نیکیاں برائیوں کو مٹا دیتی ہیں

  • Work-from-home

*Sarlaa*

Moderator
VIP
Apr 16, 2013
17,846
7,109
363
32
Pakistan.. karachi
نیکیاں برائیوں کو مٹا دیتی ہیں

ایک نوجوان نہایت بدکار تھا لیکن جب وہ کسی گناہ کا ارتکاب کرتا اسکو کاپی میں نوٹ کر لیتا تھا۔ ایک دفعہ کا ذکر ہے ایک عورت نہایت غریب اس کے بچے تین دن سے بھوکے تھے وہ اپنے بچوں کی پریشانی برداشت نہ کر سکی تو اسنے اپنئ پڑوسی سے ایک عمدہ ریشم کا جوڑا ادھار لے لیا وہ اسے پہن کر نکلی تو اس نوجوان نے اسے دیکھ کر اپنے پاس بلایا جب اسکے ساتھ بدکاری کا ارادہ کیاتو وہ عورت روتے ہوئے تڑپنے لگی اور کہا میں فاحشہ یا زانیہ نہیں ہوں میں بچوں کی پریشانی کی وجہ سے
اس طرح نکلی ہوں۔ جب تم نے مجھے بلایا تو خیر کی امید ہوئی۔
اس نوجوان نے اسے کچھ درہم دئے اور رونے لگا اور گھر آ کر اپنی والدہ کو پورا واقعہ سنایا۔ اسکی والدہ اسکو ہمیشہ معصیت "برائی" سے روکتی منع کرتی تھی آج یہ سن کر بہت خوش ہوئی اور کہا تو نے زندگی میں یہی ایک نیکی کی ہے اسکو بھی اپنی کاپی میں نوٹ کر لے
بیٹے نے کہا کاپی میں اب کوئی جگہ باقی نہیں ہے والدہ نے کہا کاپی کے حاشیہ پر نوٹ کر لے چناچہ حاشیہ پر نوٹ کر لیا اور نہایت غمگین ہو کر سو گیا۔
جب بیدار ہوتا تو دیکھا پوری کاپی سفید اور صاف کاغذوں کی ہےکوئی چیز لکھی ہوئی باقی نہیں رہی صرف حاشیہ پر جو آج کا واقعہ نوٹ کیا تھا وہی باقی تھا
اور کاپی کے اوپر کے حصہ میں ایک آیت لکھی ہوئی تھی
إِنَّ ٱلۡحَسَنَـٰتِ يُذۡهِبۡنَٱلسَّيِّـَٔاتِ* *ۚ
یشک نیکیاں برائیوں کو مٹا دیتی ہیں۔
[سورہ ھود, آیت 114]
اس کے بعد اس نے ہمیشہ کے لیے توبہ کر لی اور اسی پر قائم رہ کر مرا
"الترغیب والترہیب"


 
Top