭: امریکی ریاست الینوائے میں پاپ کارن سرکاری سنیک ہے۔ 1958ء سے وہاں سالانہ ’’پاپ کارن ڈے‘‘ منایا جاتا ہے۔ ٭: طبی ماہرین کے مطابق جو افراد وزن کنٹرول کرنا چاہتے ہیں وہ بریڈ کے بجائے پاپ کارن کھا سکتے ہیں۔ ٭: کسی بھی دوسرے سیریل اناج کی نسبت پاپ کارن میں زیادہ پروٹین ہوتی ہے۔ اس میں انڈے یا بھنے ہوئے گوشت(بیف) سے زیادہ فولاد ہوتی ہے۔ اس میں آلو چپس سے زیادہ غذائی ریشہ ہوتا ہے۔ ٭: دورِ قدیم میں لوگ ریت کو آگ سے گرم کر کے اس میں پاپ کارن بناتے تھے۔ پاکستان میں چند دہائیوں قبل تک یہ عام تھا۔ ٭: امریکا میں بیچے جانے والے 70 فیصد پاپ کارن گھروں میں کھائے جاتے ہیں۔ باقی 30 فیصد کو تھیٹر، سٹیڈیم اور سکول وغیرہ میں کھایا جاتا ہے۔ ٭:جس دانے سے پاپ کارن بنایا جاتا ہے اس میں پانی تھوڑی مقدار میں ہوتا ہے۔ گرم کرنے پر پانی بھاپ بنتا جس کا اخراج دانے کو پاپ کارن کی شکل دے دیتا ہے۔دیگر اناجوں کے برخلاف اس کا چھلکا پانی کو نہیں گزرنے دیتا جس کی وجہ سے اندر دباؤ پیدا ہو جاتا ہے اور پھر دانہ پھٹ جاتا ہے۔ ٭: امریکی کاروباری چارلس کریٹرز نے کمرشل پیمانے پر پاپ کارن کی پیداوار کے لیے مشین 1893ء میں ایجاد کی۔ یہ پہلی خود کار مشین تھی جو پاپ کارن بنا سکتی تھی۔ ٭: جنوبی امریکا کے ملک پیر و سے ملنے والے شواہد کے مطابق 4700 قبل از مسیح میں پاپ کارن بنائے جاتے تھے۔ ٭: میکسیکو کی قدیم تہذیب ازٹک میں تقریبات کے دوران پاپ کارن کا استعمال ہوتا تھا۔ بہت سی نوجوان عورتیں ’’پاپ کارن رقص‘‘ کرتی تھیںاور انہوں نے سروں پر اور گردن میں پاپ کارن کے ہار پہنے ہوتے تھے۔ وہ پاپ کارن کو تزئین و آرائش کے لیے بھی استعمال کرتی تھیں۔ (ترجمہ: رضوان عطا)
 
  • Like
Reactions: maria_1
Top
Forgot your password?